Alpha

سپریم کورٹ/ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 10-5 اکثریت سے قانونی قرار

سپریم کورٹ/ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 10-5 اکثریت سے قانونی قرار

سپریم کورٹ فل کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے مطابق فیصلہ ٹیکنیکل تھا اس لئے وقت لگا، سپریم کورٹ کا فیصلہ 5-10 سے ہے۔
تفصیلی فیصلہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کردیا جائے گا۔

IMG_20231011_215639

تنگی کے پرانے ہسپتال کو MNCH کا درجہ دیا گیا

تنگی کے پرانے ہسپتال کو MNCH کا درجہ دیا گیا

ڈاکٹر ندیم جان فیڈرل ہیلتھ منسٹر اور ڈاکٹر فرہاد خان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ کی کوششوں سے تنگی پرانہ سول ہسپتال کو مدر اینڈ چائلد ہیلتھ سنٹر کا درجہ دے دیا گیا
جہاں پر زچہ بچہ اور عورتوں کا علاج کیا جائے گا
جس پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن بہت جلد کام شروع کردے گا۔ یہ اقدام ڈی ایچ او چارسدہ ڈاکٹر فرہاد اور فیڈرل ہیلتھ منسٹر ڈاکٹر ندیم خان کی کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔

anwar

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ ملک کی معاشی اور امن وامان کی صورتحال پر غور کرے گی۔

نگران وفاقی کابینہ نو نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی اور ملک کی معاشی اور امن و امان کی صورتحال زیر غور آئے گی۔

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب کی تقرری، نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کی منظوری بھی لی جائے گی۔

وفاقی کابینہ ای سی سی اور نجکاری کابینہ کمیٹی اور ایپکس کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

بریگیڈیئر شاہد عامر افسر کو غیر ملکی ایوارڈ سے نوازنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل۔

Babusar top october 2023

موسم سرما کی پہلی برفباری, بابو سرٹاپ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

مانسہرہ: ۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری کے باعث بابو سرٹاپ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ سیاح اور مقامی افراد چلاس، گلگت بلتستان کیلئے شاہراہ قراقرم کا راستہ استعمال کریں، پولیس
کسی بھی حادثے یاجانی ضیاع سے بچنے کےلئیے بابوسرٹاپ روڈ کو برف باری کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کےلئیے بند کردیا گیا ہے، ظہور بابر آفریدی ڈی پی او مانسہرہ
مسافر اور سیاح حضرات بابو سرٹاپ کے راستے سفر سے گریز کریں، ڈی پی او مانسہرہ

quetta apex committee 2023

کویٹہ میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس اور پختون خوا میں کارروائیاں

