پشاور ویمن لٹریجر فیسٹیول تھرڈ ایڈیشن کا تین روزہ سیمینار کا انعقاد
سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پشاور میںدوستی پشاور ویمن لٹریجر فیسٹیول تھرڈ ایڈیشن کا تین روزہ سیمینار کا انعقاد کیاگیا ہے جس میں میئر پشار حاجی زبیر علی اور شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر صفیہ احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر رجسٹرا ر بے نظیر یونیورسٹی مس تاشفین ‘ ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایسٹ زون خدائے نظر اوردیگر مہمانوں نے شرکت کیں اس موقع پرڈگری کالج کی پرنسپل مس شاکر ہ ترالرشیدنے مہمانو کو خوش آمدید کہا اور میئر پشاور حاجی زبیرعلی اور ڈاکٹر صفیہ احمد نے باقاعدہ فیسٹیول کا افتتاح کیا تقریب میں مختلف کالجوں جس میںگورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن چغرمٹی ‘گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین نحقی ‘ گورنمنٹ کالج برائے خالصہ’ گورنمنٹ ڈگری کالج خواتین متھرا کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا جبکہ مختلف اضلاع جس میں مردان ‘چارسدہ ‘ چترال اور دیگر ضلاع کے سٹال بھی لگائے گئے تھے اس دوران میئر پشاور حاجی زبیر علی اور وی سی ڈاکٹر صفیہ احمدنے مختلف سٹالوں کامعائنہ کیا اور طالبات کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں میں ر پختونخوا کی رویتی لباس ‘کھانے اور د یگر روایتی اشیاء چیک کئے اس دوران طالبات نے سٹا لوں میں روایتی پٹھانی لباس’ چترالی سوغات ‘ جوار کی روٹی ‘ لسی اور دیگر روایتی اشیاء پیش کئے گئے ‘ میئر پشاور حاجی زبیر علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخواتاریخ، ثقافت اور روایات سے مالا مال صوبہ ہے ر وایتی لباس سے لے کر کھانے، تہواروں اور سماجی رسوم و رواج تک، خیبر پختونخوا کی ثقافت ایک متحرک تاریخ ہے جو اس کے لوگوں کی لچک اور فخر کی عکاسی کرتی ہے’ انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے روایات ا’ اقدار اور رسم روراج کے ساتھ رہینگے تواس میں ہماری بھلائی ہے’ آج طالبات نے بہترین سٹال لگائے ہیں جس پر انکو خراج تحسین پیش کرتاہوں اور انکی بہترین خدمات کو سراہتاہوں تقریب کے دوران انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے وائس چانسلراور رجسٹرار کی یونیورسٹی کیلئے خدمات کو سراہا اور ڈگری کالج کی پرنسپل کو بہترین انتظامات پر انکو خراج تحسین پیش کیا ۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ پروگرام کا افتتاح
نامور ادیبہ، دانشور اور معروف پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کا انتقال
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر اظہار افسوس گورنر کی مرحومہ کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبروجمیل کی دعا گورنر خیبرپختونخوا کا مرحومہ پروفیسر عارفہ سیدہ کو ارود زبان، ادب اور تدریسی شعبہ میں خدمات پر خراج عقیدت
مرحومہ پروفیسر عارفہ سیدہ کی خدمت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی. مرحومہ پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ نے اردو زبان کو تہذیب اور تحقیق کا موضوع بنایا. روفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کا انتقال تعلیم و تحقیق اور شعبہ ادب کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے. مرحومہ کی تدریس، زبان و ادب کیلئے خدمات نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ رہیں گی.
