’’گرین گروتھ سٹریٹجی- بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو‘‘ شجر کاری مہم جاری ہے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ یوتھ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی جانب سے شجر کاری مہم کے دوران ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے دفتر کے کمپاونڈ میں پودا لگایااور شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا مانگی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سوات فرہاد علی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبیداللہ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے اس موقع پر کہا کہ سوات کی غیور عوام اس شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے کر پودے لگائیں اور ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا قومی فریضہ اور سماجی ذمہ داری بھی ہے شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور درختوں کی دیکھ بھال بھی کریں۔انہوں نے کہا کہ پودا لگالینا ہی کافی نہیں بلکہ اس کی حفاظت بھی اتنی ہی اہم ہے۔