گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ گورنر فیصل کریم کنڈی کا حادثے میں شہید ہونے والے بچوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی دردناک سانحہ ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی کی زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ۔ گورنر فیصل کریم کنڈی کی متعلقہ حکام کو زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی کی متعلقہ حکام سے اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب۔ گورنر فیصل کریم کنڈی کی حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔ اللہ تعالیٰ شہید بچوں کو جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
پاراچنار میں ڈپٹی کمشنر کرم کی سربراہی میں جرگہ
پاراچنار میں ڈپٹی کمشنر کرم کی سربراہی میں جرگہ منعقد ہوا، جس میں قبائلی مشران نے علاقے کو درپیش سیکیورٹی، انتظامی اور ترقیاتی مسائل پر اپنے تحفظات اور تجاویز پیش کیں۔ جرگے میں کیڈٹ کالج کے قیام، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار کی اپ گریڈیشن، زیرِ التوا ترقیاتی منصوبوں کی بحالی، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع، زمینی تنازعات کے حل، منشیات کے تدارک اور ٹل–پاراچنار روڈ کی بحالی سمیت مختلف امور زیرِ بحث آئے۔ اس کے علاوہ معدنی وسائل میں مقامی لوگوں کی ملکیت، متاثرہ ٹرک مالکان کو معاوضے کی ادائیگی، پاراچنار ایئرپورٹ کی فعالیت اور سرکاری حکام کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے پر بھی گفتگو کی گئی۔ جرگے میں عوامی مسائل کے حل اور علاقے میں پائیدار امن و ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

