PTA's steps to increase eSIM usage in Pakistan

پاکستان میں eSIM کا استعمال بڑھانے کے لیے پی ٹی اے کے اقدامات

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کی جانب سے ملک میں eSIM کے استعمال کو فروغ دینے اور عام صارفین کے لیے اس سہولت کو مزید آسان بنانے کے لیے نئی پالیسی متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت eSIM کی ابتدائی فیس 1,500 روپے مقرر کیے جانے کی بات سامنے آئی ہے، جبکہ صارفین کو ایک موبائل فون سے دوسرے فون پر eSIM منتقل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ پالیسی کے مطابق ایسی منتقلی کم از کم 10 مرتبہ مفت کرنے کی اجازت ہوگی اور نئی پالیسی 17 اگست 2026 سے نافذ ہونے کی توقع ہے۔

eSIM کتنے موبائل فونز میں استعمال ہوسکتی ہے؟

پاکستان میں eSIM کی سہولت تمام موبائل فونز میں دستیاب نہیں۔ اس کے لیے موبائل فون میں eSIM کو سپورٹ کرنے والا مخصوص ہارڈویئر موجود ہونا ضروری ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق پاکستان میں اس وقت eSIM سپورٹ رکھنے والے فونز کی تعداد مجموعی اسمارٹ فون مارکیٹ کے مقابلے میں محدود ہے۔ اندازے کے مطابق ملک میں زیرِ استعمال اسمارٹ فونز میں تقریباً 8 سے 12 فیصد فونز eSIM کی سہولت رکھتے ہیں۔ پاکستان میں اسمارٹ فون صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے، تاہم مارکیٹ میں بڑی تعداد ایسے بجٹ اور انٹری لیول فونز کی ہے جن میں eSIM کی سہولت موجود نہیں ہوتی۔

A solemn ceremony to mark Minority Day was held at Qila Bala Hissar, Peshawar.

قلعہ بالا حصار پشاور میں یومِ اقلیت کی پروقار تقریب کا انعقاد

خیبرپختونخوا کے تاریخی قلعہ بالا حصار پشاور میں یوم اقلیت کا عالمی دن منانے کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی میجر جنرل عمران راؤ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں اقلیتی برادری کے سرکردہ رہنماؤں میں جمعیت علمائے اسلام ف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی جیمز اقبال ۔ ممتاز مسیحی برادری کے پادری شہزاد ۔ رکن صوبائی اسمبلی عسکرپرویزکے علاوہ اراکینِ صوبائی اسمبلی (ایم پی ایز) بہاری لال، گرپال سنگھ، ، سریش کمار اور پی پی پی مینارٹی ونگ کے رہنما یوسف جارج نے بھی خطاب کیا اس موقع پر آئی جی ایف سی نے
اقلیتی برداری کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی رہنماؤں نے ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے اقلیتی برادریوں کے مایہ ناز کردار، خدمات اور لازوال قربانیوں کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب کے دوران اقلیتوں کی جان، مال اور عبادت گاہوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ رکن قومی اسمبلی جیمز اقبال نے ریاستی اداروں پر اعتماد اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے ریاست، قومی اداروں اور سیکورٹی فورسز پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر پادری شہزاد مراد نے ائی جی ایف سی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی نمائندوں نے اقلیتی برادری کے ساتھ مسلسل تعاون اور حمایت پر آئی جی ایف سی میجر جنرل عمران راؤ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر تقریب کے دوران شرکاء کا لہو گرمانے کے لیے ملی نغمے بھی پیش کیے گئے، جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

A dignified Independence Day celebration organized by the Population Welfare Department, Peshawar.

محکمہ بہبودِ آبادی پشاور کے زیرِ اہتمام جشنِ یومِ آزادی کی پروقار تقریب

محکمہ بہبودِ آبادی پشاور کے زیرِ اہتمام پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی قیادت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پشاور سمیع اللہ خان خلیل نے کی۔تقریب میں ضلع پشاور کے تمام فیملی ویلفیئر سینٹرز کی انچارجز، فیملی ویلفیئر کونسلرز، فیلڈ ٹیکنیکل آفیسرز اور دیگر ملازمین نے شرکت کی۔تقریب کے دوران بچوں نے قومی ترانوں اور ملی نغموں پر میلوڈی کی شاندار پرفارمنس پیش کی، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔ جشنِ یومِ آزادی کی مناسبت سے پاکستان کی سربلندی، ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔تقریب میں وطنِ عزیز سے والہانہ محبت اور قومی جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے تقاریر اور مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں شرکاء نے پاکستان کی آزادی، قومی یکجہتی اور ملکی ترقی کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پشاور سمیع اللہ خان خلیل نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان، ہماری امید اور ہمارا مستقبل ہے۔ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر و حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبودِ آبادی پشاور کی جانب سے ضلع بھر کے تمام فیملی ویلفیئر سینٹرز میں یومِ آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، تاکہ عوام بالخصوص نوجوان نسل میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے جذبے کو مزید فروغ دیا جا سکے۔سمیع اللہ خان خلیل نے کہا کہ ہمیں اپنے وطن کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے متحد ہو کر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

