ڈائریکٹر جنرل لاء اینڈ ہیومن رائٹس غلام علی نے آج سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا اور قیدیوں کے ساتھ پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی شاندار کامیابیوں کی خوشیاں منائیں۔ تقریب کا آغاز ایک پُر جوش اور جذباتی استقبال سے ہوا۔ جس میں قیدیوں نے ڈی جی اور ان کی ٹیم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے۔ خصوصی بینڈز نے قومی نغمے پیش کیے۔ جس سے فضا میں وطن سے محبت کی خوشبو بکھر گئی۔ایک باوقار کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی ۔جس میں قیدیوں اور جیل عملے نے بھرپور شرکت کی۔ یہ تقریبات قیدیوں میں غیر معمولی اتحاد اور حب الوطنی کا مظہر تھیں۔اپنے خطاب میں ڈی جی غلام علی نے قیامِ پاکستان کی جدوجہد کو اجاگر کرتے ہوئے قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور معرکۂ حق میں پاکستان کی حالیہ سفارتی اور عسکری کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آزادی کی اصل روح اُس وقت مکمل ہوتی ہے جب ہر شہری، خواہ وہ قید میں ہو یا آزاد، کو انصاف، مساوات اور قانون کی بالادستی میسر ہو۔قیدیوں نے پُرجوش نعرے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ لگا کر اپنی وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ تقریب کا اختتام پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور اتحاد کے لیے دُعاؤں پر ہوا
لکی مروت: معرکۂ حق اور یومِ آزادی پاکستان کی پروقار تقریب
معرکۂ حق اور یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ٹاؤن کمپلیکس لکی مروت میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت ذیشان عبداللہ، ڈی پی او لکی نزیز خان اور پاک فوج کے افسران نے پاکستانی پرچم کو سلامی دی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان عبداللہ نے اپنے خطاب میں یومِ آزادی کی اہمیت اور آزادی کی نعمت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آزادی کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کی قربانیوں، ترقی اور استحکام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر گفتگو کی اور نوجوانوں کو وطنِ عزیز کی خدمت کا پیغام دیا۔
اس موقع پر یومِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی، جس میں سول سوسائٹی کے نمائندگان، طلبہ اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم لہرایا، ملی نغمے گائے اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔ڈپٹی کمشنر لکی مروت اور ڈی پی او لکی مروت نے اس موقع پر ٹاؤن کمپلیکس میں ایک پودا بھی لگایا اور عوام کو شجرکاری کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے پیغام دیا کہ درخت نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کے ضامن ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے قیمتی سرمایہ بھی ہیں۔ تقریب کے بعد ٹاؤن کمپلیکس سے ایک پُرجوش ریلی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے قومی پرچم تھامے اور ملی نغمے گاتے ہوئے شہر کی شاہراہوں پر گشت کیا۔ یہ تقریب اور ریلی نہ صرف یومِ آزادی کی خوشیوں کو سمیٹنے کا ذریعہ بنیں بلکہ انہوں نے ملی یکجہتی، حب الوطنی اور عوامی خدمت کے جذبے کو مزید تقویت دی۔
یومِ آزادی پاکستان کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کی جانب سے شاندار تقریب منعقد ہوئی
تقریب میں کینٹ پبلک اسکول کے اساتذہ، طلباء و طالبات، والدین اور مقامی شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ بچوں نے قومی نغمے، تقاریر اور ملی شاعری کے ذریعے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا، جس سے ماحول میں جذبہ حب الوطنی کی خوشبو پھیل گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کینٹ ایگزیکٹو آفیسر عمر معصوم وزیر نے کہا کہ یومِ آزادی صرف ایک دن نہیں بلکہ ایک عہد ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور وطن کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ وائس پریزیڈنٹ فواد علی نے “مارکۂ حق” کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی یہ روشنی ہمیں باہمی اتحاد، رواداری اور خدمتِ خلق کی راہ دکھاتی ہے۔ بورڈ ممبران قاضی احتشام اور بیدار بخت نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نوجوان نسل کو پاکستان کے روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا۔ تقریب میں قومی پرچموں، سبز و سفید رنگوں سے سجے ہال، اور بچوں کی آوازوں میں گونجتے ملی نغمے نے حاضرین کو جذباتی کر دیا۔ ہر چہرہ وطن سے محبت کی تصویر بنا ہوا تھا، اور ہر دل میں ایک ہی نعرہ تھا ۔ “پاکستان زندہ باد”کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کی یہ تقریب نہ صرف ایک یادگار لمحہ تھی بلکہ ایک پیغام بھی کہ ہم سب مل کر اس وطن کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے
تخت بھائی: 78 ویں جشن آزادی کی پروقار تقریب ٹی ایم اے سبزہ زار میں منعقدہوئی