عقیل یوسفزئی
کویٹہ میں صوبائی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت منعقد ہوا. اجلاس میں متعلقہ حکام کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور کور کمانڈر کویٹہ جنرل آصف غفور بھی شریک ہوئے. اجلاس کو بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال اور بارڈرز کے حالات سمیت اسمگلنگ کے ایشوز پر بریفنگ دی گئی اور ان اقدامات سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا جو کہ امن و امان کی بحالی، اسمگلنگ کی روک تھام اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے کئے جارہے ہیں. اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک بالخصوص بلوچستان اور پختون خوا میں امن کی بحالی اور سیاسی، معاشی استحکام کے لئے نہ صرف یہ کہ نیشنل ایکشن پلان کے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا بلکہ بلوچستان کی محرومی دور کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا. یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے ہر قیمت پر نمٹا جائے گا اور کسی کو ریاستی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی. یہ بھی کہا گیا کہ بلوچستان سمیت دیگر تمام صوبوں سے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر مہاجرین کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اور کراس بارڈر ٹیررازم کی طرح کراس بارڈر اسمگلنگ کی روک تھام پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی.
دوسری جانب پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے پیر کے روز خیبر پختون خوا کے تین مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 2 مطوب حملہ آوروں کو ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا. ایک کارروائی ڈیرہ اسماعیل جبکہ دوسری شمالی وزیرستان میں کی گئی اور دو حملہ آوروں کو نشانہ بنایا گیا. ایک اور کارروائی کے نتیجے میں ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں 2 دھشت گرد گرفتار کیے گئے. اس موقع پر سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 دہشت گرد گرفتار کیے گئے. اس موقع پر ایک سہولت کار کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی.
اس میں کوئی شک نہیں کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال ماضی قریب کے مقابلے میں کافی بہتر رہی اور اس دوران کوئی بڑا حملہ نہیں ہوا. اس کے دو اسباب بتائے جارہے ہیں. ایک تو یہ کہ سیکیورٹی فورسز نے نئی صف بندی کرکے مسلسل کارروائیوں کو جاری رکھا ہوا ہے اور دوسرا یہ کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کے خلاف جو کارروائی شروع کی گئی ہے اس نے نہ صرف افغانستان کی عبوری حکومت کو ٹی ٹی پی کے حوالے سے کافی دباؤ سے دوچار کردیا ہے بلکہ پاکستان کے اندر ہونے والی کارروائیوں کے دوران درجنوں ایسے افغان باشندے بھی گرفتار کئے گئے ہیں جو کہ ٹی ٹی پی کی سہولت کاری میں ملوث تھے.
جہاں تک کویٹہ میں ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کا تعلق ہے اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ بلوچستان کی محرومیوں اور کمزور سول اداروں نے ریاست مخالف قوتوں کے کام کو آسان بنانے کا راستہ ہموار کردیا ہے اور اگر اس صوبے کے علاوہ خیبر پختون خوا کے مسائل کے مستقل حل پر بھی توجہ دی جائے تو بہت سی مشکلات میں واضح کمی واقع ہوگی اور عوام کا ریاست پر اعتماد بڑھ جائے گا.
تلخ حقیقت تو یہ بھی ہے کہ ماضی قریب میں نیشنل ایکشن پلان کے اکثر نکات پر بوجوہ عمل نہ کیا جاسکا حالانکہ یہ وہ تاریخی دستاویز تھی جس پر پاکستان کی تمام سیاسی قوتوں نے دستخط کرکے قومی اتفاق رائے کا اظہار کیا تھا. اگر نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات اور فیصلوں پر اب بھی عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تو اس کے بہت مثبت نتائج برآمد ہوں گے. اس کے علاوہ اس بات کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ سول اداروں اور حکومتوں کی فعالیت اور کارکردگی کو بہتر بنایا جائے کیونکہ ان کی کارکردگی عملاً لاتعلقی کی پالیسیوں پر مبنی دکھائی دے رہی ہے.

مزید پڑھیں: ورلڈکپ،پاکستانی ٹیم کی دوسری فتح

Pak vs Sri Lanka rizwan abdullah shafique icc odi 2023

ورلڈکپ،پاکستانی ٹیم کی دوسری فتح

وصال محمد خان

ورلڈکپ کرکٹ کوشروع ہوئے ایک ہفتہ گزرچکاہے اس دوران میزبان بھارت،نیوزی لینڈ،جنوبی افریقہ،انگلینڈ اورپاکستان اپنے اپنے میچزجیت چکے ہیں ان میں سے انگلینڈاورآسٹریلیااپنے اولین میچزہارچکے ہیں آسٹریلیاکو بھارت نے حیرت انگیزطورپر یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی کینگروزسے کسی کوبھی اس خراب کارکردگی کی توقع نہ تھی جبکہ انگلینڈکوٹکرکی ٹیم نیوزی لینڈنے پہلے میچ میں شکست فاش سے دوچارکردیا۔جہاں تک پاکستانی ٹیم کے میچزکاتعلق ہے توپہلے میچ میں اگرچہ نیدرلینڈکے خلاف 282رنزسکورکرکے فاتحانہ آغازکیاگیامگر یہ سکوربھارتی وکٹوں کے حساب سے خاصاکم تھااچھی باؤلنگ کے سبب میچ جیتاگیامگراس سے شائقین کرکٹ کی تسلی نہ ہوسکی شائقین نیدر لینڈکے خلاف میچ کوآسان لے رہے تھے مگرپاکستانی ٹیم کے ٹوٹل کودیکھ کرانکے حوصلے پست ہونے لگے۔

Pak vs Sri Lanka ICC ODI 2023, Rizwan, Abdullah Shafique century, Pak vs Sri Lanka highlights