One-day seminar held on KP Reproductive Healthcare Act 2020

خیبر پختونخوا ریپروڈکٹو ہیلتھ کیئر ایکٹ 2020ء پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

خیبر پختونخوا ریپروڈکٹو ہیلتھ کیئر ایکٹ 2020ء پر ایک روزہ سیمینار’یو این ایف پی اے’ (UNFPA) ورک پلان 2026ء کے تحت نوشہرہ میں منعقد ہوا۔ سیمینار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ جناب ڈاکٹر محمد اکرام شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز اختر صاحب، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر، محکمہ بہبودِ آبادی ضلع نوشہرہ کے افسران و اہلکاروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ​سیمینار کا آغاز ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نوشہرہ جناب فہد سرور کے خیرمقدمی خطاب سے ہوا، جنہوں نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ‘آبادی میں اضافے سے متعلق قومی بیانیے’ پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے متوازن آبادی میں اضافے کی اہمیت اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
​سابق سیکرٹری محکمہ بہبودِ آبادی جناب اصغر علی نے خیبر پختونخوا ریپروڈکٹو ہیلتھ کیئر ایکٹ 2020ء پر ایک جامع پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے ایکٹ کے مقاصد، اہم شقوں اور افادیت پر روشنی ڈالی، بالخصوص صوبے بھر میں معیاری ریپروڈکٹو ہیلتھ کیئر خدمات تک رسائی یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلات پیش کیں۔ ​اپنے خطاب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، محکمہ بہبودِ آبادی جناب نوشیروان نے اس بات پر زور دیا کہ ریپروڈکٹو ہیلتھ کیئر ایکٹ 2020ء ایک سنگِ میل اقدام ہے جس کا مقصد خیبر پختونخوا میں تولیدی حقوق کا تحفظ، خاندانی منصوبہ بندی کا فروغ اور ماں و بچے کی صحت کے اشاریوں کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے ایکٹ کے مؤثر نفاذ اور پائیدار آبادی کی دیکھ بھال اور صحت کے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے مابین باہمی ربط و تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ​سیمینار کے اختتام پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نوشہرہ، شریک افسران و اہلکاروں، ترقیاتی شراکت داروں اور تمام منتظمین کا تقریب کو کامیاب بنانے میں ان کی قیمتی کاوشوں اور فعال شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سیکرٹری محکمہ بہبودِ آبادی خیبر پختونخوا ڈاکٹر انیلہ محفوظ درانی اور معاونِ خصوصی برائے وزیراعلیٰ بہبودِ آبادی جناب طفیل انجم کی جانب سے بھی تحسین کا پیغام پہنچایا۔

خیبر پختونخوا میں غیر معیاری خوراک کیخلاف کریک ڈاؤن

خیبر پختونخوا میں غیر معیاری خوراک کیخلاف کارروائیاں جاری۔ معاون خصوصی برائے خوراک کی ہدایات پر صوبہ بھر میں ملاوٹ اور غیر معیاری خوراک کے خلاف  فوڈ سیفٹی ٹیموں کا پشاور، نوشہرہ اور سوات میں مختلف فوڈ یونٹسکا معائنہ کیا۔ پشاور میں چارسدہ روڈ پر مصالحہ جات بنانے والی یونٹ پر، تقریباً 1,200 کلوگرام چوکربرآمد کرکے ضبط۔ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر مصالحہ جات یونٹ سیل، مزید قانونی کارروائی شروع۔ سوات میں ڈائریکٹر آپریشنز کی نگرانی میں پاپس اور نمکو بنانے والے کارخانوں کا معائنہ۔ پروڈکشن، اسٹوریج اور پیکجنگ یونٹس میں فوڈ سیفٹی و حفظانِ صحت کے اصولوں کا جائزہ لیا گیا۔ صفائی کی ناقص صورتحال اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ یونٹس پر جرمانے۔

سوات میں موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے دودھ کے نمونوں کی موقع پر ٹیسٹنگ کی گئی۔ سکمڈ ملک پاؤڈر کی ملاوٹ ثابت ہونے پر 1,000 لیٹر غیر معیاری دودھ تلف۔ نوشہرہ میں بھی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے مختلف علاقوں کے انسپکشنزکئے۔ کارروائی کے دوران 80 کلوگرام مضر صحت چکن پارٹس اور 1,200 لیٹر غیر معیاری مشروبات تلف۔ نوشہرہ میں 115 کارٹن مشروبات قبضے میں لے کر جرمانے عائد، مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہیں۔ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Heatwave prevention camp active in Mardan Katling

مردان کاٹلنگ میں ہیٹ ویو پریوینشن کیمپ فعال

مردان کاٹلنگ میں ہیٹ ویو پریوینشن کیمپ فعال ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ کی نگرانی میں شدید گرمی کے ممکنہ اثرات سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہیٹ ویو پریوینشن کیمپ کا معائنہ کیا گیا۔ کیمپ میں شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے حوالے سے ضروری رہنمائی اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ متعلقہ عملہ شہریوں کی سہولت کے لیے موجود ہے۔ ضلعی انتظامیہ مردان کی جانب سے شہریوں کے تحفظ کے لیے اہم اور مصروف مقامات پر قائم ہیٹ ویو کیمپس کی فعالیت اور سہولیات کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