ایبٹ آباد: کنج فٹبال گراؤنڈ میں جاری ایبٹ آباد سپر لیگ کے تیسرے سیزن کے پانچویں میچ میں یوتھ لیگ رائلز نے الحیات برادرز میرپور کو 2–1 سے شکست دی۔
چھٹے میچ میں میزبان سربن واریئرز اور بلیک وولف کا مقابلہ 1–1 سے برابر رہا۔ صدیق ڈار نے میچ میں ریفری کے فرائض انجام دیے۔
لیگ میں آج ملر اکیڈمی اور میرپور ایگلز مدمقابل ہوں گی۔