مقام شکرہے پاکستانی ٹیم کاتجر بہ کام آیا اورپہلے میچ میں فاتحانہ آغازہوا۔ نیوزی لینڈاورانگلینڈ کے خلاف میچ پربھی شائقین کی نظریں لگی ہوئی تھیں جس میں نیوزی لینڈنے کھیل کے تمام شعبوں میں انگلینڈکوآٗؤٹ کلاس کردیااورآسانی سے فاتحانہ آغازکردیاشائقین کرکٹ کوجس میچ کاشدت سے انتظارتھاوہ آسٹریلیا اوربھارت کے درمیان میچ تھاجس میں آسٹریلوی ٹیم بھارت کے سامنے بھیگی بلی بنی نظر آئی اس نے آسان وکٹ پرگرتے پڑتے 200 رنزکاآسان ہدف دیاجس کے جواب میں اگرچہ بھارت کاآغازاچھانہ رہااسکی تین وکٹیں جلدہی گرگئیں مگربعدمیں ویرات کوہلی اورکے ایل راہول کی بیٹنگ نے آسٹریلوی اوسان خطاکردئے اوربھارت نے مطلوبہ ہدف ہنستے کھیلتے حاصل کرلیا۔سری لنکااورساؤتھ افریقہ کے درمیان میچ بھی اس حوالے سے یادگاررہاکہ ساؤتھ افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورزمیں 428 کاپہاڑجتناٹوٹل ترتیب دیا جوورلڈکپ کی تاریخ کابڑاسکورہے اسکے جواب میں کسی مرحلے پرمحسوس نہیں ہواکہ سری لنکا میچ جیت جائے گااس بارورلڈکپ چونکہ برصغیرکے مشہورِزمانہ ڈیڈ وکٹوں پرکھیلا جارہا ہے اسلئے اس میں چوکوں چھکوں کی بارش ہورہی ہے بہت سے کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی آؤٹ سٹینڈنگ رہی ہے درجن بھرسنچریاں سکورہوچکی ہیں ایک ایک میچ میں چارچارسنچریاں بن رہی ہیں باؤلرزکومارپڑرہی ہے خصوصاً فاسٹ باؤلرزکو خاصی مشکل درپیش ہے پاکستانی فاسٹ باؤلرزبھی جدوجہد کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں شاہین آفریدی کووہ کامیابی نہیں مل رہی جوان کاخاصہ رہاہے۔ سری لنکا کے خلاف میچ میں کامیابی سے پاکستانی شائقین کرکٹ کے چہرے کھل اٹھے اورٹیم سے وابستہ امیدیں تازہ ہوچکی ہیں میچ میں اگرچہ سری لنکانے پہلے کھیلتے ہوئے تیزرفتاری سے رنزسکورکئے مگرمینڈس کے آؤٹ ہونے پر وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کاسلسلہ شروع ہواجس سے رنزبننے کی رفتاربھی سست ہوگئی پہلے پچیس اوورزمیں تیزرفتاری سے کھیلنے کے سبب سری لنکا پاکستان کو345رنزکا پہاڑجیسا ہدف دیا۔