ملک کے دیگر حصوں کی طرح تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام تخت بھائی میں بھی 14 اگست ، معرکہ حق 78 ویں جشن آزادی کی خوشی میں ایک پروقار اور رنگا رنگ تقریب ٹی ایم اے سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر قومی پرچم کی پرچم کشائی کی گئی، آتش بازی، درجنوں کبوتروں کو آزاد کر کے فضا میں اڑا دیئے گئے ،پورا پنڈال پاکستان زندہ باد کی نعروں سے گونج اٹھا۔ تقریب میں مختلف پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے طلباءنے تلاوت کلام پاک، حمد ،نعت ، پرجوش خصوصی ملی نغمے، لہو گرمانے والے تقاریر پیش کر کے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی عدنان ممتاز خٹک ، تحصیل کونسل تخت بھائی کے چیئرمین حافظ محمد سعید ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن آفیسر رحمٰن شیر ، ٹی او آر عثمان علی ناشاد ، ایس ڈی او ایجوکیشن میل افتخار ٹکر ، ریسکیو 1122 اسٹیشن کے انچارج جمیل خان ، جے یو آئی مرکزی سپریم کونسل کے رکن الحاج دوست محمد درویش ، مرکزی تنظیم تاجران تحصیل تخت بھائی کے صدر حاجی طارق خان ، جنرل سیکرٹری عزیز الوہاب یوسفی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاضی محمد اقبال ، کمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن تحصیل کے صدر حاجی محمد یوسف ، سویٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد حسن ، پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صدر لطف الوہاب ، تخت بھائی پریس کے جنرل سیکرٹری اکبر خان یوسفزئی ، سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جان عالم ، تخت بھائی جرنلسٹ فورم کے جنرل سیکرٹری فیاض انور اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر تحصیل میونسپل آفیسر رحمان شیر اور ٹی او آر عثمان علی ناشاد کو خصوصی شیلڈ سے نوازاگیا اور 14 اگست میں بہترین سجاوٹ ، چراغاں کرنے پر تاجروں کو خصوصی نقد انعامات اور تحائف دیئے گئے۔ اور آخر میں شرکاء نے سر سبز پاکستان مہم کے سلسلے میں سبزہ زار میں پودے لگا کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی ۔
شمالی وزیرستان: 14 اگست اور معرکہ حق کی تقریب جوش و جذبے سے منائی گئی
شمالی وزیرستان کے مختلف علاقے اور تحصیلوں میں جشن آزادی چودہ اگست اور فتح معرکہ حق تقریبات جوش و جذبے سے منائی گئی۔ صدر مقام میرانشاہ پر پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوئی۔ جشن آزادی 14 اگست اور فتح معرکہ حق کے حوالے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں شاندار اور پرجوش تقریبات کے ساتھ میرانشاہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سب ڈویژن رزمک، سب ڈویژن میرعلی اور سب ڈویژن میرانشاہ میں رنگا رنگ تقریبات کئے گئے۔ صدر مقام میرانشاہ گولڈن ایرو سکول میں قومی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریبات میں ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان محمد یوسف کریم، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد، قبائلی مشران، علماء کرام، طلباء اعلی سول افسران کے ساتھ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ قومی ترانہ بجایا گیا اور وطن کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔ وطن عزیز قیام اور آزادی کی قربانیوں کو یاد کیا گیا اور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریبات کے اختتام جوش انداز میں حب الوطنی کے نعرے بلند کئے۔ شمالی وزیرستان بھر میں جشنِ آزادی کی تقریبات جوشوجذبے سے جاری ہیں۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا78 ویں یوم آزادی پر پیغام
گورنر خیبرپختونخوانے خیبرپختونخوا کی عوام سمیت پوری قوم کو یوم آزادی پر مبارکباددی۔آج ہم جشن آزادی معرکہ حق میں شاندار کامیابی کیساتھ منارہے ہیں۔ معرکہ حق میں پاکستان نے نہ صرف بھارت کے غرورکو خاک میں ملادیا بلکہ ملکی سرحدوں اور اپنی آزادی کا بھرپور دفاع بھی کیا۔معرکہ حق میں پوری دنیا کو ملکی سالمیت کیلئے پاکستانی قوم کا اتحاد، عزم اور بلند جزبہ دیکھنے کو ملا۔
14 اگست کادن ہماری آزادی، خودمختاری اور قومی تشخص کی علامت ہے۔ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیوں اور جدوجہد کے ذریعے ایک آزاد وطن کا خواب حقیقت بنایا۔پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کیلئے ہم سب کو یکجہتی، محنت اور قربانی کے جذبے کو اپنانا ہوگا۔ خیبر پختونخوا کے عوام سمیت آج پوری قوم اپنی آزادی و خودمختاری کا جشن منا رہی ہے۔ معرکہ حق نے ثابت کیا کہ پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کیساتھ ملکی وقار و خودمختاری کیلئے ڈٹ کر کھڑی ہے۔آئیں ہم سب مل کر پاکستان کو خوشحال اور پرامن ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ آج کے دن آزادی پاکستان کیلئے جدوجہد و قربانیاں دینے والے اپنے اکابرین کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ دیر پائین کی زیرنگرانی یوم آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جناب گوہر علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بشیرخان، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ جناب زید صافی ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو جناب جان باز خان , صوبیدار میجر دیر لیویز جناب لطیف خان نے ضلعی انتظامیہ اور دیگرمحکموں کے افسران کے ہمراہ قومی پرچم کشائی کی اور ملکی کی سلامتی ، خوشحالی ، مادروطن کے لئے جان نچاور کرنے والے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی۔
