سوات: خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور فرنٹیئر 4×4 کلب کے زیر اہتمام 13ویں سنو جیپ ریس کالام کا آغاز ہو گیا۔ ریس میں اپر سوات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور پاک آرمی کا تعاون بھی حاصل ہے۔ ریس کالام کے شاہی گرائونڈ پر منعقد کی گئی یے۔ جیپ ریس کیلئے 4 کلومیٹر کا ٹریک بنایا گیا ہے۔ ریس میں 40 سے زائد جیپیں حصہ لے رہی ہیں۔ ریس میں مرد ڈرائیورز کیساتھ ساتھ خواتین ڈرائیورز بھی ایکشن میں نظر آئینگی۔ سنو جیپ ریس 4 کیٹیگریز پر مشتمل ہے۔ کیٹیگریز میں زیرو ٹو 2500 سی سی، 2500 ٹو اوپن، ونٹیج اور لیڈیز کیٹیگری شامل ہے۔