پشاور: ٹرانس پشاور نے رنگ روڈ کے راستے چمکنی سے مال آف حیات آباد تک بی آر ٹی کی نئی بس سروس ڈی آر 17 شروع کر دی ہے۔ نئے روٹ پر دونوں آخری مقامات سمیت 27 اسٹاپ ہیں۔
ٹرانس پشاور کے مطابق پہلی بس چمکنی سے صبح 7 بجے اور مال آف حیات آباد سے صبح 8 بج کر 20 منٹ پر روانہ ہوئی۔ ابتدائی طور پر بسیں 15 منٹ کے وقفے سے چلیں گی، جبکہ سروس شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔
روٹ کے اہم اسٹاپوں میں سردار گڑھی، چغل پورہ، جمیل چوک، ہزار خوانی، رحمان بابا، سرحد یونیورسٹی، پشتخرہ چوک، حیات آباد فیز 3 اور بابِ پشاور شامل ہیں۔
