ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود نے کہا ہے کہ ضلع کوہستان میں مو ن سو ن شجرکاری مہم کے موقع پر 10 ہزار پودے لگائے جائیں گے ضلع کے تمام سرکاری محکمے ، سماجی ادارے اور عوام پودوں کی نگہداشت کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں ۔ضلع کوہستان لوئر میں مون سون شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود نے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلع انتظامیہ کوہستان لوئر کے افسران، محکمہ فارسٹ کے افسران و اہلکاران اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے تمام محکموں کے سربراہان میں پودے تقسیم کئے اور ان پودوں کی دیکھ بھال کے بابت بھی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے کہا ۔ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے کہا شجر کاری ناصرف ماحول کو صاف کر تی ہے بلکہ ثواب کا کام بھی ہے، اسلئے تمام ضلع کے عوام سے بھی گزارش ہے کہ اپنے علاقے میں پودے ضرور لگائیں اور مون سون شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