Sep-05-2025-22.48.58_WhatsApp Image 2025-09-05 at 10.20.14 PM

جنوبی وزیرستان میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریبات منعقد کی گئی

جنوبی وزیرستان میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریبات، طلباء کا جوش و خروش، ہتھیاروں کی نمائش اور ملی نغمے جنوبی وزیرستان: یومِ دفاع و شہداء 2025 کے موقع پر جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ ملک عبدالخالق شہید پبلک اسکول وانا، شیر نواز شہید پبلک اسکول سراروغہ، فالکن پبلک اسکول بی بی رغزئی اور پیر روشان پبلک اسکول کانیگرم سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں خصوصی پروگرامز منعقد ہوئے۔

اس موقع پر طلباء کے لیے “ایک دن پاک آرمی کے ساتھ” جیسی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کی نمائش رکھی گئی۔ طلباء نے ہتھیاروں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور فوجی جوانوں کے ساتھ براہِ راست تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے بھی ان پروگراموں میں شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ تقاریب کے دوران طلباء نے پاک فوج کے ساتھ مل کر پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی کے لیے اجتماعی دعا کی۔ اس کے علاوہ ملی جذبے سے لبریز نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز بھی پیش کیے گئے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ پروگرامز کا اختتام نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات کی تقسیم اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ ہوا۔

562548_75717726

پشاور: یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر کور کمانڈر نےیادگار شہداء پرپھولوں کی چادر چڑھائی

پشاور یومِ دفاع و شہداء 2025 کے موقع پریادگار شہداء پر پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر شہداء کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ تقریب میں شہداء کے اہل خانہ، عسکری و سول حکام، طلباء و طالبات اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے یادگار شہداء پر پھول رکھے۔ اس موقع پر حاضرین کے جذبہ حب الوطنی اور پاک فوج سے محبت و عقیدت کا منظر دیدنی تھا، جبکہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

WhatsApp Image 2025-09-06 at 02.20.28_cf05f79b

پشاور میں جشن عید میلادالنبیؐ پر پاک فوج کی 21 توپوں کی سلامی

پشاور میں جشن عید میلادالنبیؐ پر پاک فوج کی 21 توپوں کی سلامی

صوبائی دارالحکومت پشاور میں جشن عید میلادالنبیؐ کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے اللہ اکبر کے نعرے سے سلامی کا آغاز کیا جس کے بعد فضا نعرہ تکبیر، پاکستان زندہ باد اور افواجِ پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے والہانہ انداز میں اس روح پرور لمحے کو سراہا۔