Orakzai: Solidarity rally with Pak Army at Kalaya HQ

اورکزئی: کلایا ہیڈ کوارٹر میں پاک فوج کے ساتھ یکجہتی ریلی

اورکزئی کلایا ہیڈ کوارٹر میں پاک فوج کے ساتھ یکجہتی ریلی نکا لی گئی ۔ریلی میں قبائلی مشران علاقہ عوام اور جوانوں نے شرکت کی۔ ریلی میں شرکاء کا پاک فوج زندہ باد کے حق میں نعرے لگائے ۔ریلی کے دوران قبائلی مشرانکا کہنا تھا کہ پاک فوج اور پاکستان کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کریں گے۔ وطن کے لیے افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کی قربانیوں کی ستائش کرتے ہیں۔قوم اور افواج میں تفریق ڈالنے والوں کے مذموم مقاصد خاک میں ملائیں گئے۔ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باداورافواج پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگا ئے۔

Hangu: Solidarity rally in favor of Pakistan forces

ہنگو:  افواج پاکستان کے حق میں یکجہتی ریلی

ہنگو سول سوسائٹی اور صحافی برادری کا افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کے حق میں ریلی نکا لی گئی۔ ریلی میں امن کمیٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔ریلی اڈہ مسجد سے ہوتی ہوئی مین چوک پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہو ئی۔ ریلی سے سنئیر صحافیوں طارق محمود مغل ،اسرار احمد،امن کمیٹی ممبر ٹکا خان ،مولانا عبد الجلیل نےجلسے سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پاکستا نی قوم افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کے سا تھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وطن کے لیے افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کی قربانیوں کی ستائش کرتے ہیں۔قوم اور افواج میں تفریق ڈالنے والوں کے مذموم مقاصد خاک میں ملائیں گئے۔ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باداورافواج پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگا ئے۔

Pakistan and Sri Lanka will face each other in the semifinals of the Women's Asia Cup today

ویمن ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل ہوں گے

ٹی ٹوئنٹی ویمن ایشیا کپ کرکٹ میں پاکستان کا آج کڑا امتحان ہوگا۔ سیمی فائنل میں پاکستان ویمن ٹیم کا ٹکراؤ آج میزبان ٹیم  سری لنکا سے ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا جب کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں دوپہر ڈیڑھ بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ واضح رہے کہ ویمن ایشیا کپ کرکٹ ایونٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

Construction of the third industrial estate in Peshawar has begun انڈسٹریل پارک

پشاور میں تیسری صنعتی بستی کی تعمیر کا آغاز

 خیبر پختونخوا ء کے دارلحکومت ہشاور میں 76 سالہ تاریخ میں چھوٹی سطح پہ دوسری اور صنعتی بستی کے حوالے سے تیسری صنعتی بستی انڈسٹریل پارک پشاور کی تعمیر کا باقاعدہ عملی طور پہ اغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں پیکج ۲کے لیے منتخب کردہ تعمیراتی کمپنی( سائٹ سرہ خورہ زنگلی کوہاٹ روڈ )نے باقاعدہ ختم القران کا انعقاد کیا دعائے خیر کی گئ اور زمین پہ بھاری مشین چلا کر تعمیراتی کام کا اغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر ذوالفقار علی صاحبزادہ ، جائنٹ ڈائریکٹر صفدر عباس افریدی ڈپٹی ڈائریکٹر زوھیب حسن ڈپٹی ڈائریکٹر سعود الحق سرویئر فاروق سب انجینئر سھیل جیلانی اور لالازار کنسلٹنٹ کے نمائندے بھی موجود تھے ترجمان کے مطابق 3 ارب روہے کے بجٹ سے بننے والے میگا پراجیکٹ انڈسٹریل پارک پشاور کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کے لیے منیجنگ ڈائریکٹر حبیب اللہ عارف نے دو تعمیراتی کمپنیوں کے چیف ایکزیگٹیوکو ورک اڈر جاری کر چکے ہیں
ترجمان کے مطابق اس میگا پراجیکٹ انڈسٹریل پارک پشاور سے جہاں پشاور میں معاشی سرگرمیوں کا اغاز ہو گا وہاں سرہ خورہ زنگلی کوہاٹ روڈ کے مقامی افراد کو روزگار ملے گا یہ اپنی طرز کا ایک منفرد منصوبہ ہے جہاں 11 مرلے سے لیکر 4 کنال اراضی پہ مشتمل 400 صنعتی یونٹ لگے گے جس سے کم وبیش 25000 لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے گے انڈسٹریل پارک پشاور کے پیکج 1 اور پیکج ۲ کو اپنے مقرر ہ وقت دو سال میں مکمل کرنے کے لیے ان تعمیراتی کمپنیوں کو خصوصی ہدایات دی گئ ہیں

Islamabad: The meeting of female players Samar Khan and Karisma Ali with the governor of Khyber Pakhtunkhwa

اسلام آباد: گورنر خیبر پختو نخوا سے خواتین کھلاڑی ثمر خان اور کرشمہ علی کی ملا قات

 خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پیر کو اسلام آباد میں صوبے کی دو بہترین خواتین کھلاڑیوں، ثمر خان اور کرشمہ علی نے ملاقات کی۔ملاقات میں خواتین  کو علاقائی سطح پر کھیلوں میں درپیش مختلف چیلنجز اور کھیلوں میں ترقی کی  ضروریات پر بات چیت کی گئی واضح رہے کہ ثمر خان  عالمی سطح پر ایکسٹریم اسپورٹس میں پیشہ ورانہ انداز اور قراقرم  ہائی وے اور بیافو گلیشر پر سائیکل چلانے والی پہلی خاتون کی طور پر شہرت کی حامل ہیں جبکہ کرشمہ علی فٹبال کی ایک محنتی کھلاڑی ہیں جنہوں نے چترال سے پاکستان کو قومی اور بین الاقوامی فٹبال ایونٹس میں نمائندگی دینے والی پہلی خاتون کا اعزاز رکھتی ہیں ۔ دونوں کھلاڑیوں نے گورنر خیبرپختونخوا کو خواتین کھلاڑیوں کو درپیش مشکلات اور سرپرستی کی صورت میں ملنے والی پزیرائی کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے دونوں کھلاڑیوں کو اپنی بے لوث حمایت اور خیبر پختونخوا میں تمام اسپورٹس مین اور اسپورٹس وومنز کے سفیر بننے کی یقین دہانی کی۔ انہوں نے صوبے میں موجودہ انفراسٹرکچر اور سماجی ترقی میں حائل ان تمام  رکاوٹوں کو دور کرنے میں مکمل حمایت کی یقین دھانی کرائی جو خواتین کی کھیلوں میں شرکت کو روکنے کا باعث بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ پشاور کے موقع پر صوبہ کے باصلاحیت کھلاڑیوں میں سے ایک نمائندہ وفد کی ملاقات کرائی گئی جسکا مقصد کھیلوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی تھا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مثبت تصور کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اضلاع کی سطح پر خواتین کے لیے اسپورٹس فیسلیٹیز اور مواقع کو بہتر بنانے کے قابل عمل اقدامات اٹھائے جائیں گے ، خواتین کھلاڑیوں نے گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے حوالہ سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Historic Landi Kotal railway station in Khyber district has been restored لنڈی کو تل ریلوے اسٹیشن

ضلع خیبر میں تاریخی لنڈی کوتل ریلوے اسٹیشن بحال کر دیا گیا

آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل نور ولی خان نے ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل میں فرنٹیئر کور کیجانب سے  تعمیر و بحالی کے بعد تاریخی ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں مقامی ملک و مشران،عوامی نمائندگان ،سول انتظامیہ کے افسران اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تاریخی لنڈی کوتل ریلوے اسٹیشن، جو اصل میں انگریزوں نے 1925 میں تعمیر کیا تھا، ایک طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار تھا۔ تاہم آئی جی( ایف نارتھ) میجر جنرل نور ولی خان کی ہدایت پر  فرنٹیئر کور کی جانب سے تاریخی ریلوے سٹیشن کی بحالی اور تزئین و آرائش کے بڑے پیمانے پر کام کیے گئے۔

آئی جی ایف سی(نارتھ) نے تعمیر و بحالی کے اس منصوبے کی کامیاب تکمیل کو سراہا اور مستقبل میں بھی اسی طرح کے اقدامات کرنے اور خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھر پور عزم کا اعادہ کیا۔اہل علاقہ  نے تاریخی ریلوے اسٹیشن کی بحالی اور علاقے کی ترقی میں تعاون کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا اور  آئی جی ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔بحال شدہ ریلوے اسٹیشن علاقے کی تاریخ کو محفوظ رکھنے اور علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ایف سی( نارتھ) کے عزم کا ثبوت ہے۔

Monsoon Plantation Campaign was officially launched in Lower Kohistan

لو ئر کوہستان میں مون سون شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود نے کہا ہے کہ ضلع کوہستان میں مو ن سو ن شجرکاری مہم کے موقع پر 10 ہزار پودے لگائے جائیں گے  ضلع کے تمام سرکاری محکمے ، سماجی ادارے اور عوام پودوں کی نگہداشت کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں ۔ضلع کوہستان لوئر میں مون سون شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود نے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلع انتظامیہ کوہستان لوئر کے افسران، محکمہ فارسٹ کے افسران و اہلکاران اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے تمام محکموں کے سربراہان میں پودے تقسیم کئے اور ان پودوں کی دیکھ بھال کے بابت بھی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے کہا ۔ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے کہا شجر کاری ناصرف ماحول کو صاف کر تی ہے بلکہ ثواب کا کام بھی ہے، اسلئے تمام ضلع کے عوام سے بھی گزارش ہے کہ اپنے علاقے میں پودے ضرور لگائیں اور مون سون شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔

Swat: Inauguration of Moun Soun Plantation Campaign

سوات: مو ن سو ن شجر کاری مہم جاری کا آغاز

’’گرین گروتھ سٹریٹجی- بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو‘‘ شجر کاری مہم جاری ہے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ یوتھ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی جانب سے شجر کاری مہم کے دوران ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے دفتر کے کمپاونڈ میں پودا لگایااور شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا مانگی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سوات فرہاد علی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبیداللہ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے اس موقع پر کہا کہ سوات کی غیور عوام اس شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے کر پودے لگائیں اور ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا قومی فریضہ اور سماجی ذمہ داری بھی ہے شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور درختوں کی دیکھ بھال بھی کریں۔انہوں نے کہا کہ پودا لگالینا ہی کافی نہیں بلکہ اس کی حفاظت بھی اتنی ہی اہم ہے۔

Landslides due to rains at various places in central Kurram

وسطی کرم کے مختلف مقامات پر بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ

وسطی کرم میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے ڈانڈا مانڑے روڈ آج آٹھویں روز بھی بند پڑا ہے۔ گاؤں مانڑے ، ٹن، ستر توئے ، ہر لکڑی ، بابر ٹن ، ڈانڈا، پائندے تک روڈ مکمل بند ہے ۔ علاقہ مکین  اپنے مدد آپ کے تحت کام تو کر رہے ہیں لیکن روڈ پر آمد و رفت بحال نہ ہوسکی ۔ سی این ڈبلیو نے روڈ بنانے کیلئے مکامی ٹریکٹر کو صرف 20 ہزار روپے دیے ہیں جو ناکافی ہیں ۔سڑک کی بندش کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