Mardan: Assistant Commissioner presided over a meeting in connection with "Rahmat-ul-Lalameen ﷺ Ushra".

مردان: اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت “رحمت اللعالمین ﷺ عشرہ” کے سلسلے میں اجلاس

اسسٹنٹ کمشنر مردان کامران خان کی زیر صدارت “رحمت اللعالمین ﷺ عشرہ” کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز مردان، اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل و فیمیل)، ڈسٹرکٹ خطیب، پرائیویٹ اسکولز کے صدر اور تحصیلدار مردان شریک ہوئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مردان نے عشرہ رحمت اللعالمینﷺ  کے پروگرامز کی کامیاب اور مؤثر انداز میں تکمیل کے لیے شرکاء کو ضروری ہدایات جاری کیں اور تمام اداروں کے مابین قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
A meeting regarding the Jabba Dam under construction in Khyber District under the chairmanship of Commissioner Peshawar

کمشنر پشاورکی زیر صدارت ضلع خیبر میں زیر تعمیر جبہ ڈیم کے حوالے سے اجلاس

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت قبائلی ضلع خیبر میں زیر تعمیر جبہ ڈیم کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر کیپٹن ریٹائرڈ بلال راؤ سمیت ڈائریکٹر جنرل جبہ ڈیم سردار ظفر، ڈائریکٹر جبہ ڈیم حافظ محمد یاسر پراجکٹ انجنیئرز، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے نمائندوں اور متاثرین نے شرکت کی اجلاس میں متاثرین کے تحفظات سنیں گے اور انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ دیگر درپیش مسائل کے پائدار حل کے لیے ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر کو ہدایات جاری کیے گئے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ زیر تعمیر جبہ ڈیم انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس کی بروقت تعمیر سے نہ صرف قبائلی ضلع خیبر کے عوام کو فوائد حاصل ہونگے بلکہ صوبائی دارالحکومت پشاور کے عوام بھی اس کے ثمرات سے مستفید ہونگے انہوں نے ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر کو وقتاً فوقتاً علاقے کا دورہ کرنے اور ڈیم کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے سمیت متاثرین کی داد رسی کی ہدایات جاری کیے

Peshawar: Flood relief exhibition cricket match for flood victims will be held on August 30 in Peshawar

پشاور: سیلاب زدگان کے لیے فلڈ ریلیف ایگزیبیشن کرکٹ میچ 30 اگست کو پشاور میں ہوگا

پشاور: سیلاب زدگان کے لیے فلڈ ریلیف ایگزیبیشن کرکٹ میچ 30 اگست کو پشاور میں ہوگا۔ کرکٹ میچ پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کی ٹیمیں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ ہفتے کے روز دوپہر 01:30 بجے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم، پشاور میں شروع ہوگا۔ میچ “کھیل سے خدمت” کے عنوان کے تحت منعقد ہو رہا ہے۔ میچ کا مقصد عوام میں یکجہتی کو فروغ دینا اور سیلاب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ عملی اظہارِ ہمدردی کرنا ہے۔ میچ کی تمام ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی آمدن کا سو فیصد حصہ بلاواسطہ طور پر سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی پر خرچ کیا جائے گا۔ شہری زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس نیک مقصد کے لیے منعقدہ میچ میں شریک ہو کر سیلاب متاثرین کی مدد میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

The provincial government's decision to divide the summer and winter zone education system into spring and fall semesters

صوبائی حکومت کا سمر اور ونٹر زون کے تعلیمی نظام کو سپرنگ اور فال سمسٹر میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

