خیبرپختونخوا میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

خیبرپختونخوا میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ رنگ روڈ کے علاقے گڑھی قمر دین میں تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز۔ بھاری مشینری کی مدد سے درجنوں دکانوں کی غیرقانونی تعمیرات مسمار۔ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی موجودگی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری۔ آپریشن میں پی ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار شریک۔ رنگ روڈ اور ملحقہ علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ اور سڑک کی حدود بحال کرنا آپریشن کا مقصد۔ تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے کے اقدامات۔ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ غیرقانونی تعمیرات کے دوبارہ قیام کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ شہریوں اور دکانداروں سے سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر تجاوزات قائم نہ کرنے کی اپیل۔

WhatsApp Image 2026-10-18 at 10.39.43 PM

ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست

ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے دی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 305 رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم 268 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ رتھنائیکے کی 79 اور لیاناگے کی 60 رنز کی اننگز رائیگاں گئی جب کہ کوشال مینڈس 44 اور داسن شناکا 28 رنز بنا سکے۔