کمشنر پشاور کی زیر صدارت ’’ڈینگی وائرس‘‘ روک تھام کے حوالےسےاجلاس
ڈینگی وائرس روک تھام، یونین کونسلز کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کے زیر نگرانی ٹیموں کی تشکیل، ڈپٹی کمشنرز کو ازخود میدان میں نکلنے کے احکامات, اینٹی ڈینگی اسپرے میں تیزی لانے، حساس قرار دے گئے مقامات میں میڈیکل کیمپس لگانے، ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے الگ الگ وارڈز اور بیڈز مختص کرنے، عوامی آگاہی مہم میں تیزی لانے اور آج شام تک ادویات اور دیگر ضروریات کی فہرست کمشنر پشاور ڈویژن آفس کو ارسال کرنے کی ہدایات جاری ۔ اس حوالے سے ڈینگی کی فوری روک تھام کے حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، ماہرین حشرات الارض اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع میں اب تک ڈینگی کے 787 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سب سے زیادہ چارسدہ سے 718، پشاور 49، نوشہرہ 19 اور قبائلی ضلع خیبر اور ضلع مہمند میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے، مہمند اور خیبر کے کیسز دیگر اضلاع سے سفر کر کے سامنے آئے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے اور تمام وسائل بروئے کار لانے اور اسسٹنٹ کمشنرز کے زریعے ٹیموں کی نگرانی کے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام اضلاع کے دورے کرنے کا اعلان کیا، انہوں نے چارسدہ میں ڈینگی کیسز زیادہ سامنے آنے پر فوری انکوائری کرنے اور وجوہات بارے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا افعان قونصلیٹ کا دورہ
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا افعان قونصلیٹ کا دورہ کیا۔ قونصلیٹ پہنچنے پر افعان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے وزیر اعلی کا استقبال کیا۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلی کا افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس۔ زلزلے میں جاں بحق ہونے افعان شہریوں کی معفرت کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی۔ وزیر اعلی نے مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی کلمات درج کئے۔ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام افعان بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم متاثرین اور افعان حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صوبائی حکومت متاثرین کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔ افعان قونصل جنرل کی درخواست پر وزیر اعلی کا متاثرین کے لئے مزید ایک ہزار خیمے اور ادویات بھیجنے کی ہدایت۔ علاج معالجے کے لئے پشاور آنے والے زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کئے جائیں۔ متاثرین کے لیے بھر پور معاونت کرنے پر افعان قونصل جنرل کا صوبائی حکومت اور وزیر اعلی کا شکریہ۔
گورنر خیبرپختونخوا کا افغانستان ایمبیسی کا دورہ
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا اسلام آباد میں افغانستان ایمبیسی کا دورہ کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات کی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے افغان سفیر سے حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے حالیہ زلزلہ سے بڑے پیمانے پر ہونیوالی اموات پر افغان سفیر سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ گورنر خیبرپختونخوا نےافغان سفارتخانہ میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تعزیتی کلمات بھی درج کئے۔ افغان سفیر مولوی سردار احمد شکیب نے افغان سفارتخانہ آمد اور اظہار ہمدردی پر گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا
گورنر خیبرپختونخواکا پاکستان ٹیلی ویژن ہیڈ کوارٹر کا دورہ
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان ٹیلی ویژن ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے معروف صحافی عادل شاہ زیب کو پی ٹی وی ورلڈ کی سربراہی کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر گورنر نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ادارے کی کارکردگی اور پیشہ وارانہ معیار میں مزید بہتری آئے گی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے عادل شاہ زیب کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف صحافت میں ایک معتبر نام ہیں بلکہ اپنی بصیرت اور تجربے سے قومی نشریاتی ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی جیسے قومی ادارے کی مضبوطی دراصل ملک کے بیانیے کی مضبوطی ہے۔ اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص میں پی ٹی وی کے کردار پر ادارہ کے تمام اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 38 واں اجلاس
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 38 واں اجلاس۔ صوبائی کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز کی شرکت۔ اجلاس میں گزشتہ دنوں میں صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی سے شہید ہونے والے اہلکاروں اور افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بروقت ریسکیو اور بہترین ریلیف آپریشنز کے لئے اپنی اور پوری کابینہ کی طرف سے سول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سارے عمل میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں، صوبائی محکموں سمیت سب نے بہترین کام کیا۔ ملک کی تاریخ میں اتنی جلدی متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کھبی نہیں ہوئی۔ بروقت ریلیف کی فراہمی پر متاثرین کا صوبائی حکومت پر اعتماد بحال ہوگیا۔ یہ ہماری حکومت کی بڑی کامیابی اور ہمارے بہتر طرز حکمرانی کا واضح ثبوت ہے۔ سیلاب متاثرین کے مال مویشیوں کے نقصانات کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے، اس مد میں بھی معاوضوں کو بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔ سیلاب سے تباہ شدہ سرکاری املاک کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ہے۔ ان کی بحالی پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔ جس طرح ہم سیلاب سے متاثر ہوئے اسی طرح ہم افعان بہن بھائی زلزلے سے متاثر ہوئے۔ اس مشکل وقت میں افعان متاثرین زلزلہ کی مدد کرنا ہمارا اخلاقی فرض اور انسانی ہمدردی کا تقاضا ہے۔ ہم نے اپنے زلزلہ متاثرین کے لئے فوری طور پر 35 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان بھیج دیا ہے۔ صوبائی حکومت ان زلزلہ متاثرین کی مزید بھی مدد کرے گی۔ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں مزید خیموں اور ادویات کی ضرورت ہے۔ اس لئے مزید ایک ہزار خیمے اور ادویات افغانستان بھیجے جائیں گے۔ متاثرین کے لئے راشن کی مد میں بھی امداد دی جائے گی۔ علاج معالجے کے لئے آنے والے زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ایبٹ آباد: انسدادِ پولیو مہم اختتام پزیر