صوبائی حکو مت کا سمر اور و نٹر زونز میں تعلیمی سال کو Spring اور Fall Semester میں تقسیم کرنے کا فیصلہ۔ ابتدائی طور پر اس سسٹم کا اطلاق نرسری سے جماعت ہشتم تک کی کلاسسز پر ہوگا۔ سمر زون میں تعلیمی سال کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا۔ سمر زون میں Fall Semester یکم ستمبر سے 31 دسمبر تک ہوگا اور Spring Semester سولہ جنوری سے 31 مئی تک ہوگا۔ ⁠ونٹر زون میں تعلیمی سال کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔ ونٹر زون میں Spring Semester یکم مارچ سے 30 جون تک ہوگا۔ اور Fall Semester یکم اگست سے 22 دسمبر تک ہوگا۔ ہر سمسٹر کے الگ الگ امتحانات ہونگے اور حتمی نتائج کی تیاری میں دونوں سمسٹر کے امتحانات کو برابر کا اہمیت دی جائے گی۔ نئے سسٹم کے تحت بچوں پر کتابوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے دونوں سمسٹرز کے لئے درسی کتب کو بھی دو حصوں میں چھاپنے کی تجویز ہے۔ ⁠سمر اور ونٹر زونز میں چھٹیوں کا شیڈول معمولی ردوبدل کے ساتھ بدستور وہی رہے گا۔ تاہم ان چھٹیوں کو دونوں زونز میں مؤثر داخلہ مہم، مفت کتابوں کی تقسیم اور ترسیل، اساتذہ کرام کی تربیت، طلبہ کیلئے سمر و ونٹر کیمپس اور طلبہ کی فنی تربیتی پروگرامز وغیرہ کیلئے استعمال میں لایا جائیگا۔ ⁠ونٹر اور سمر زونز کے لئے الگ الگ تعلیمی سال ان علاقوں کی موسمی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ⁠مختلف زونز کے لئے الگ الگ تعلیمی سال مقرر کرنے سے طلبہ کو غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور فنی تربیت حاصل کرنے کے بھر پور مواقع میسر آئیں گے۔ الگ الگ تعلیمی سال کے نفاذ سے سرکاری وسائل کے بہتر اور موثر استعمال کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

Abbottabad: The 38th Khatam Nabubat Conference will be held on August 31 at the main Eidgah

ایبٹ آباد: 38ویں ختم نبوت کانفرنس31 اگست کو مرکزی عید گاہ میں منعقد ہوگی

ایبٹ آباد سالانہ 38 ویں ختم نبوت کانفرنس مرکزی عید گاہ میں 31 اگست کو منعقد ہوگی۔ جس سے ملک بھر سے جید علماء ختم نبوت کے مرکزی قائدین مرکزی امیر مجلس تحفظ ختم ایبٹ آباد ناظم عالمی تحفظ ختم نبوت سید مبشر حسین شاہ نائب امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان خواجہ عزیز احمد مرکزی رہنما ختم نبوت پاکستان مولنا اللہ وسایا۔ رکن مرکزی مجلس شوری و امیر عالمی مجلس تحفظ ختم۔نبوت خیبر پختون خواہ محمد شہاب الدین مولنا شہد عمران قاضی احسان احمد خطاب کریں گے اس موقع پر امیر عالمی مجلس ختم نبوت مفتی مولانا محمد زبیر صلاح نے ختم نبوت کانفرنس کے حوالے سے کہا کہ یہ کانفرنس دین اسلام کی فروغ ترویج کے لئے سنگ میل ثابت ہو گی ۔ اس کا مقصد اسلام کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنے لئے اسلامی احکامات سے امت مسلمہ روشناس کرنا ہے ۔ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کی ناموس کے لئے کسی قربانی سے ہم دریغ نہیں کریں گے ۔ اپنے خصوصی پیغام میں امت مسلمہ کو شرکت کی دعوت دی ۔

Governor of Khyber Pakhtunkhwa met with Foreign Minister of Spain and Catalonia

گورنر خیبرپختونخوا کی اسپین کاتالونیا کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سپین کے شہر بارسلونا میں کاتالونیا کے وزیرِ خارجہ جاؤما دک سے اہم ملاقات کی۔ جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، دہشت گردی کے خطرات، سیلاب متاثرین کی امداد اور سیاحت کے شعبے میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے ملاقات کے دوران صوبے میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں پر وزیرِ خارجہ کو بریفنگ دی اور متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان سے قربت کی وجہ سے خیبرپختونخوا دہشت گردی کے مسلسل خطرات کا سامنا کر رہا ہے، جس کے تدارک کے لیے عالمی برادری کا تعاون ناگزیر ہے۔ اس موقع پر گورنر نے بھارت کی جانب سے مسلط کردہ جنگ اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز کے فلسطین کے حوالے سے واضح اور جرات مندانہ مؤقف کو سراہا اور پاکستان و بھارت جنگ کے دوران اسپین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر اتفاق کیا گیا، خصوصاً خیبرپختونخوا سے اسپین کو ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی کے لیے معاہدے پر بات چیت ہوئی، جس سے دونوں خطوں کے تعلقات کو نئی جہت ملنے کی توقع ہے۔

