کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان

پاکستان سے متعلق اقوام متحدہ کی سیکیورٹی رپورٹ

پاکستان سے متعلق اقوام متحدہ کی سیکیورٹی رپورٹ
عقیل یوسفزئی

اقوام متحدہ نے کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ٹی ٹی پی کو افغان طالبان اور القاعدہ کی سرپرستی اور معاونت حاصل ہے جس کی وجہ سے پاکستان پر ہونے والے حملوں کی تعداد اور شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ اپنی ایک نئی رپورٹ میں اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی ٹیک اوور کے بعد نہ صرف یہ کہ پاکستان کی سیکورٹی صورتحال متعدد چیلنجز سے دوچار ہوئی اور اس پر ہونے والے حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا بلکہ ٹی ٹی پی کو افغان طالبان ، ان کی حکومت اور القاعدہ کی سرپرستی اور معاونت بھی حاصل رہی ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو تین برسوں میں پاکستان کو ٹی ٹی پی سمیت متعدد ان دیگر گروپوں کی جانب سے بھی سیکورٹی چیلنجز ، خطرات لاحق ہوگئے ہیں جن کو افغانستان میں ٹھکانے میسر ہیں اور ان گروپوں میں القاعدہ بھی شامل ہے۔
اقوام متحدہ نے ایسی ہی ایک رپورٹ 24 جولائی 2023 کو بھی جاری کی تھی ۔ اس رپورٹ میں بھی اقوام متحدہ نے قرار دیا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد پاکستان کے سیکورٹی مسائل میں اضافہ ہوا ہے اور یہ کہ ٹی ٹی پی اور القاعدہ افغان عبوری حکومت کی سرپرستی کے باعث مضبوط ہوتی جارہی ہیں ۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کراس بارڈر ٹیررازم کے معاملے پر سال 2022 کے بعد تعلقات بہت کشیدہ رہے اور رواں برس پاکستان نے دو تین بار افغانستان کے اندر جاکر ٹی ٹی پی کے بعض ٹھکانوں کو نشانہ بھی بنایا ۔ چند ہفتے قبل اس قسم کی اطلاعات موصول ہوئیں کہ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک وفد کے ہمراہ کابل کا دورہ کرنے والے ہیں تاہم بعد میں ایسا ممکن نہ ہوسکا کیونکہ افغان عبوری حکومت ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائیاں کرنے سے گریز کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور افغانستان کی عبوری حکومت کے متعدد وزراء اس مسئلے کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے رہے۔
ماہرین کے مطابق آیندہ چند ہفتے دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے مزید کشیدگی پر مشتمل ہوں گے کیونکہ پاکستان کے بعض وزراء متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کو ٹی ٹی پی کا پیچھا کرتے ہوئے افغانستان میں کارروائیوں کا حق حاصل ہے ۔ پاکستان کو نہ صرف یہ کہ پاک افغان بارڈر بلکہ پاک بھارت سرحد پر بھی کشیدگی کا سامنا ہے اور بھارت مسلسل الزام لگارہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں رواں ماہ ہونے والے بعض حملوں کے پیچھے بھارت کے بقول پاکستان کا ہاتھ ہے ۔ پاکستان اس الزام کی تردید کرتا آرہا ہے اور اس کا موقف ہے کہ بھارت اپنی سیکیورٹی ناکامیوں کا ملبہ حسب سابق پاکستان پر ڈالنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تاہم عالمی میڈیا پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کو تشویش کی نظر سے دیکھ رہا ہے۔

Abbottabad Police formally launched the plantation drive شجرکاری

ایبٹ آباد پولیس نے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا

ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان ، ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل ، ڈی ایف او  طارق علی شاہ نے پولیس ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد میں  پودے لگائے ۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب کا کہنا تھا کہ اس مہم کے آغاز کا مقصد گرین پولیس کے تصور کو اجاگر کرنا اور لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کی جانب راغب کرنا ہے، درخت نہ صرف سایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ یہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ہمارا ملک پاکستان اس لحاظ سے خوش قسمت ہے کہ اللہ تعالی نے اسے چار موسموں کے خوبصورت انعام اور نعمت سے نوازا ہے۔ جو شجرکاری کے لیے موضوع ہے۔ ہم ہر قسم کے پودے لگا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں انکا کہنا تھا کہ پولیس لائنز، پولیس ہیڈکوارٹرز، پولیس تھانوں اور دیگر یونٹس کو بھی باقاعدہ شجرکاری کے تحت سرسبز وشاداب بنایا جائے گا، ماحول دوست پودے لگائے جائیں۔

