Rally held in support of Pakistan’s defense and armed forces.

دفاع پاکستان اور افواج پاکستان سے یکجہتی کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد افراسیاب زبیرہندل نے ریلی میں خصوصی شرکت کی. ریلی کا انعقاد ایم سی بی چوک سے پریس کلب ایبٹ آباد تک کیا گیا۔ جس میں شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔  ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ملک کی خودمختاری، دفاع پاکستان پر پاک افواج سے یکجہتی کا اظہار کیا اور حالیہ دہشتگردانہ کارروائیوں سمیت اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بیرونی جارحیت کی شدید مذمت کی۔  ریلی میں منتخب نمائندگان، علمائے کرام، تاجر برادری، وکلاء، طلباء اور نوجوانوں سمیت معاشرے کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔

Abbottabad: Rally in support of Operation Ghazab-ul-Haq and the Pakistan Army.

ایبٹ آباد: آپریشن غضب للحق کی حمایت اور پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کیلئے ریلی

ایبٹ آباد حویلیاں میں سکولوں کے طلباء اور اساتذہ کا پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک بڑی ریلی نکالی گئی ریلی کا اختتام حویلیاں کے مرکزی سیدنا امیرمعاویہ چوک میں ہوا طلباء نے پاک فوج کے حق میں درج نعروں کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حویلیاں شہر کے اندر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1حویلیاں اور گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے سینکڑوں طلباء اور اساتذہ نے پاکستانی افواج کو خراج تحسین پیش کرنے اور اپنی افواج کے حوصلے بڑھانے کے لئے پُرامن ریلی نکالی گئی ریلی میں مختلف سیاسی سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی افواج پاکستان اپنے ملک پاکستان کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کا بھرپور تجربہ رکھتی ہیں ہماری افواج اگر کوئی دشمن ہمارے ملک کی سرحدوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کے کوشش کرے گا تو اس کو پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ شانا بشانہ کھڑے ہو کر نیست ونابود کرچھوڑیں گے