محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے ونٹر زون میں تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے تک بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔ کلاوڈ برسٹ، تیز بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اعلی تعلیمی ادارے بند رہیں گی۔ گست 19، 2025 سے لے کر اگست 25، 2025 تک کالجز اور جامعات بند رکھے جائیں۔ مذکورہ اقدام طلبہ، اساتذہ اور سٹاف کی زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے اٹھا گیا۔ جہاں کہیں ممکن ہو جامعات و کالجز تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے آنلائن طریقہ کار اپنا سکتے ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں اعلی تعلیم کی مد میں مزید ریلیف دینے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔ سیلاب کی وجہ کہیں پر طلبہ کو سہولیات و آسانی کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔
خیبرپختونخوا : سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان آرمی کی امدادی کارروائیاں جاری
خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں شانگلہ اور بونیر میں پاکستان آرمی کے انجینئرز کور کی امدادی کارروائیاں جاری ۔ پیر بابا بائی پاس کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ پیر بابا بازار میں عوام کی سہولت کیلئے ملبہ ہٹانے کا عمل رات بھر سےجاری ہے۔ پاک فوج کی جانب سے گاؤں گوکند جانے والی سڑک کو تین مقامات سے لینڈ سلائیڈنگ ہٹا کرکھول دیا گیا ہے۔ آرمی انجینئرز کی بھاری مشینری نے لینڈ سلائیڈز کو ختم کرکے سڑک آلوچ پران کو کھول دیا گیا ہے۔ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھاری مشینری کے ساتھ مل کر بیسونی اور قادر نگر میں مسلسل سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ اب تک بیشونی کے قریب نالے سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔پاک فوج کا ریسکیو آپریشن متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا۔
سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن
سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 22 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں جس کے تحت سٹی سیکٹر میں آپریشن کے دوران 22 افراد کو گرفتار کر کے دو ٹرک سامان قبضے میں لے لیا۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ تجاوزات قائم کرنے سے ٹرانسپورٹروں اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کریں جبکہ نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کی گاڑیاں ٹرمینل میں بند کی جائیں گی
پی ڈی ایم اے کی خیبر پختونخوا میں بارش، سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ صوبہ میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 358 افراد جاں بحق اور 181 افراد زخمی ہو ئے۔جاں بحق افراد میں 287 مرد، 41 خواتین اور 30 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 144 مرد، 27 خواتین اور 10 بچے شامل ہے۔ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 780 گھر وں کو نقصان پہنچا۔ جس میں 431 گھروں کو جزوی اور 349 گھر مکمل منہدم ہوئے۔سیلاب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر میں اب تک مجموعی طور پر 225 افراد جابحق ہوئے۔ یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، بونیر ، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ , دیر لویر اور بٹگرام، صوابی میں پیش آئے۔ 17 سے 19اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیر صدارت (گلیشیل لیک آوٹ برسٹ فلڈز) کے حوالے سےاجلاس
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت گلاف (گلیشیل لیک آوٹ برسٹ فلڈز) کے حوالے سے پیشگی اقدامات پر اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں گلاف کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ریلیف، ڈی جی پی ڈی ایم اے، چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی کی شرکت۔ ضلع اپر و لوئر چترال، اپر دیر، سوات، اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنرز اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ ریشن اپر چترال سمیت سوات میں اتروڑ، مٹلتان، کالام، لوئر چترال میں مدکلشت، ارکاری، اپر دیر میں کمراٹ، اپر کوہستان میں کاندیا کے علاقوں میں جہاں خطرہ موجود ہے وہاں پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں ۔ گلاف کے ممکنہ خطرے سے دوچار تمام اضلاع روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کی رپورٹ چیف سیکرٹری آفس کو جمع کرائیں ۔ گلاف ایونٹ میں انتظامیہ رسپانس ٹائم کی کمی کی وجہ سے الرٹ رہیں اور اپنی تیاریاں پوری رکھیں۔ مقامی آبادی کو حالات سے آگاہ رکھا جائے۔
گلاف سے عوامی جان و مال کے تحفظ کے لئے ارلی وارننگ سسٹم پر خصوصی توجہ دی جائے۔ محکمہ منصوبہ بندی، محکمہ جنگلات، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی، پی ڈی ایم اے، آن فارم واٹر مینجمنٹ، سوئل اینڈ واٹر کنزرویشن ڈیپارٹمنٹ آپس میں باہمی رابطہ برقرار رکھیں۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی نگرانی، بروقت وارننگ اور ایمرجنسی میں پیشگی انخلائ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری کی ممکنہ متاثرہ علاقوں میں انخلا کے لیے مقامات تیار، ہنگامی سامان اور ریسکیو سروسز کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت۔ کمراٹ اپر دیر، اتروڑ سوات میں دریاوں کے اطراف حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں گلاف سے متعلق تمام ادارے باہمی ربط سے کام کررہے ہیں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ کی روشنی میں حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہائی رسک گلاف کے نچلے علاقوں میں آبادی کے تحفظ کیلئے حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان علاقوں میں واچرز حالات پر نظر رکھ رہے ہیں اور مقامی آبادی اور مساجد کے ساتھ منسلک ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ کی مدد سے سینٹرز بنائے گئے ہیں۔
پشاور: یو ایس ایڈ کامحکمہ صحت کو دو ایمبولینس کا عطیہ
