خیبر پختونخوا میں سائبر جرائم کی 15 دن میں 10 ہزار شکایات
پشاور: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے مطابق خیبر پختونخوا میں سائبر جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے اور 15 دنوں کے دوران 10 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ایجنسی نے اسی عرصے میں چھ ہزار سے زائد انکوائریاں مکمل کرنے کی اطلاع دی ہے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق سائبر جرائم کے خلاف کارروائیوں میں 442 مقدمات درج کیے گئے، 1,749 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 19 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ آن لائن فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔


