فوڈ سیفٹی ٹیم کے رات گئے پشاور کے انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں پانی، نمکو/پاپڑ اور کنفیکشنری یونٹس پر چھاپےما رے گئے۔ چھاپے کے دوران جعلی برانڈڈ منرل واٹر فلنگ یونٹ سیل، 500 لیٹر مس لیبلڈ پانی موقع پر تلف، 19 لیٹر مس لیبلڈ خالی بوتلیں ضبط۔ نمکو انڈسٹری سے 200 کلوگرام ایکسپائر نمک تلف، کنفیکشنری یونٹ میں نان فوڈ گریڈ کلر کے استعمال پر جرمانہ عائد۔ پشاور کے حسین ٹاؤن اور تحصیل ایریا میں گوشت کی دکانوں کی چیکنگ۔ دو دکانوں سے 150 کلوگرام سے زائد بوسیدہ و غیر معیاری گوشت اور قیمہ برآمد، موقع پر تلف، دکانیں سیل اور جرمانے عائد۔ چارسدہ فوڈ سیفٹی ٹیم کی شیرپاؤ بازار اور پڑانگ اڈہ میں فوڈ بزنسز کی انسپکشن۔ 2000 لیٹر غلط لیبل شدہ جوس گاڑی سے برآمد، ضبط کرکے جرمانہ عائد۔ مردان میں بکٹ گنج میں خفیہ اطلاع پر گھر کے اندر قائم اچار یونٹ پر چھاپہ۔ 500 کلوگرام غیر معیاری و مضر صحت اچار برآمد، تلف کرکے قانونی کارروائی شروع۔ نوشہرہ میں اکوڑہ خٹک بازار میں میٹ شاپس، مارٹس، بیکریز اور کریانہ اسٹورز کی تفصیلی انسپکشن۔
ڈائریکٹر جنرل کاشف اقبال جیلانی کیمطا بق حفظان صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر بیکری یونٹ سیل، بھاری جرمانہ عائد۔ بیکری سے 200 کلوگرام غیر معیاری مٹھائیاں اور 60 لیٹر استعمال شدہ کوکنگ آئل برآمد، موقع پر تلف۔ سوات کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی، فوڈ بزنسز کی چیکنگ جاری۔ 350 لیٹر ایکسپائر مشروبات، 4 کلوگرام دیگر ایکسپائر اشیاء اور 20 لیٹر غیر معیاری دودھ تلف۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائیاں، مختلف بازاروں میں معائنے۔ 60 کلوگرام ملاوٹ شدہ دودھ برآمد، موقع پر ضائع۔ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔ ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے، ڈی جی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کو ہدایت کی۔