اسلامیہ ماڈل اسکول اینڈ کالج برنس میں اسپورٹس گالا2025 کا آغاز
اسلامیہ ماڈل اسکول اینڈ کالج برنس میں اسپورٹس گالا 2025 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ افتتاحی دن طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ سپورٹس گالا میں بچوں کیلئے کرکٹ اور فٹبال جبکہ بچیوں کیلئے بیت بازی، کوکنگ مقابلے اور اسٹالز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ رنگا رنگ تقریب نہ صرف طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرے گی بلکہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ تقریب کا اختتام 12 نومبر کو ہوگا جبکہ تمام سرگرمیاں اسلامیہ ماڈل اسکول اینڈ کالج برنس میں جاری رہیں گی۔
ایبٹ آباد آل پاکستان حاجی حبیب الرحمن میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کنج فٹبال سٹیڈیم میں جاری
ایبٹ آباد آل پاکستان حاچی حبیب الرحمن میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کنج فٹبال سٹیڈیم میں جاری مزید ایک میچ کا فیصلہ پہلے سیمی فائنل میں ڈی ایف اے کوہاٹ نے یونائیٹڈ ایف سی لکی مروت کو پنلٹی ککس پر پانچ چار سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی مہمان خصوصی پرفیکٹ پیلس ہوٹل کے ایم ڈی سردار حکمداد خان تھے جبکہ گیسٹ آف ہانر پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب صدر سردار سرفراز تھے ارشد منیر اویس خان مظہر محمود سردار اعظم اور طاہر پاپا خانویز کالا خان عبدالمالک خان شمس الرحمن سعید قریشی سابق ہاکی پلیئر کے زیر اہتمام کھیلے جانیوالے آل پاکستان ایونٹ کےپہلے سیمی فائنل میچ میں ایک زبردست دلچسپ اور سنسنی خیزمقالے کے بعد پنلٹی ککس پر ڈی ایف اے کوہاٹ نے یونائیٹڈ ایف سی لکی مروت کو پنلٹی ککس پر پانچ چار سے شکست دیکر ٹاپ ٹو میں پہلی ٹیم بن گئی پہلے ہاف کے درمیان میں ڈی ایف اے کوہاٹ کے فارورڈ نے گول بنا کر برتری حاصل کر لی جسے اتارنے کی لکی مروت ایف سی نے تابڑ توڑ کوشش کی گئی لیکن ڈیفنڈر کے دفاعی کھیل اور گول کیپر کے بہترین کھیل کی وجہ سے گول برابر کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی کچھ دیر بعد ہی کوہاٹ نے دوسرا گول بنا لیا دوسرے ہاف میں پہلے کوہاٹ نے گول سکور کیا اور پھر لکی مروتنے یکے بعد دیگرے تین گول سکور کیئے اور مقابلہ تین تین سے برابر کر دیا اور کوہاٹ نے سیمی فائنل پنلٹی ککس پر اپنے نام کر لیا میچ اپنے نام کر کے فائنل کا ٹکٹ کنفرم کر دیا میچ ریفری سردار معاذ اسسٹنٹ ریفری میں جبکہ زاہد چیمہ اور باسط خان اسسٹنٹ ریفری تھے میچ کمشنر عادل خان جدون تھے کمنٹیٹر فریدون خان شوکت حسین تھے آج دوسرا سیمی فائنل سیمی فائنل چترال مار خور اور صدیقیہ ایف سی ایبٹ آباد کے مابین کھیلا جائیگا.
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ نے صوبے کے سرکاری سکولوں میں چھٹی جماعت سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے کورسز متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے اور مطلوبہ وسائل ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ مستقبل کی معیشت، تعلیم، صحت اور انتظامی نظام میں مصنوعی ذہانت کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اے آئی کی تعلیم دینا دراصل انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہے۔ مصنوعی ذہانت کی تعلیم سے نوجوانوں میں تخلیقی سوچ اور عالمی معیار کی مہارتیں پیدا ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ کی ضم اضلاع کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے نئی آسامیاں تخلیق کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ کی سرکاری سکولوں میں حاضری اور نتائج کو بہتر بنانے کے لیے اچانک دوروں کی بھی ہدایت دی۔ صوبائی وزیر تعلیم اور محکمہ تعلیم کے حکام سرکاری سکولوں کے دورے کریں اور جائزہ لیں۔
پشاور: سرکاری امور کی انجام دہی میں غفلت برتنے والے ملازمین کو عہدوں سے فارغ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ کی طلبہ کو فراہم کی جانے والی ٹیکسٹ بکس کی اشاعت سرکاری پرنٹنگ پریسٹیکسٹ بکس کی پرنٹنگ اور اسٹیشنری کی خریداری کے لیے ٹینڈرز سے متعلق انکوائری کی بھی ہدایت دی۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم سے گرلز گائیڈ فنڈ اور سکاؤٹس فنڈ سے متعلق تفصیلی ڈیٹا طلب کر لیا۔ وزیر اعلیٰ نے ان فنڈز کو اسٹریم لائن کرنے کے لیے میکینزم تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ کی اساتذہ کی پوسٹنگ ٹرانسفر ، لیو انکیشمنٹ، پروموشن سمیت تمام امور ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ کی سکولوں میں فراہم کی جانی والی سکالرشپس کو بھی ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے کی ہدایت دی۔
