یوم یکجہتی کشمیر؛ شانگلہ میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی
یوم یکجہتی کشمیر اپر چترال میں جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا
کوہستان لوئر: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد
میرانشاہ: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تقریب کا انعقاد
پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، چیف خطیب
چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا محمد طیب قریشی نے یومِ یکجہتی کشمیر (5 فروری) کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ عالمی انسانی حقوق کے ادارے، بالخصوص اقوامِ متحدہ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور مودی حکومت کی جانب سے جاری مظالم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، حالانکہ ظلم کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام سے ہمارا ایمان کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا، اور پاکستانی قوم کے دل آج بھی اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ مولانا محمد طیب قریشی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے غیور عوام، علماء کرام اور اہلِ مدارس کشمیریوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ہم پھر سے ایک ہوں گے اور کشمیر بنے گا پاکستان۔
اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی پر اتفاق
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں دہشت گردی اور فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں اور وفاقی حکومت کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت امن و امان کے قیام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور تمام ادارے مکمل طور پر متحرک رہیں گے۔ اجلاس میں دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کو ماڈل گڈ گورننس اضلاع میں تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے سیکیورٹی، صحت، تعلیم، روزگار اور ترقیاتی منصوبوں پر مشتمل خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کی باعزت واپسی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سول حکومت اور سیکیورٹی ادارے ایک پیج پر ہیں اور صوبے میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔
5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ڈیرہ پریس کلب کے باہر ریلی
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر گورنر ہاؤس کی قیادت میں ریلی کا انعقاد
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی
یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت ان کا بنیادی اور مسلمہ حق ہے۔ جسے طاقت کے زور پر دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 1947 سے آج تک کشمیری عوام بھارتی جبر، محاصرے اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام ہر فورم پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کرے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل سے وابستہ ہے، اور جب تک کشمیری عوام کو ان کا حق نہیں ملتا، خطے میں مکمل امن ممکن نہیں۔ وزیراعلیٰ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے عالمی فورمز پر کشمیر کا مقدمہ جرات اور مؤثر انداز میں پیش کیا، جس سے عالمی سطح پر اس مسئلے کو اجاگر کرنے میں مدد ملی۔