یوم آزادی کے مرکزی تقریب سے ڈسٹرکٹ سیکٹریٹ بلامبٹ میں منعقد ہوئی ، تقریب میں تمام انتطامی آفسران ، تمام محکمہ جات کے آفسران ، معروف مذہبی سکالر مولانا عبدالرحمن حذیفی ، اساتذء ، طلباء و طالبات ، سیول سوسائیٹیز کے نمائیندوں ، ریسکیو1122 ، سیول ڈیفینس رضاکاروں ، یوتھ آفسیر جناب جہان زیب ، دیر پائین گرینڈ جرگہ کے صدر جناب صاحب ذادہ محمد یعقوب خان اور عوام نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ہمارے ابا و اجداء نے اس ملک کی آزادی اور حفاظت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ہمارے وطن کا ہم پر حق ہے۔ سب ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ملک کی خدمت قومی فریضہ ہے۔ ہر شہری کو اپنے استعداد ک مطابق ملک کی خدمت کرنی چاہیے۔ تمام شہری خاص کرنوجوان آزادی کی قدر کریں۔ اس ملک کی حفاظت اور سلامتی کے لئے ہمارے افواج پاکستان ، پولیس ، لیویز اور عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ ملک دشمن عناصر پاکستان اور قومی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ ملک دشمن عناصر ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بشیر اور دوسرے مقررین نے یوم آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جبکہ طلباء و طالبات نے یوم جشن آذادی اور معرکہ حق کے حوالے سے ملی نغمے ، تقاریر پیش کی اور پاکستان کے آزادی میں کلیدی کردار ادا کرنے والے قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کیا۔ بہترین کارکردگی دکھانے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تنزین و آرایش مقابلے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے پوزیشن ہولڈرز کو ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان نے کیش پرائیس ، شیلڈ اور توصیفی سرٹیفیکٹس دئیے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر کے زیرنگرانی ، سپورٹس ایونٹس میں پہلے اور دوسری پوزیشن لینے والے ٹیموں کو کیشن پرائیس اور ٹرافیاں دی گئی۔ سجاوٹی مقابلے میں تحصیل مونسپل ایڈمنیسٹریشن تیمرگرہ نے پہلی ، ڈی۔ ایچ ۔ کیو ہسپتال تیمرگرہ نے دوسری جبکہ ریسکیو1122 نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پرائیوٹ کٹگری میں دیر رائیل ہوٹل نے پہلی ، زم زم بیکری نے دوسری جبکہ ذایقہ محل ہوٹل تیمرگرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تقریب کے اخر میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور ملک کے جان نچاور کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بشیر خان کے زیر نگرانی یوم جشن آزادی اور معرکہ حق ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں سرکاری ملازمین ، سیول ڈیفینس کے رضاکاروں ، اساتذاء ، طلباء اور عوام نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے تعرے لگائے اور ملک کے حفاظت اور خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان کے78 ویں یوم آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے ایبٹ آباد میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ نے ہمراہ سٹیشن کمانڈر سٹیشن ہیڈ کوارٹرزبرگیڈیئر فیصل شرجیل قریشی، ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ناصر ستی ،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثنااللہ خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کےموقع پر طلباءاور طالبات کی طرف سے تقریب میں رنگا رنگ پروگرامز،ملی نغمے،تقاریراور ٹیبلوز پیش کے گئے۔
کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ نے یوم آزادی ، معرکہ حق میں کامیابی پر تمام شہریوں کو مبارک باد پیش کی، بچوں کے آزادی کے جوش، ولولے کو سراہا اور محنت و لگن سے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔دیگر مقررین میں سٹیشن کمانڈر سٹیشن ہیڈ کوارٹرزبرگیڈیئر فیصل شرجیل قریشی، ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ناصر ستی ، چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی لیفٹننٹ جرنل ایازسلیم رانا نے شرکا سے یوم آزادی اور معرکہ حق کے موضوع پر مفصل بات چیت کی۔یوم آزادی اور معرکہ حق کے موقع پرپاک فوج کے جوان جنہوں نے ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانیں دیں انکی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے انکی فیملی کو خراج عقیدت پیش کیا۔اسکے علاوہ مختلف فیلڈ میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور ضلع ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے افراد کی صلاحیتوں کو سراہا گیا اور اعزازی شیلڈ پیش کیں۔ مہمان خصوصی نے پروگرام کے اختتام پرمختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء وطالبات میں اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