پاکستانی بیٹنگ آغازمیں ہی لڑکھڑاگئی اوپنرامام الحق اورکپتان بابراعظم بمشکل ہی ڈبل فگرمیں داخل ہوسکے انکے بعدرضوان اورعبداللہ شفیق (فخرعالم کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے) نے مل کرذمے داری سے کھیلناشروع کیادونوں کھلاڑیوں کی سنچریوں کی بدولت پاکستان نے دس گیندیں قبل ہی ہدف عبورکرلیاجوورلڈکپ کی تاریخ کاریکارڈبن گیااس سے قبل2011 ورلڈکپ میں آئرلینڈجیسی کمزورٹیم نے انگلینڈکی جانب سے دیاگیا328رنزکاہدف عبورکیاتھاجبکہ بھارت کی جانب سے انگلینڈ کودئے گئے 338 رنزکے ہدف میں میچ ٹائی ہوگیاتھا۔ کسی ورلڈکپ میں یہ پاکستانی ٹیم کی جانب سے عبورکیاجانے والا سب سے بڑاٹوٹل بھی ہے۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم 263رنزکاہدف عبورکرچکی ہے یہ ہدف 1992ء کے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈنے پاکستان کودیا تھااس ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈکی ٹیم ناقابل شکست چلی آرہی تھی اورپاکستان کودیاگیاہدف بھی اس زمانے کے لحاظ سے خاصابڑاہدف تھامگرپاکستا ن نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ہدف عبورکیاانضمام الحق اس میچ میں برق رفتار75رنزبناکر کرکٹ کے آسمان پرچمک اٹھے اسی میچ میں اعلیٰ کاکردگی پرانہوں نے طویل عرصے تک کرکٹ کھیلی اورپاکستانی ٹیم کی کپتانی بھی کی عمران خان،جاویدمیاں داد،رمیزراجہ، سلیم ملک،معین خان،مشتاق احمد،وسیم اکرم اورعاقب جاویدجیسے کھلاڑی اس ٹیم کاحصہ تھے1992ء ورلڈکپ بھی موجودہ فارمیٹ پرکھیلا گیاتھاکل آٹھ ٹیمیں تھیں جنہوں نے ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ کھیلاٹاپ کی چارٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ اسکے بعدٹیموں کودوگروپس میں تقسیم کرنے کی روایت بن گئی اس مرتبہ دس ٹیمیں ورلڈکپ کھیل رہی ہیں اورہرٹیم نے ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ کھیلناہے ٹاپ کی چارٹیمیں سیمی فائنلزکیلئے کوالیفائی کرجائیں گی۔پاکستانی ٹیم نے سری لنکاکے خلاف جوفتح سمیٹی ہے اس سے نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ شائقین کرکٹ کے حوصلے بھی بلندہوئے ہیں اورامیدپیداہوئی ہے کہ ٹیم پاکستا ن مزیدبہتر کارکردگی کامظاہرہ کرے گی بھارت میں جوڈیڈوکٹیں بنائی گئی ہیں ان پرباؤلرزکومشکلات کاسامناہے جوصرف پاکستانی باؤلرزکونہیں بلکہ دنیاکے تمام فاسٹ باؤلرز کوہے رنزکے انبارلگ رہے ہیں جبکہ فاسٹ باؤلرزبے بسی کی تصویربنے نظرآرہے ہیں پاکستانی فاسٹ باؤلرزکو وکٹیں لینے کی کوشش کرنیکی بجائے رنزروکنے پرتوجہ دیناہوگی لائن ولینتھ سے گیندبازی کرنی ہوگی کھل کررنزنہیں بنیں گے توبیٹسمین غلطی کرکے خودبخودآؤٹ ہوگا۔ بھارت نے آسٹریلیاکے خلاف یہی حکمت عملی اپنائی جوخاصی کامیاب رہی ہمارے کوچزبھی اپنے باؤلرزکویہی تکنیک سمجھائیں بیٹسمین کوبھی کریزپرکھڑے ہوکرخراب گیندکاانتظارکرناچاہئے یہ فلیٹ پچزہیں ان پررنزخودبخودبنتے رہیں گے الٹاسیدھاکھیل کرمخالف باؤلرزکووکٹیں گفٹ کرنے کی بجائے معمولی صبروتحمل کامظاہرہ کیاجائے توکوئی بھی ہدف مشکل نہیں ہوگا آنے والے دنوں میں پاکستان نے خاصے مشکل میچزکھیلنے ہیں خصوصاًبھارت کے خلاف میچ کیلئے ٹھوس حکمت عملی کیساتھ میدان میں اترناہوگااگر یہی جذبہ اوربہترین حکمت عملی برقراررہی تو بھارت کوشکست دیکرتاریخ رقم کی جاسکتی ہے۔”وِش یوگڈلک ٹیم پاکستان“

Afghan citizens at a border checkpoint with Pakistani security forces

افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں ریکارڈ اضافہ

افغان خاندانوں کی انخلاء کا سلسلہ آج چھٹے روزبھی جاری رہا۔ افغان کمشنریٹ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز سب سےزیادہ 160 خاندان وطن واپسی کے لئے طورخم سرحدی گزرگاہ پہنچ گئے، یہ خاندان 1484 افرادپر مشتمل تھیں،
افغان کمشنریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی کاروائی کے بعد افغان خاندانوں کو افغانستان جانے کی اجازت دی جارہی ہے، گزشتہ پانچ روز میں 3524 افراد پر مشتمل 391 خاندان وطن واپس لوٹ گئے ہیں،
ماہ ستمبر میں مجموعی طورپر 2812 افراد پر مشتمل 451 خاندان طورخم کے راستے افغانستان جاچکے ہیں۔
30 اکتوبر تک افغان خاندانوں کی واپسی میں مزید تیزی آئے گی