Siyar Khan Art

ٹرک ارٹسٹ سیار خان کا انوکھا کارنامہ

راویتی ٹرک ارٹ سپیشلسٹ سیار خان نے اپنے فن اور ٹیلنٹ سے کورونا کے انتہائی نازک وقت میں خود کو ثابت کردیا کہ اگر کوئی چاہے تو جتنی بھی مشکل ترین صورتحال ھو انسان خود پر یقین رکھ کر اپنے فن سے نئی سوچ کے مطابق فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

Siyar Khan ArtSiyar Khan Art

پشاور سے تعلق رکھنے والا نوجوان مشھور روایتی ٹرک ارٹ پر پینٹینگ کرکے اپنی زندگی بسر کررہا تھا۔ سیار خان پشاور کے نزدیک ایک گاوں میں رہتا ہے جس کا نام سربند ہے ۔
جب دسمبر میں کورونا کی وباء چائینہ کے شہر ووہان میں پھیلی تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ پاکستان بھی اسکا شکار ہو گا۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی کورونا کا شکار ہوا، لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار بند ہوگئے، خاص کر مزدور طبقہ انتہائی متاثر ھوا۔

سیار بھی تین مہینے لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہوا۔ کیونکہ اڈے ، بازاریں اور ٹرانسپورٹ بند تھے۔ جب کوئی کام نا ملا تو کچھ نیا کرنے کا سوچا اور اپنے گھر کے سارے سامانوں پر پینٹینگ شروع کی۔
” گھر کی سامانوں پر پینٹینگ اسلئے شروع کیا کیونکہ میرے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ باہر سے کچھ نیا لے سکوں اور اس پر اپنا پینٹینگ کرسکو”، سیار نے وائس کو کے پی کو بتایا۔
فائنانس منسٹری نے جون کے مہینے میں ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ کورونا کیوجہ سے پاکستان میں تقریبا تیس لاکھ لوگ بے روزگار ھوچکے ہیں اور یہ اعداد و شمارچوبیس اعشاریہ چوبیس سے بڑھ کر تینتیس اعشاریہ پانچ فیصد تک پہنچ سکتی ہے جو کہ ایک خطرناک صورتحال ہے۔

Siyar Khan ArtSiyar Khan Art

سیار خان کا کہنا ہے کہ “جب میں نے گھر میں ، برتن ، پھنکے، وغیرہ پر پینٹنگ کرکے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا تو اکثر باہر ممالک سے لوگ رابطہ کرتے تھے جس میں امریکہ سے ایک آرڈر آیا اور جو کام میں نے کورونا کے دوران کیا تھا جس میں گھر کے سارے سامان شامل تھے تو وہ سارے ایک ہی ارڈر میں میں نے بیچ دیئے۔”
انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ کورونا وبا کے پھیلنے سے قبل وہ ٹرک اڈے پر کام کرتا تھا۔

“اب کورونا کے بعد جب میں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا فن دکھایا تو میرا شوق پورا ھونے کے ساتھ ساتھ بڑے آرڈر ملنا بھی شروع ہو گئے ہیں”۔

اس کے ساتھ ساتھ سیار خان اپنے دکان پر مدرسے کا طالب علموں کو خوشخطی بھی سکھاتا ہے تقریبا بیس طالب علم اس سے اس وقت خوشخطی سیکھ رہے ہیں۔

Siyar Khan ArtSiyar Khan Art

Siyar Khan Art