خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی اور کے پی آئی ٹی بورڈ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے حوالے تقریب منعقد ہو ئی۔ چیئرمین فوڈ اتھارٹی بورڈ و ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکہ منصوبہ بندی و ترقی اسلام زیب کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کیدوران فوڈ اتھارٹی اور آئی بورڈ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ فوڈ اتھارٹی کی فوڈ بزنس لائیسنس /رجسٹریشن اور لائسنس تجدید کی خدمات دستک ایپ پرمنتقل،اب کاروباری حضرات فوڈ لائسنسنگ کی حصول یا تجدید کی خدمات آنلائن حاصل کر سکیں گے۔لائسنس فیس اب ایزی پیسہ، جیز کیش اوربینک کے ذریعے جمع کروانی ہوگی۔ جدید ڈیجیٹل سسٹم سے شفافیت اور سہولت میں آسانی ہوگی۔ ڈیجیٹل نظام سے وقت اور وسائل کی بچت سمیت انسانی مداخلت میں بھی کمی آئے گی۔ خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی محفوظ خوراک کی فراہمی اور اسان خدمات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے۔
کمشنر ہزارہ ڈویژن کا ایبٹ آباد کے ٹرانسپورٹ اڈوں کااچانک دورہ
کمشنر ہزارہ ڈویژن، فیاض علی شاہ نے بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک وارڈن، اشتیاق خان کے ہمراہ شہر کے مختلف ویگن و ٹرانسپورٹ اڈوں کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کا مقصد مسافروں کو درپیش مسائل کا جائزہ لینا اور زائد کرایہ وصولی کے خلاف فوری کارروائی کرنا تھا۔ دورانِ دورہ کمشنر ہزارہ ڈویژن نے مختلف گاڑیوں میں سوار مسافروں سے کرایہ ناموں کے بارے میں دریافت کیا اور موقع پر ہی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو سخت تنبیہ جاری کی۔ بعض مقامات پر مسافروں سے وصول کیا گیا زائد کرایہ فوری طور پر واپس کروایا گیا، جبکہ پشاور اسٹینڈ پر خلاف ورزی پر ایک گاڑی کو بند کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں سی کلاس اسٹینڈز کی فیس ایک ماہ کے لیے ختم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے تمام ٹرانسپورٹرز کو خبردار کیا کہ زائد کرایہ وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں گاڑیوں کی بندش، روٹ پرمٹ کی منسوخی اور متعلقہ اڈوں کے لائسنس کی منسوخی شامل ہوگی۔
مزید برآں، کمشنر ہزارہ ڈویژن نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، جس میں گاڑیوں کی ضبطگی اور قانونی کارروائی شامل ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ٹرانسپورٹ اڈوں پر فوری طور پر کمپلین سیلز قائم کیے جائیں تاکہ مسافر اپنی شکایات بروقت درج کرا سکیں۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی کہ زائد کرایہ وصولی کی صورت میں فوری طور پر انتظامیہ کو آگاہ کریں۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کے لیے سبسڈی کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے تاکہ عوام پر مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی
یونیورسٹی آف چترال میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد
وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف چترال میں 195 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ یہ پروگرام طلبہ کی تعلیم اور ڈیجیٹل مہارتوں کو بڑھانے کے لیے ایک شاندار اقدام ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سے نوجوانوں کی تعلیم اور ہنر کے فروغ کو اپنی ترجیح بنایا ہے۔ ایسے پروگرامز نوجوانوں کو مستقبل کے لیے تیار کرتے ہیں اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہم وزیر اعظم کا اور پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام رہنماؤں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے تعلیم اور نوجوانوں کی ترقی کو سب سے اوپر رکھا۔ یہ نوجوان ہی ہیں جو مستقبل کی تعمیر کریں گے، اور ایسے اقدامات انہیں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔


