Khyber Pakhtunkhwa Roundup

خیبرپختونخواراؤنڈاَپ

خیبرپختونخوا:گورنرراج اورایمرجنسی کوایک ماہ مکمل،دہشتگردوں کے حملے کم ہوئے،مگرجاری ہیں

خیبرپختونخواکے26اضلاع میں گورنرراج جبکہ12میں ایمرجنسی کے نفاذکوایک ماہ مکمل ہوچکاہے۔ 11 اکتوبرکوآرٹیکل 232اور234 کااستعمال کرکے مذکورہ اقدامات کے تحت صوبائی اسمبلی،حکومت اوروزیراعلیٰ معذول کردئے گئے تھے۔وفاقی حکومت کامؤقف تھاکہ صوبائی حکومت دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں تعاون نہیں کررہی۔25اضلاع کیلئے گورنرکی سربراہی میں 11رکنی مشاورتی کونسل جبکہ ایمرجنسی والے اضلاع کیلئے ایریاڈویلپمنٹ کونسل قائم کی گئی ہے۔سہیل آفریدی کی سربراہی میں قائم صوبائی حکومت پرسب سے بڑا الزام یہ تھاکہ وہ دہشتگردی کے خلاف ہونیوالے آپریشنزمیں تعاون سے گریزاں ہے جبکہ صوبے میں دہشتگردی کے واقعات روزافزوں بڑھ رہے ہیں۔ صوبے میں گورنرراج اورایمرجنسی کے نفاذپرعوام کی جانب سے کوئی خاص ردعمل سامنے نہیں آیااورنہ ہی پی ٹی آئی کارکنوں نے کوئی احتجاجی مظاہرہ کیاجس کاایک سبب توسہیل آفریدی حکومت کی ناقص کارکردگی،کرپشن کی بہتی گنگااورنااہلی تھی تودوسراسبب پی ٹی آئی قائدین کی گرفتاری یاروپوشی تھی۔پارٹی قائدین تاحال روپوش ہیں،گرفتارہیں اوریاپھراسلام آبادسمیت ملک کے دیگرحصوں میں مقیم ہیں۔جبکہ معذول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی،سپیکربابرسلیم سواتی اورصوبائی صدرجنیداکبرتاحال حفاظتی تحویل میں ہیں اس طرح1 1 اکتوبر تک صوبے کے سیاسی میدان اورحکومت دونوں پرقابض جماعت کانہ صرف 13سالہ قبضہ ختم ہوچکاہے بلکہ دیگر جماعتوں کوبھی پرَپرزے نکا لنے کاموقع ہاتھ آیاہے۔تجاوزات کیخلاف آپریشن سے مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کاگراف مزیدگرچکا ہے مگرن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام پارٹی کومتحرک کرنے کیلئے سرگرم ہیں اس سلسلے میں وہ سوات اورشانگلہ میں دوجلسے منعقد کرچکے ہیں جن میں حاضرین کی تعداد قابل ذکررہی۔

جے یوآئی کی سٹیبلشمنٹ اوروفاقی حکومت سے سینگ آزمائی،امیرمقام ن لیگ کیلئے متحرک

دیگرجماعتوں میں جے یوآئی وفاقی حکومت اورسٹیبلشمنٹ کیساتھ سینگ آزما ئی میں مصروف ہے ایک حلقے کاخیال ہے کہ مولاناپی ٹی آئی کاخلاپرکرنیکی کوشش کررہے ہیں ۔پارٹی قائدین گورنر راج کے خلاف گرماگرم بیانات جاری کررہے ہیں اورگورنرراج کو معدنیات پرقبضہ قرار دے رہے ہیں جبکہ مفتی محمودمرکزپشاور کے تجاوزات کی زدمیں آنے پربھی سیخ پاہیں۔گزشتہ ہفتے صوبائی امیراورمولانا فضل الرحمان کے بھائی مولاناعطاء الرحمان نے اپنے بھائی کے معدنی ذخائر سے متعلق مؤقف کی تائیدکرتے ہوئے15نومبرکوصوبے کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کااعلان کیا ہے۔ان کاکہناتھاکہ”معدنی ذخائرکے حوالے سے ہونیوالے معاہدوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں،صوبے میں گورنرراج اورایمرجنسی کانفاذ دہشتگردی کاقلع قمع کرنیکی بجائے تجاوزات کیخلاف کارروائیوں کی خاطرکیا گیا ہے، بدامنی روکنے اوردہشتگردی کاراستہ بندکرنیکی بجائے پرامن شہریوں کونشانہ بنایاجارہاہے،تجاوزات کے نام پرعوام کواربوں روپے کا نقصا ن پہنچایاگیاہے،صوبے بالخصوص پشاورمیں قانونی دوکانوں،پلازوں،مکانا ت اورمساجدکے خلاف کارروائیوں پرتشویش ہے، سرکاری اراضی پرتعمیرات تجاوزات کے زمرے میں آتی ہیں، جن عمارتوں کے نقشے متعلقہ اداروں سے منظورشدہ اوراین اوسی موجود ہیں انہیں بغیرنوٹس مسمارکرناظلم ہے،اگر حکومت کو زمین درکارہے تو قانونی طریقہ کارکے تحت سیکشن 4نافذ کر کے مالکان کومعاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جائے،مفتی محمودمرکزکی4کنال اراضی پرتعمیرات پی ڈی اے سے منظورشدہ نقشے کے مطابق کی گئی ہیں جس کے تمام دستاویزات موجودہیں،گورنرہوش کے ناخن لیں،عام شہریوں کوپریشان کرنے اورسیاسی انتقام کی بجائے قیام امن کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں“۔پیپلزپارٹی نے بھی صوبائی تنظیم کااعلان کیا ہے جس کے تحت محمدعلی شاہ باچاپارٹی کی قیادت کرینگے،گورنرکنڈی بھی پارٹی کے معاملات دیکھ رہے ہیں لیکن پیپلزپارٹی نے ابھی عوامی رابطہ مہم شروع نہیں کی یہ پارٹی بھی اندرونی اختلافات کاشکارہے اب دیکھیں گورنر راج کے بعد اختلافات کاخاتمہ ہوتاہے یاپھراس میں اضافہ ہوتاہے۔اے این پی کے ایمل ولی خان امریکہ کے نجی دورے سے واپس پہنچ چکے ہیں امریکہ میں ایک یوٹیوب چینل کوانٹرویوکے دوران انہوں نے گزشتہ سال مئی میں بھارت کے خلاف جنگ کونورا کشتی قرار دیاجس پرانہیں شدیدتنقید کا سامناکرناپڑااورایک موقع پریہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ چارسدہ میں انکے آبائی رہائشگاہ ”ولی باغ“ کا محاصرہ کیاگیا ہے مگربعدازاں یہ خبرغلط نکلی۔سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرہوتی مردا ن میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں انکے پاس پارٹی کاکوئی عہدہ موجود نہیں اسلئے انکی سرگرمیوں کامرکزصوبے کادوسرابڑا شہر مردان ہے جہاں سے وہ مسلسل تین بارقومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں مگرگزشتہ انتخابات میں انہیں غیر متوقع شکست کا سامناکرناپڑاجس سے دل برداشتہ ہوکرانہوں نے پارٹی کے سینئرنائب صدرکا عہدہ چھوڑ دیااوربطورکارکن کام جاری رکھنے کااعلان کیا۔ جماعت اسلامی بھی گزشتہ ماہ تک مہنگائی کیخلاف دھرنے اوراحتجاج میں مصروف رہی۔

