وادی کاغان کے معروف سیاحتی مقام ناران اور گردونواح میں برفباری کے باعث پہاڑوں اور وادیوں نے سفید چادر اوڑھ لی، جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ ناران، بٹہ کنڈی، بیسر، جھیل لولوسر اور جھیل سیف الملوک سمیت بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد وادی کاغان کے قدرتی حسن میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی سیاحتی مقام کا رخ کرنے سے قبل سیاحتی ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کرکے ضروری معلومات حاصل کریں۔

ناران، بٹہ کنڈی اور جھیل سیف الملوک سمیت وادی کاغان کے بالائی علاقوں میں برفباری