یوم آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے اختتام پرکمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ کی زیر صدارت ریلی بھی نکالی گئ۔ ریلی میں سٹیشن کمانڈر سٹیشن ہیڈ کوارٹرزبرگیڈیئر فیصل شرجیل قریشی، ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ناصر ستی ،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثنااللہ خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل، چیئرمین ڈی آر سی لیفٹننٹ جرنل ریٹائرڈ ایاز سلیم رانا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ضلعی افسران، طلبہ، تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثنااللہ خان نے یوم آزادی، معرکہ حق کے حوالے سے منعقدہ پروگرام کے انتظامات اور بہترین کارکردگی پر یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔
ضلع مہمند: 78واں یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا
اپر چترال: یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی شاندار تقریبات
پاکستان کے دیگر حصوں کی طرح ضلع اپر چترال میں بھی مملکتِ خداداد پاکستان کا 78واں یومِ آزادی اور معرکۂ حق انتہائی جوش و جذبے، عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ یہ تقریبات گورنمنٹ آف خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل اپر چترال جناب مفتاح الدین صاحب کی نگرانی میں ضلع بھر کے تمام سکولوں میں منعقد ہوئیں۔ دن کا آغاز صبح سویرے پرچم کشائی، قومی ترانے اور خصوصی دعا سے ہوا، جس کے بعد طلباء و طالبات نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ، ملی نغمے، حب الوطنی سے بھرپور تقاریر اور رنگا رنگ ٹیبلو پیش کیے۔ ہر سکول میں فضا “پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی، جب کہ مرکزی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں منعقد ہوئی، جو ضلع کا سب سے بڑا اور شاندار پروگرام تھا۔
مرکزی تقریب میں صدرِ محفل ڈی ای او میل اپر چترال جناب مفتاح الدین صاحب اور مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب حسیب الرحمن خان خلیل شریک ہوئے۔ گیسٹ آف آنر میں اے ڈی سی معظم بنگش، ڈی پی او اپر چترال حمیداللہ، اسسٹنٹ کمشنر شجاعت علی، اسسٹنٹ کمشنر ناظم الدین، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر احسان اللہ افریدی، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، اے ڈی ای او سپورٹس ذوالفقار علی یفتالی، عنایت اللہ، اے ڈی او فیمیل, شمشیر ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر ڈاکٹر شمس الاسلام، پروگرام ہیڈ حجرہ، ایس ڈی پی او مستوج راجا خان، ڈی ایس پی نصیر اللہ، سکول پرنسپل احمد ولی درانی، پریس کلب اپر چترال کے صدر محمد علی، صحافی حضرات، اساتذہ کرام، سکول کے پی ٹی سی اراکین اور کثیر تعداد میں طلباء و طالبات شامل تھے۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا۔ اس کے بعد سکول پرنسپل احمد ولی درانی نے خطبۂ استقبالیہ اور ادارے کی جائزہ رپورٹ پیش کی۔ طلباء و طالبات کی شاندار پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ اسٹیج پر لہراتے سبز ہلالی پرچم، اساتذہ و طلباء کے چہروں پر چمکتی خوشیاں، اور ہال میں گونجتے ملی نغمے ایک ولولہ انگیز فضا قائم کر رہے تھے۔ حاضرین بار بار تالیوں کی گونج سے بچوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔
تقریب کے دوران سکول کے میٹرک امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات اور پروگرام میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو ٹرافیز اور میڈلز سے نوازا گیا۔ اس سلسلے میں حجرہ ویلج سپورٹ آرگنائزیشن اور کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔مہمانِ خصوصی اور مقررین نے پاکستان کو اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے اس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات محنت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور معرکۂ حق میں شہید ہونے والوں کو یاد کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر وطن کی سلامتی، یکجہتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جس کے بعد ایک ریلی نکالی گئی۔ فضا “پاکستان زندہ باد” اور “ہم پاکستانی ہیں” کے نعروں سے گونج اٹھی، اور ہر دل عزمِ نو کے ساتھ گھروں کو لوٹا کہ وطن کی آزادی اور حق کی سربلندی کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گے۔