نئے جنگی کھیل کا آغاز ؟
عقیل یوسفزئی
گزشتہ شام جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں موجود وانا کیڈٹ کالج پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی کوئیک رسپانس کے باعث نہ صرف یہ کہ حملہ آور ہلاک کیے گئے بلکہ اس خطرناک حملے کو ناکام بناتے ہوئے سینکڑوں اسٹوڈنٹس کی جانیں بھی بچائی گئیں ورنہ جس منظم طریقے سے اس حملے کی پلاننگ کی گئی تھی اگر فورسز نے فوری حرکت نہ کی ہوتی تو خدا نخواستہ 2014 کے سانحہ اے پی پی ایس پشاور جیسی صورتحال پیدا ہو جاتی ۔ اسی تناظر میں دفاعی ماہرین نے اس حملے کو اسی کے پارٹ 2 کا نام دینا شروع کردیا کیونکہ یہ کسی تعلیمی ادارے پر اس نوعیت کا حالیہ جنگ کا پہلا بڑا حملہ تھا ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ حملہ اور افغانستان میں موجود اپنے ماسٹر ماینڈز اور سہولت کاروں کے ساتھ رابطے میں تھے اور یہ کہ اس واقعے سے یہ بات پھر سے ثابت ہوگئی ہے کہ افغانستان کی سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے ۔
اگر چہ کالعدم ٹی ٹی پی نے عوامی ردعمل اور ناکامی دیکھ کر ایک بیان میں اس حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے تاہم یہ بات سب کو معلوم ہے کہ اس طرح کے حملے یہی گروپس ہی کرتے آرہے ہیں ۔
اس حملے کے بعد جہاں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے وہاں ترکی اور ایران کی ان حالیہ کوششوں ، رابطوں اور اعلانات کو بھی شدید دھچکا لگا ہے جن سے یہ امید پیدا ہوگئی تھی کہ شاید دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ سے مذاکرات کا کوئی عمل شروع ہو جایے ۔
وانا کیڈٹ کالج پر ہونے والے حملے سے قبل پاکستان کی سیکورٹی فورسز کی ان دو بڑی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کیں جو کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال اور درہ آدم خیل میں کی گئی تھیں ۔ درہ آدم خیل میں 12 دہشت گردوں کو جبکہ شمالی وزیرستان میں 8 کو ہلاک کردیا گیا تھا ۔
پاکستان کے اداروں اور میڈیا پرسنز کی نظریں وانا آپریشن پر لگی ہوئی تھیں کہ اس دوران بھارت سے ایک خبر آئی جس میں بتایا گیا کہ لال قلعہ دہلی کے قریب ایک حساس علاقے میں ایک دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تقریباً 10 افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ انڈین میڈیا نے پہلگام واقعے کی طرح منٹوں کے اندر اس واقعے کو دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے نہ صرف اپنی حکومت اور فورسز کو پاکستان کے خلاف ایک اور حملے کا اشتعال دلانے کی کوشش کی بلکہ ابتدائی معلومات آنے سے قبل ہی بیک وقت اس واقعے کو لشکر طیبہ اور داعش خیبرپختونخوا پر ڈالنے کا بیانیہ بھی بطور پروپیگنڈا اپنالیا حالانکہ بعض نیوز چینلز نے پولیس ذرائع سے یہ بتانا شروع کردیا تھا کہ غالباً واقعہ سلنڈر پھٹنے سے وقوع پذیر ہوا ہے ۔ کوشش کی گئی کہ ایک بار پھر پہلگام والی صورتحال پیدا کرکے پاکستان کو کٹہرے میں لاکر کھڑا کیا جائے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی پاکستان مخالف ٹرینڈز چلائے گئے جبکہ بھارتی وزیر امت شاہ نے بھی کچھ ایسے الفاظ استعمال کیے جس سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ جیسے یہ واقعی ایک دہشت گرد حملہ ہے اور ان کے بقول اس میں ایک پڑوسی ملک ملوث ہوسکتا ہے ۔
عجیب بات یہ ہے کہ اسی روز صبح ہی سے بھارتی میڈیا نے ایک منظم پروپیگنڈا مہم کے ذریعے یہ رپورٹس چلانی شروع کیں کہ پولیس نے ہریانہ میں 2900 کلوگرام کا بارودی مواد برآمد کرلیا ہے جس کے ذریعے میڈیا اور حکام کے بقول ممبئی سمیت متعدد دیگر علاقوں میں دہشت گرد کارروائیاں مقصود تھیں ۔ یہاں بھی بھارتی میڈیا نے پاکستان اور بعض کشمیر بیسڈ گروپوں کو گھسیٹنے کی اپنی روایتی مہم جوئی کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔
پاکستان کو ان تمام واقعات کو بہت سنجیدگی کے ساتھ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ لگ یہ رہا ہے کہ ایک منظم اور کوآرڈی نیٹنگ سسٹم اور پلاننگ کے ذریعے پاکستان کے گھیراؤ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور اس کوشش میں جہاں حسب توقع بھارت اور افغانستان ایک پیج پر ہیں وہاں کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر کی وانا اٹیک جیسی خطرناک ” مہم جوئی” بھی شامل ہے ۔
چند ہی گھنٹوں کے دوران بیک وقت اتنے واقعات محض اتفاق نہیں ہوسکتے اس لیے لازمی ہے کہ تمام درکار اقدامات اور انتظامات پر مزید خصوصی توجہ دی جائے اور ممکنہ پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے خود کو تیار رکھا جائے ۔
( 11 نومبر 2025 )






