وسطی کرم میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے ڈانڈا مانڑے روڈ آج آٹھویں روز بھی بند پڑا ہے۔ گاؤں مانڑے ، ٹن، ستر توئے ، ہر لکڑی ، بابر ٹن ، ڈانڈا، پائندے تک روڈ مکمل بند ہے ۔ علاقہ مکین اپنے مدد آپ کے تحت کام تو کر رہے ہیں لیکن روڈ پر آمد و رفت بحال نہ ہوسکی ۔ سی این ڈبلیو نے روڈ بنانے کیلئے مکامی ٹریکٹر کو صرف 20 ہزار روپے دیے ہیں جو ناکافی ہیں ۔سڑک کی بندش کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