Mardan: British tourist visits Takht Bhai's historic UNESCO World Heritage Site

مردان: برطانوی سیاح کا تخت بھائی کے تاریخی یونیسکو عالمی ورثہ کا دورہ

مردان برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح نے تخت بھائی کے تاریخی یونیسکو عالمی ورثہ مقام کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قدیم بدھ مت خانقاہی کمپلیکس کی شاندار تاریخی و ثقافتی اہمیت کو سراہا۔ برطانوی سیاح نے تخت بھائی کے تاریخی آثار کا مشاہدہ کرتے ہوئے قدیم گندھارا تہذیب کے اس اہم مرکز کو قابلِ ذکر اور متاثر کن ورثہ قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے تاریخی مقام کی خوبصورتی، قدامت اور تہذیبی اہمیت کے حوالے سے اپنے تاثرات بھی بیان کیے۔ تخت بھائی کا تاریخی مقام گندھارا تہذیب کے عظیم آثار کا امین ہے اور دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں اور تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے خصوصی کشش رکھتا ہے۔