US Consul General's visit to PDMA office قونصل جنرل

امریکی قونصل جنرل کا پی ڈی ایم اے دفتر کادورہ

امریکی قونصل جنرل شانتے مورے نے آج پی ڈی ایم اے (پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی)، خیبر پختونخوا  کے دفتر کا دورہ کیا۔ جہاں پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان، ڈائریکٹر  ریہبلیٹِشن ساجد عمران، ڈائریکٹر  ڈی ار ایم سید نواب اور دیگراعلی افسران نے قونصل جنرل کا استقبال کیا اور ان کے دورے پر ان کا  شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے قونصل جنرل کو ادارے کی کارکردگی، کردار، اقدامات اور پالیسیوں پر تفصیلی بریفنگ دی ۔جو ہنگامی حالات سے پہلےدوران اور بعد میں اختیار کی جاتی ہیں۔  ڈائریکٹر  جرل نے ادارے کو درپیش مختلف چیلنجز اور مسائل پر روشنی ڈالتے ہو ئے ادارے کی کارگردگی مزید بہتر بنانے میں یو ایس حکومت سے مختلف شعبوں میں مدد اور تعاون کی امید ظاہر کی۔قونصل جنرل نے پی ڈی ایم اے کی کاوشوں اور اقدامات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت پی ڈی ایم اے کی حمایت جاری رکھے گی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون  فراہم کیا جائے گا ۔ اور مستقبل میں مزید تعاون کے امکانات روشن ہوگے۔ دورے کے اختتام پرڈائریکٹر جنرل نے قونصل جنرل کو شیلڈ پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔

Outstanding performance of Pakistani players in Norway Football Cup ناروے

ناروے فٹبال کپ میں پاکستانی پلیئرز کی شاندار کارکردگی

ناروے فٹبال کپ میں انڈر 15 کیٹیگری میں بھی پاکستانی پلیئرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ناروے کپ میں انڈر 15 کیٹیگری میں راؤنڈ آف 32 کے میچ میں پاکستان کی ٹیم ‘بیٹر فیوچر پاکستان’ نے ناروے کی ٹیم اسٹرین کو 0-5 سے ہرا دیا۔پاکستان کی جانب سے نوید، شہباز، سبحان، ابراہیم اور احسان نے گول اسکور کیے۔راؤنڈ آف 16 میں بیٹر فیوچر پاکستان کا مقابلہ امریکی ٹیم جوویا سے ہوگا۔واضح رہے کہ انڈر17 کیٹیگری میں پاکستان کی مسلم ہینڈ اسٹریٹ چائلڈ ٹیم پہلے ہی ناک آؤٹ راؤنڈ میں آچکی ہے۔

Karam district: Peace agreement between the parties in the conflict between two tribes successful قبائل

ضلع کرم: دو قبائل کےتنازعے میں فریقین کے درمیان امن معاہدہ کامیاب

ضلع کرم میں دو قبائل کے درمیان زمین کے تنازعے پر جرگے کے بعد فریقین کے درمیان امن معاہدہ کامیاب ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود کے مطابق فریقین نے 2 ماہ کیلئے عارضی فائربندی کے معاہدے پر بھی دستخط کردے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع کرم میں دونوں قبائل کے درمیان مستقل فائربندی کیلئے بھی باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے جرگہ رکن حاجی رحمت حسین کا کہنا تھا کہ کسی بھی فریق کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پر 12 کروڑ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پشاور ضلع کرم شاہراہ کو آمدورفت کیلئے محفوظ بنایا جائے گاواضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جھڑپوں سے 50 افراد جاں بحق اور 226 زخمی ہوئے تھے۔