images-6-4-615x392

یومِ دفاع و شہداء پر مسلح افواج کا شہداء کو خراجِ عقیدت

یومِ دفاع و شہداء پر مسلح افواج کا شہداء کو خراجِ عقیدت

پاکستان کی مسلح افواج نے 60 ویں یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر وطن عزیز کے بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت اور ان کے اہلِ خانہ کو سلامِ احترام پیش کیا ہے۔ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل سہیر شمشاد مرزا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ دفاع پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسے دن کی یاد دلاتا ہے جب پوری قوم اور افواج پاکستان دشمن کے خلاف ایک ناقابلِ تسخیر دیوار بن کر کھڑے ہوئے۔

ترجمان کے مطابق، 6 ستمبر 1965 پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور اتحاد کی علامت ہے، جب بہادر سپاہیوں نے قوم کی حمایت کے ساتھ دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ شہداء اور غازیوں کی قربانیاں اس بات کا ابدی پیغام ہیں کہ ایک متحد قوم کو شکست نہیں دی جا سکتی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء کی لازوال قربانیاں ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی، اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نہ صرف بیرونی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر ہیں بلکہ قدرتی آفات اور مشکل گھڑیوں میں بھی عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہیں۔ حالیہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بھی فوج ملک بھر میں اپنی معاونت جاری رکھے گی۔

پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مسلح افواج پاکستان ہمیشہ چوکس ہیں اور ہر قسم کے خطرے کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ کسی بھی قوت کو ملک کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی سے نوازے۔

WhatsApp-Image-2020-09-03-at-20.35.14-1170x600-1

گورنر خیبر پختونخوا کا یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر پیغام

گورنر خیبر پختونخوا کا یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر پیغام
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ 6 ستمبر کا دن ہماری قومی تاریخ میں ایک عظیم اور یادگار دن کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیں ان جاں نثاروں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے 1965ء میں مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ دن نہ صرف ہماری افواجِ پاکستان کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کا عکاس ہے بلکہ پوری قوم کی یکجہتی، عزم اور حوصلے کا مظہر بھی ہے۔
اپنے پیغام میں گورنرنے  اس موقع پر ان تمام شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے غیور عوام نے اپنے بہادر سپوتوں کے ساتھ ملکر ہر دور میں ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چاہے وہ 1965 کی جنگ ہو،حالیہ بھارتی جارحیت کا جواب ہو، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا قدرتی آفات سے نمٹنے کا چیلنج، ہمارے عوام اور سیکیورٹی اداروں نے ہمیشہ قربانی اور بہادری کی اعلیٰ مثالیں قائم کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف معرکہ حق،بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی ہمارے سیکیورٹی فورسز کی بے پناہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ گورنرنے کہاکہ یومِ دفاع ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کا دفاع صرف افواج کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم اندرونی و بیرونی چیلنجز کے خلاف متحد رہیں گے، اور قومی سلامتی، ترقی، اور خوشحالی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔
Enhanced_Security_Measures_in_Peshawar_for_Muharram-CCPO_Issues_Directives

پشاور: 12 ربیع الاول کیلئے سکیورٹی پلان جاری، 1333 پولیس اہلکار تعینات

پشاور: 12 ربیع الاول کیلئے سکیورٹی پلان جاری، 1333 پولیس اہلکار تعینات
پشاور (ویب ڈیسک) کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے 12 ربیع الاول کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پلان کے مطابق مرکزی جلوس، مجالس اور تقریبات کی حفاظت کے لیے 1333 پولیس

افسران و اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ جلوس کے تمام روٹس کا ازسرِنو آڈٹ کرکے تھری لئیر سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کے مطابق جلوس کے راستوں کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز کے ذریعے مسلسل سویپنگ کی جائے گی، جب کہ سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے سی سی ٹی وی، ڈرون کیمروں اور موبائل سرویلنس سسٹم سے نگرانی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں اور چیکنگ مزید سخت کردی گئی ہے۔ تمام سرائیوں اور ہوٹلز میں قیام پذیر افراد کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سی سی پی او کے مطابق اندرونِ شہر جاری مجالس اور تقاریب کی سکیورٹی کے لیے سٹی پٹرول، ابابیل اور دیگر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

WhatsApp-Image-2022-10-31-at-10.54.03-PM

محکمہ تعیلم میں ای نوٹیفکیشن سسٹم کا اجرا

محکمہ تعیلم میں ای نوٹیفکیشن سسٹم کا اجرا
سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا محمد خالد نے ای نوٹیفکیشن سسٹم کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ اس سسٹم کے تحت محکمہ تعلیم کے تمام نوٹیفکیشنز اب آن لائن جاری کیے جائیں گے جس سے نہ صرف کاغذ کی بچت ہوگی بلکہ دفتری امور کو بروقت نمٹانے میں بھی مدد ملے گی۔

افتتاحی تقریب میں اسپیشل سیکرٹری محکمہ تعلیم عبدالباسط، ڈپٹی ڈائریکٹر ای آئی ایم ایس صلاح الدین، ڈپٹی ڈائریکٹر نورشیر آفریدی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری تعلیم نے بٹن دبا کر سسٹم کا افتتاح کیا اور اس اقدام کو محکمہ کے لیے سنگ میل قرار دیا۔

محمد خالد نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام افسران اس سسٹم پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں اور آئندہ کوئی بھی اعلامیہ اس نظام کے بغیر جاری نہ ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پوسٹنگ اور ٹرانسفر سمیت تمام نوٹیفکیشنز صرف ای نوٹیفکیشن کے ذریعے ہی جاری کیے جائیں جبکہ ماضی کے مینوئل طریقہ کار کو منسوخ کردیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے باقاعدہ سرکولر بھی جاری کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ اور اضلاع کی سطح پر بھی اس سسٹم کو توسیع دی جائے تاکہ افادیت میں اضافہ ہو۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ محکمہ کے ملازمین کی سہولت اور تقرری و تبادلوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے ای ٹرانسفر پالیسی کو بھی جلد بحال کیا جائے گا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ای آئی ایم ایس نورشیر آفریدی نے کہا کہ ای نوٹیفکیشن سسٹم سے غلط پوسٹنگ اور ٹرانسفر کا راستہ بند ہوگیا ہے اور اس جدید نظام میں تمام ضروری و اہم معلومات دستیاب ہیں، جس سے محکمہ کو کئی مسائل سے نجات ملے گی۔