کوہاٹ میں پولیس پرحملہ،افسوسناک واقعے میں 10پولیس اہلکارشہید،18خوارج جہنم واصل

صوبے میں عمومی تاثریہ ہے کہ دہشتگردی کیخلاف تعاون نہ کرنیکی پاداش میں صوبائی حکو مت معطل کی گئی ہے مگرنئی حکومت دہشتگردی کیخلاف کوئی واضح حکمت عملی سامنے لانے کی بجائے تجاوزات کیخلاف مہم میں مصروف ہو گئی ہے۔دہشت گردی کے سلسلے میں اگرچہ خاصی کمی واقع ہوئی ہے گزشتہ ایک ماہ میں دہشتگردکوئی بڑاحملہ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے مگرپولیس پرحملوں کے واقعات بندنہیں ہوئے بلکہ تسلسل سے ہورہے ہیں۔ بدھ11نومبر کوکوہاٹ میں غیرقانونی مائننگ کیخلاف کارروائی کیلئے جانیوالی پولیس پارٹی پرحملہ کیاگیاجس میں ڈی ایس پی حیدرزمان اوراے ایس آئی مختیار سمیت 10پولیس اہلکارشہیداور ایس ایچ اوسمیت 9 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ18 دہشتگرد جہنم واصل کردئے گئے۔اس سے قبل22اکتوبرکولکی مروت حملے میں ڈی ایس پی اورایس آئی سمیت 4اہلکار جام شہادت نوش کرگئے تھے۔ ہفتہ گزشتہ کے دوران صوابی،شانگلہ اورخیبرمیں بھی پولیس کوحملوں کانشانہ بنایاگیاہے۔دہشتگردی کادائرہ صوابی تک وسیع ہونے پرتشویش کااظہارکیاجارہاہے۔صوبے کے سنجیدہ وفہمیدہ حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ دہشت گردی کیخلاف کوئی واضح اورٹھوس حکمت عملی سامنے لائی جائے اوراسکے خاتمے کا روڈ میپ دیاجائے۔دوسری جانب پی ٹی آئی حکومت اور وزراکی کرپشن کے حوالے سے آئے روزنت نئے سکینڈلزاورہوشرباتفصیلات سامنے آرہی ہیں مگرتاحال کسی وزیرمشیرکی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔بدعنوانی،کرپشن اوراقرباپرور ی کی کہانیاں بکھری پڑی ہیں اورحکومت کی جانب سے کارروائی کاعندیہ بھی دیاجارہاہے مگرتاحال یہ واضح نہیں کہ کرپشن کے کیسزنیب ڈیل کریگا یاپھر صوبے کااپنامحکمہ انٹی کرپشن اس حوالے سے کارروائی کریگا؟
صوبے میں آٹے کی قیمتیں گورنرراج میں بھی بے قابو ہیں اوپرسے ایل پی جی کی قیمتیں بھی کئی گنابڑھ گئی ہیں۔پنجاب سے روزانہ 80 ہزار بوری آٹا فراہم کرنے پرامیدپیداہوئی تھی کہ آٹے کی قیمتیں دوڈھائی ہزارکی سطح تک آجائیں گی مگراب بھی 20کلوکاتھیلا 34سوروپے میں بک رہاہے۔ ایل پی جی بعض علاقوں میں 700روپے کلوتک پہنچ چکی ہے۔پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے مہنگے داموں گیس فروخت کر نیوالے4ایل پی جی پلانٹس اور40 دکانیں سیل کردی ہیں۔آٹے کی قیمتیں بھی معمول پرلانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