Aqil Editorial 27 Aug

دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری

عقیل یوسفزئی
ماہ اگست پاکستان کے دو صوبوں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف ریکارڈ کامیاب کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 5 سے 26 اگست کے دوران ان دو صوبوں میں کالعدم ٹی ٹی پی ، بی ایل اے اور دیگر گروپوں کے 18 کمانڈرز سمیت 100 سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک ، 26 کو زخمی جبکہ 21 کو گرفتار کرلیا گیا ۔
دستیاب معلومات اور ڈیٹا کے مطابق 9 اور 10 اگست کے عرصے میں بلوچستان کے علاقے ژوب میں دو بڑی کارروائیوں کے دوران 55 سے زیادہ دہشت گردوں کو اس دوران ہلاک کردیا گیا جب وہ ٹولیوں کی شکل میں افغانستان سے پاکستان میں داخل ہورہے تھے ۔ ان میں اکثریت افغان باشندوں کی تھی جن کی لاشیں مذاکرات اور جرگوں کے بعد گزشتہ روز حوالے کردی گئیں ۔ اسی طرح رواں ہفتے بلوچستان کے دو علاقوں مستونگ اور مچھ میں فورسز نے 30 سے زائد کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔
اسی عرصے کے دوران خیبرپختونخوا میں بھی متعدد بڑی کارروائیاں کی گئیں ۔ جنوبی وزیرستان میں ایک آپریشن کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے کالعدم ٹی ٹی پی کے ایک درجن سے زائد شدت پسند مارے گئے تو بنوں میں بھی متعدد کو نشانہ بنایا گیا ۔ باجوڑ میں اسی عرصے کے دوران 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کی تفصیلات سامنے آئیں تو گزشتہ تین دنوں کے عرصے میں دیر بالا اور دیر پائیں میں پیرا ملٹری فورسز کی کارروائیوں میں 4 کمانڈرز سمیت تقریباً 12 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا گیا ۔ ان کارروائیوں کے دوران عوام نے بھی پولیس اور دیگر اداروں کا ساتھ دیا جن کو کالعدم ٹی ٹی پی نے متعدد بار آن دی ریکارڈ خبردار بھی کیا تھا کہ وہ فورسز کی بجائے ان کا ساتھ دیں مگر عوام نے باقاعدہ متعدد بار اسلحہ اٹھاکر فورسز کا ساتھ دیا ۔
اگر چہ کالعدم ٹی ٹی پی نے ہفتہ رفتہ کے دوران خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں ریکارڈ حملے کیے تاہم فورسز کا پلہ بھاری رہا اور پہلی بار پولیس ، سی ٹی ڈی اور دیگر صوبائی اداروں نے بھی آپریشن لانچ کیے ۔
اس ضمن میں گزشتہ روز وانا میں ایک جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل مہر عمر نیازی نے کہا کہ عوام اور ریاست دہشتگردی کے خاتمے ، امن کے قیام اور اجتماعی ترقی کے معاملات پر ایک پیج پر ہیں اور عوام کے نمایندہ جرگے ریاست اور لوگوں کے درمیان اعتماد کی بحالی اور روشن مستقبل کے قیام میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ اس موقع پر سلیمان خیل جرگہ نے ان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔ قبل ازیں انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی دیگر فورسز کے ساتھ ملکر خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کی جاری کارروائیوں میں اہم کردار ادا کررہی ہیں اور اس ضمن میں ان کو تمام درکار سہولیات کی فراہمی کو بھی ممکن بنایا جارہا ہے ۔
(27 اگست 2025 )