ایبٹ آباد میں صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں جاری چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آج کامیاب اختتام ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت اختتامی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کی جانب سے مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی، اہداف اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے مہم کے کامیاب انعقاد کے لیے محنت کرنے والے ڈاکٹرز، مجسٹریٹس، انڈر ٹریننگ افسران، یوسی ایم اوز، پولیو ٹیمز اور رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک، یوتھ، میڈیا اور عمائدین علاقہ کے ذریعے والدین میں آگاہی اور ذمہ داری کا شعور اجاگر کیا جائے گا تاکہ پولیو کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈپٹی ڈی ایچ او، ہیلتھ کوآرڈینیٹرز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈبلیو ایچ او کوآرڈینیٹر ہزارہ ڈویژن، نمائندہ ایجوکیشن اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ ہم سب کا فرض ہے کہ پولیو کے خلاف اس قومی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔ بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
خیبر پختونخوا میں 7 سے 9 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
خیبرپختونخوا میں 7 ستمبر 9 ستمبر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کی روشنی میں 7 ستمبر سے 9 ستمبر تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارشوں، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس دوران تیز بارشوں کے باعث بالائی و وسطی اضلاع گلیات، مانسہرہ، کوہستان (بالائی وزیریں)، کولائی پالس، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، بٹگرام، ہنگو، تورغر، ہری پور، کرک، چترال (بالائی و زیریں)، دیر (بالائی و زیریں)، سوات، شانگلہ، خیبر، کوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم، لکی مروت، ملاکنڈ، مہمند، اورکزئی، بنوں، وزیرستان (شمالی و جنوبی) اور ٹانک میں مقامی نالوں، برساتی چشموں اور دریاؤں میں فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔
پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں، برساتی چشموں اور دریاؤں میں فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔ جبکہ صوبہ کے شہری/نیشبی علاقوں میں تیز بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ مراسلے میں خبردار کیا جاتا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث کمزور مکانات، بجلی کے کھمبے، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس سلسلے میں تمام ضلعی انتظامیہ کو ضروری احتیاطی اقدامات، نکاسی آب کے نظام کی صفائی، اور مقامی آبادی، سیاحوں اور مسافروں کو بروقت آگاہی فراہم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے کاشتکاروں، مال مویشی پال حضرات اور سیاحوں کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فصلوں اور جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور سیاح خطرناک مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ مزید براں، متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایمرجنسی سروسز، طبی امداد، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال یا اطلاع کے لیے پی ڈی ایم اے کی 24/7 ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا سیاحت اور آثار قدیمہ کے تحفظ و بحالی کے فروغ کے ویژن کے ایجنڈے پر عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر، خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس۔ اجلاس میں گلیات میں کوڑا ٹھکانے لگانے کے انتظام (سالڈ ویسٹ منیجمنٹ) کے ایک پائلٹ منصوبے کی منظوری عمل میں لائی گئی، جس کا تخمینہ لاگت 226 ملین روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایک نجی کمپنی کا بطور خدمات کی فراہمی تقرر کیا جائے گا، جوگھروں کی دہلیز سے گھریلو کوڑا کرکٹ کو جمع کرنا اور اس کی نقل و حمل اور اس کو احتیاط سے ٹھکانے لگانے (سیف ڈسپوزل) کی مکمل ذمہ دار ہوگی۔ محکمہ کا کردار اس منصوبے کی نگرانی (مانیٹرنگ) تک محدود ہوگا۔ اجلاس میں دیر لوئر اور دیر اپر جبکہ چترال لوئر اور چترال اپر میں واقع 8 آثار قدیمہ مقامات (آرکیالوجیکل سائٹس) کے تحفظ اور بحالی کے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔ ان منصوبوں کی کل تخمینہ لاگت 300 ملین روپے لگایا گیا ہے۔
سیکرٹری سیاحت و آثار قدیمہ خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلیات میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اسے دیگر سیاحتی علاقوں کاغان ناران سوات تک توسیع دی جائیکی۔ سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا کہ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا جدید خطوط پر سیاحت کا فروغ ویژن ہے۔ اسی ویژن اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سید شہاب علی شاہ کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت خیبرپختونخوا میں پائیدار سیاحت کے فروغ کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