یو ایس ایڈ کا محکمہ پی اینڈ ڈی کے توسط سے محکمہ صحت کو دو ایمبولینس کا عطیہ کیا۔ یہ ایمبولینسز جاپان سے درآمد کی گئی ایڈوانس ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے۔ ان ایمبولینسز میں جان بچانے والے ضروری آلات بھی نصب ہیں۔ ان ایمبولینسز سے حادثات میں فوری طبی امداد سمیت ماں اور بچے کی جان کی حفاظت بھی بہتر ہوسکے گی۔ ڈونرز کے سپورٹ کے انتہائی مشکور ہیں جو اس مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔
سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ،سوات میں سکول ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ، سوات اور مالاکنڈ میں کل سے اسکول ایک ہفتے کیلئے بند رہیں گے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور مالاکنڈ میں سرکاری اور نجی اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے سوات اور مالاکنڈ میں سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول بند رکھنے کا یہ فیصلہ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کےخدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے سرکاری اور نجی اسکولز 25 اگست تک بند رہیں گے۔ یاد رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا میں ہوا جہاں مختلف حادثات میں اب تک 373 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ بہت سے لوگ اب تک لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
مردان: سیلاب سے متاثرہ افراد اور علاقوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس
بونیر، سوات اور باجوڑ کے سیلاب سے متاثرہ افراد اور علاقوں کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت جناب اقبال حسین خٹک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ایچ آر) مردان اور جناب شعیب خان، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ مردان نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل مردان کے تمام عہدیداران اور ضلع مردان کی مختلف رجسٹرڈ غیر سرکاری فلاحی تنظیموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز شہداء سیلاب کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا سے کیا گیا۔ بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ایچ آر) مردان نے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا کہ اس وقت متاثرہ خاندانوں کے لیے خشک راشن، صاف پانی اور فوری طبی امداد سب سے زیادہ ضروری ہے۔ اس سلسلے میں تمام فلاحی اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن مردان کے ساتھ براہِ راست رابطے میں رہیں تاکہ ریلیف سرگرمیوں کو منظم اور مؤثر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب شعیب خان ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ مردان نے کہا کہ فلاحی ادارے ہمیشہ آفات اور مشکل گھڑیوں میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور حکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، فلاحی تنظیموں کے شانہ بشانہ متاثرین کی مدد کے لیے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر مختلف فلاحی اداروں نے بونیر کے متاثرین کے لیے ریلیف سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا، جن میں شامل ہیں:
الاصلاح سینٹر مردان: 200 کاٹن پانی کی بوتلیں اور 50 جوڑے کپڑے، لیبر ویلفیئر آرگنائزیشن مردان: 20 آٹے کے تھیلے، ایجوکیٹڈ سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن، گڑھی کپورہ مردان: 20 آٹے کے تھیلے، ویمن ویلفیئر آرگنائزیشن مردان: خواتین کے سینیٹری پیڈز، آغوش ویلفیئر آرگنائزیشن مردان: 6 کاٹن پانی اور 15 جوڑے کپڑے، اس کے علاؤہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ مردان کی طرف سے 8 بوری چاول، 3 بوری چینی اور 3 ڈبے گھی
نوشہرہ: دریائے کابل میں پانی کی سطح میں کمی
نوشہرہ کے علاقے رسالپور رشکئی میں کلپانی سے گزرنے والا سیلابی ریلا مقامی آبادی کے لیے خطرے کا باعث بنا تاہم حفاظتی پشتوں کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 73 ہزار 100 کیوسک سے کم ہو کر 30 ہزار کیوسک تک آگیا ہے۔
انتظامیہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں کیونکہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں کے باعث دریائے کابل میں دوبارہ طغیانی آنے کا امکان ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر نوشہرہ کے نچلے علاقوں میں سیلاب کے خدشات برقرار ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے کمزور پشتوں کی نگرانی مزید سخت کر دی ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی حساس مقامات پر تعینات ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔ دفعہ 144 کے تحت دریاؤں میں نہانے، کشتی رانی اور مویشی چرانے پر پابندی برقرار ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آئندہ 72 گھنٹوں میں مزید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو مکمل تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں تیز
خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع شانگلہ اور بونیر میں پاکستان آرمی کے انجینئرز کور کی امدادی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔ فوجی جوان اور بھاری مشینری مسلسل متاثرہ علاقوں میں عوام کی سہولت اور آمدورفت کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق پیر بابا بائی پاس کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ پیر بابا بازار میں ملبہ ہٹانے کا عمل رات بھر جاری رہا تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس کے علاوہ گاؤں گوکند جانے والی مرکزی سڑک کو تین مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہٹا کر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
آرمی انجینئرز کی بھاری مشینری نے آلوچ پران روڈ سے بھی لینڈ سلائیڈز کو صاف کرکے راستہ کھول دیا ہے۔ دوسری جانب اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بیسونی اور قادر نگر کے علاقوں میں بھاری مشینری کی مدد سے مسلسل سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔ اب تک بیشونی کے قریب نالے سے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