ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 طیّب عبداللہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع نوشہرہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین کی زیرِ نگرانی انٹر ڈسٹرکٹ فزیکل فٹنس اینڈ اسکل انہانسمنٹ (ریفریشر) ٹریننگ پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ ٹریننگ ونگ کے زیرِ اہتمام اس پروگرام کے پہلے روز تمام اہلکاروں نے شاندار نظم و ضبط، وقت کی پابندی اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ ٹریننگ کے سیشنز تجربہ کار انسٹرکٹرز ڈاکٹر سلیم الرحمٰن، ناصر علی اور وجے کمار کی زیرِ تربیت جاری ہیں۔ ٹریننگ کے دوران جسمانی فٹنس کے لیے رننگ اور پی۔ٹی ایکسرسائزز کروائی گئیں، جبکہ نظم و ضبط کے فروغ کے لیے ڈرل مشقیں بھی تمام ریسکیو ٹیم نے انجام دیں۔ مزید یہ کہ روزانہ کی بنیاد پر فائر، میڈیکل اور ڈیزاسٹر ریسپانس (DR) کلاسز بھی لی جائیں گی تاکہ اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت میں مزید نکھار پیدا کیا جا سکے۔ اس تربیتی پروگرام کا بنیادی مقصد ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی فٹنس، ڈسپلن اور فیلڈ میں عملی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ ایمرجنسی کی ہر صورتحال میں بروقت اور مؤثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بابا گرو نانک کے 556 یوم ولادت 5 نومبر 2025 پر پیغام
آج بابا گرو نانک دیو جی کے 556 یوم ولادت پر میں، پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کو پرخلوص اور دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بابا گرو نانک دیو جی کا شمار نہ صرف سکھوں کے اکابرین میں ہوتا ہے بلکہ وہ ایک ایسے نظریاتی آدمی تھے جنہوں نےساری انسانیت کے لئے امن و برابری اور تحمل و برداشت کو فروغ دینےکا درس دیا۔ بابا گرو نانک کی دائمی تعلیمات بشمول انسانیت سے محبت، بے لوث خدمت، بین المذاہب ہم آہنگی نسلوں کو رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔ اور ان کا اتحاد و یگانگت اور رواداری کا پیغام ایک پرامن اور انصاف پسند دنیا کو قائم کرنے کے لیے مشعل راہ ہے۔ پاکستان کے لیے یہ باعث فخر ہے کہ پاکستان بابا گرو نانک دیو جی کی زندگی اور تعلیمات سے متعلقہ متعدد گوردواروں، بالخصوص گوردوارہ جنم آستان ننکانہ صاحب کی حفاظت کر رہا ہے۔ حکومت پاکستان تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کا غیر متزلزل عزم رکھتی ہے۔اسی عزم کے مطابق حکومت ان تمام مذہبی مقامات کی حفاظت اور خراج عقیدت کے لئے آنے والے زائرین کی رسائی میں ہر طرح کی سہولت بہم پہنچا رہی ہے۔ پاکستان ہر سال دنیا بھر سےآنے والے سکھ یاتریوں کو ان مقدس مقامات پر خوش آمدید کہتی ہے اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرتی ہے۔ آئیے آج کے اس پر مسرت دن کو مناتے ہوئے بابا گرو نانک کے امن و رواداری اور باہمی ہم آہنگی کے پیغامات سے سبق حاصل کرتے ہوئے دنیا کو اتحاد ویگانگت، باہمی عزت اور امن کا گہوارہ بنائیں۔
ضلعی انتظامیہ مردان کی جانب سے تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی
ڈپٹی کمشنر مردان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مردان ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر کی سربراہی میں بینک روڈ سے پاکستان چوک اور پار ہوتی چوک تک تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران متعدد غیر قانونی ریڑھیاں قبضے میں لی گئیں، جبکہ پار ہٹی چوک میں بڑی تجاوزات کے مرتکب تین دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مردان ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر نے کہا کہ تجاوزات عوامی آمد و رفت میں رکاوٹ اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل کا باعث بنتی ہیں، اس لیے انہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوامی سہولت اور شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے ایسے آپریشنز آئندہ بھی جاری رہیں گے۔
ہدف کالج نے انٹر کالجیٹ گرلز بیڈمنٹن ایونٹ جیت لیا
ہدف کالج نے جناح کالج برائے خواتین پشاور یونیورسٹی کو ہراکر پشاور بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن ایونٹ جیت لیا۔ ہدف کالج کی جانب سے لینا، عمیمہ، سپوگمئی، ایمان اور زونیرہ نے بیڈمنٹن ایونٹ میں حصہ لیا۔ کاج پرنسپل فرح اسد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ڈائریکٹریس گرلز سپورٹس مریم بشیر، کوچ زعفران اور ملک فراز بھی اس موقع پرموجود تھے۔ فرح اسد نے طالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کو خوش ا?ئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کسی بھی صحت مند معاشرے اور افراد کے لئے زندگی کا ضروری جزو ہیں، طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اسی طرح کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے جس سے ان میں اعتماد بڑھے گا، برداشت پیدا ہوگی اور وہ ایک اچھے معاشرے کی تشکیل میں بہترین کردار ادا کرسکیں گی۔ انہوں نے کالج کی طالبات کو ایونٹ جیتنے پر مبارکباد دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ طالبات کو کھیلوں کے مواقع کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
کرم: انٹر ہائی سکول میں باسکٹ ٹورنامنٹ کے میچ کا انعقاد
2025 اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز
عقیل یوسفزئی
عسکری حکام کے مطابق سال 2025 کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 60 ہزار سے زائد آپریشنز میں 1667 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جن میں 128 افغان باشندے بھی شامل ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے گزشتہ دنوں میڈیا کے ساتھ گفتگو میں تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال 1073 مختلف دہشت گرد حملوں میں شہید ہوئے جن میں فورسز کے 584 اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں 133 اہلکار شامل ہیں ۔ ان کے مطابق رواں برس 356 عام شہریوں کو بھی دہشت گرد کارروائیوں میں شہید کیا گیا ۔
یہ تمام تفصیلات اس جانب واضح اشارہ ہے کہ رواں برس خیبرپختونخوا مکمل حالت جنگ سے دوچار رہا مگر فورسز نے اتنے حملوں کے باوجود ماضی کے برعکس دہشت گردوں کو کہیں ٹکنے نہیں دیا حالانکہ افغانستان کی سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی جس کے ردعمل میں رواں برس پاکستان نے تین بار افغانستان کے اندر جاکر کارروائیاں کیں ۔ حالیہ حملوں میں کابل اور قندھار کو پہلی بار ایئر سٹرایکس کی گئیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز کی بریفنگ میں پھر سے افغانستان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس ہر اقدام کا آپشن موجود ہے ۔
دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت ہزاروں طالبان دہشت گردوں کو پاکستان لاکر بسایا گیا کابل میں پینے والی ” چایے” ہمیں بہت مہنگی پڑی ۔
ماہرین کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں 6 نومبر کو پھر سے مذاکرات ہوں گے تب تک سیز فائر کی پالیسی برقرار رہے گی تاہم یہ بات سب پر واضح ہے کہ پاکستان مزید کسی تحمل کا متحمل نہیں ہوسکتا اور کراس بارڈر ٹیررازم کے خاتمے تک افغانستان اور پاکستان کے تعلقات نارمل نہیں ہو سکتے۔





