وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔وزیراعظم شہباز شریف کا قصر یمامہ پہنچنے پر محمد بن سلمان اور وفد نے پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے تجارتی، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینےکے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے برادرانہ تعلقات کی دیرپا مضبوطی کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کا غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دونوں ممالک اورعوام کے درمیان گہری شراکت داری اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ وزیراعظم سعودی ولی عہد کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر پہنچے ہیں۔ وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹوکی نویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان نے والی بال ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
بحرین میں جاری ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے کر والی بال ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں پاکستان یوتھ والی بال ٹیم نے انڈونیشیا کو 1-3سے شکست دی۔ بحرین کے عیسیٰ اسپورٹس ہال میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ایشین یوتھ گیمز میں والی بال کا سیمی فائنل ایک گھنٹہ 34 منٹ جاری رہا جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ میچ کا پہلا سیٹ انڈونیشیا نے 22-25 سے جیتا لیکن اس کے بعد پاکستان نے کم بیک کرکے مسلسل 3 سیٹس جیتے۔ دوسرے اور تیسرے سیٹ میں پاکستان کو زیادہ مزاحمنت نہ ملی لیکن چوتھے سیٹ میں انڈونیشین پلیئرز نے خوب کھیل پیش کیا لیکن وہ پاکستان پر برتری نہ لے سکے۔ یوں پاکستان نے سیمی فائنل میچ 22-25، 25-13، 25-19، اور 26-24 کے اسکور سے اپنے نام کرلیا۔ ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران سے ہوگا ۔ پاکستان والی بال فیڈریشن ٹیم سے گولڈ میڈل کیلئے پر امید ہے۔
خیبر پختونخوا: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے42 کیسز رپوٹ
خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے42 کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 310 ہے۔ خیبرپختونخوا رواں سال ڈینگی متاثرہ کیسز کی کل تعداد 4 ہزار 6 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 28 نئے مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل کئے گئے۔ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 48 ہے۔ رواں سال ڈینگی کے کل 1 ہزار 668 مریض ہسپتال میں داخل کئے گئے۔ ڈینگی سے متاثرہ 3 ہزار 694 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ رواں سال ڈینگی سے 2 مریضوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔


