تہذیبی نرگسیت اور پشتون
عقیل یوسفزئی
نامور گلوکار گلزار عالم نے کہا ہے کہ پشتون بدترین قسم کی تہذیبی نرگسیت سے دوچار ہیں جس کے ذریعے پشتونوں کے ذہنوں میں یہ بات بٹھائی گئی ہے کہ یہ بہت بہادر ہیں اور دوسری اقوام سے منفرد ، مختلف ہیں ۔ ٹک ٹاک کے سیریز ” د شعور غگ “؛ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشتونوں کے ذہنوں میں بھٹائی گئی یہ بات بہت خطرناک ہے کہ یہ بہت بہادر قوم یے یا یہ پشتون اس پس منظر میں ” نارمل” لوگ نہیں ہیں۔ ان کے بقول اس خطبے میں جاری جنگ کے متعدد اسباب ہیں جن پر شعوری بحث کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں بحیثیت پشتونوں کو میڈیا میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
اسی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی فاروق فراق نے کہا کہ پشتونوں کو تلخ حقائق کا اعتراف کرتے ہوئے خود سے متعلق غلط بیانیہ کی تصحیح پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ جب تک ہم تہذیبی نرگسیت کے خول سے باہر نہیں نکلتے تب تک مسائل موجود رہیں گے ۔ ان کے بقول ہمیں جدید دور کے میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے مسائل اور ایشوز پر بحث کرنی ہوگی کیونکہ محض سیاسی بیان بازی سے ان ایشوز اور مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔
سینیر تجزیہ کار ناصر داوڑ نے اس نشست میں گفتگو کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم بامقصد موضوعات پر سنجیدہ بحث کو فروغ دینے کی کوشش کریں اور دوسروں کو مورد الزام ٹھرانے کی بجائے اپنی کمزوریوں کا اعتراف کریں ۔ ان کے مطابق دور جدید کے چیلنجز پر حقیقت پسندانہ بحث کی اشد ضرورت ہے کیونکہ مین سٹریم میڈیا نے پشتونوں کی شناخت کے مسئلے کو پیچیدہ بنادہے۔
باصلاحیت نوجوان صحافی ارشد مومند نے اپنے تبصرے میں سوال اٹھایا کہ پشتون برسوں سے جنگی صورتحال کا سامنا کیوں کررہے ہیں!؟ انہوں نے کہا کہ جاری جنگ اور بدامنی نے پشتونوں کے سماجی ڈھانچے کو جس طریقے سے متاثر کیا ہے اس پر بحث کی اشد ضرورت ہے ۔ مذکورہ نشست میں شریک نامور گلوکار سردار یوسفزئی سمیت اس ” پلیٹ فارم” کے منتظمین اور شرکاء نے کہا کہ پشتونوں کو درپیش چیلنجز کے اسباق و عوامل کا جائزہ لینا ہوگا اور اس پراسیس میں مین سٹریم میڈیا کے یکطرفہ بیانیہ کو سوشل میڈیا کے ذریعے کاؤنٹر کرنے کی ضرورت ہے۔
کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز کی فیلڈ مارشل سے ملاقات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کو کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوھانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، خطے کی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ فریقین نے پاک سعودی مسلح افواج کے دیرینہ و برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پشاور: سرد اور خشک موسم کے باعث انفلوئنزا وائرس کے کیسز میں اضافہ
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کیمطا بق رواں برس بھی ہسپتالوں میں نزلہ، زکام، دمہ اور دائمی تنگی تنفس کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے جبکہ بڑوں کیساتھ بچے بھی موسمی بیماریوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق انفلوئنزا ایک وائرل وائرس ہے جو کھانسی، بخار اور چھینک کے ذریعے ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے تاہم سرد اور خشک موسم کے باعث انفلوئنزا وائرس متحرک ہو جاتا ہے۔ ماہر امراض سینہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد ظفر نے بتایا کہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے موسم انتہائی خشک ہے جس کے باعث انفلوئنزا وائرس سمیت دمہ، نمونیا اور دائمی تنگی تنفس میں مبتلا افراد بھی متاثر ہو رہے ہیں، اسپتالوں میں آنے والے مریضوں میں بڑی تعداد بچوں اور بزرگوں کی ہوتی ہے۔ سرد اور خشک موسم میں کمزور مدافعتی رکھنے والے افراد کیلئے ویکسی نیشن انتہائی ضروری ہے۔ ویکسین نہ صرف موسمی بیماریوں سے بچاتی ہیں بلکہ موسم کی شدت کے دوران لاحق ہونے والی پیچیدگیوں کے خطرات کو بھی کم کرتی ہے۔


