The three-day international seminar on behalf of Bacha Khan University Charsadda has concluded کانفرنس

چارسدہ: باچا خان یونیورسٹی میں جاری تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی جانب سے تین روزہ بین الاقوامی سیمینار اختتام پذیر ہو چکا ہے جہاں کانفرنس کے اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد خان، وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی پروفسیر ڈاکٹر زاہد حسین سمیت ایک سو سے زائد قومی و بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی، اس موقع پر ماہرین نے اس کانفرنس کو پاکستان سمیت خطے کے دوسرے ممالک کے لئے لازمی قرار دیتے ہوئے  خطے میں زرعی شعبہ میں جدت لانے کی  اہمیت کو اجاگر کیا۔ ماہرین کے مطابق ملک کی جی ڈی پی کا 22فیصد حصہ زراعت پر انحصار کرتا ہے اس لئے زرعی شعبے کو ترقی دینے سمیت ملک کو حقیقی معنوں میں زرعی بنانے اورمستقبل میں غذاتی قلت پر قابوں پانے کے لئے زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ کلامیٹ چینج،پانی کی کمی، فرسودہ کاشتکاری تکنیکی نظام،بڑھتی ہوئی آبادی اور تیزی کے ساتھ زرعی اراضیات میں کمی سمیت محدود وسائل زرعی ترقی کے راہ میں اہم رکاوٹیں ہیں جیسے پر قابوں پانے کے لئے جامعات کی سطح پر زراعت کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔کانفرنس کی اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر اور وائس چانسلر کی جانب سے کانفرنس کی شرکاء کو شیلڈ اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

Floods, several houses swept away by glacier eruption in Chitral چترال

چترال میں گلیشئیر پھٹنے سے سیلاب، متعدد مکانات بہہ گئے

اپرچترال کے علاقے سوریج اپر چترال میں گلیشئیر پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ۔ طوفانی ریلے نے مسجد سمیت گائوں کو ملیا میٹ کردیا، 1 خاتون اور 1 شہری سیلاب میں بہہ گئے ۔ سیلاب سے 43 گھر مکمل تباہ جبکہ 15 کو جزوی نقصان پہنچا ، سیلاب سے 1 مسجد، 1 جماعت خانہ اور 6 دکانیں سیلاب میں بہہ گئے ،سوریج کے علاقے میں 10 سے زائد مویشی خانے ، مال مویشی سمیت سیلاب برد ہوگئے۔ وادی میں سیلاب آنے سے نظام زندگی درہم برہم ۔ دوسری جانب اپر چترال انتظامیہ کی ٹیم ، ریسکیو عملہ ، پولیس فورس امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اپرچترال میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال کے باعث دو افراد جان بحق ، دو زخمی اور ایک بچہ لاپتہ ہے، تقریبا 45 گھرمکمل جبکہ متعدد کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوریچ تورکہو اپر چترال کا آخری دورافتادہ گاؤں ہے جہاں عینی شاہدین کے مطابق پہلے زور دار دھماکہ کی آواز سنی گئی، جس کے بعد لوگ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے ، تاہم سیلاب میں 80فیصد علاقے کو نقصان پہنچا ہے۔

کھڑی فصلیں ، باغات اور درجنوں مویشی سیلاب میں بہہ گئے ہیں ، ایک خاتون سمیت دو افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں مقامی رضاکاروں نے ملبے سے نکال کر سپردِ خاک کر دیا ، سیلاب کی زد میں اکر دو افراد زخمی اور ایک بچہ لاپتہ ہے۔ اپر چترال انتظامیہ کی طرف سے امدادی ٹیمیں اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں علاقے کی طرف روانہ کردی گئی ہے ، جبکہ ریسکیو 1122اور آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کے والنٹیئرز موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ عدنان نے ابتدائی طور پر دو افراد کے جان بحق ہونے اور35گھروں کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کردی۔واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں گرمی کی شدت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جس کے باعث گلیشئیر کے پگھلنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل گلیشیئر کے نیچھے کھڑے دو سیاح اس وقت جان کی بازی ہار گئے جب گلیشیئر کا ایک حصہ پگھلنے سے گر گیا۔ جس کے بعد متعلقہ حکام نے ایک ایڈوائزری جاری کی جس میں سیاحوں کو گلیشیئر کے قریب جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی۔

Commencement of PMS Mandatory Training for Secretariat Service Group personnel سروس

سیکرٹریٹ سروس گروپ کے اہلکاروں کیلئے پی ایم ایس مینڈیٹری ٹریننگ کا آغاز

سیکرٹریٹ سروس گروپ کے اہلکاروں کیلئے پی ایم ایس مینڈیٹری ٹریننگ کا آغازہوا۔ محکمہ ایسٹبلشمنٹ کے ایچ آر ڈی ونگ سے جاری ہونے والے لسٹ کے مطابق سیکرٹریٹ سروس گروپ کے سپرانٹینڈنٹ، اسسٹنٹ، پرائیویٹ سیکرٹریز کیلئے 14 ہفتوں پر محیط پی ایم ایس مینڈیٹری ٹریننگ کا انعقاد سٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں کیا گیا ہے۔ ٹریننگ گروپ کیپٹن عصمت اللہ نے اس موقع پر بتایا کہ اس بار 26 اہلکاروں پر مشتمل گروپ کا انتخاب کیا گیا ہے جو کہ ضروری تربیت حاصل کرنے کے بعد پراونشل مینجمنٹ سروس کے لئے مخصوص عہدوں پر ترقی پانے کے اہل ہوجائینگے۔ تربیتی گروپ کے کلاس ریپریزنٹیٹیو تصور اقبال نے بتایا کہ اس ضروری تربیت میں ان کو انتظامی امور سمیت رولز ریگولیشن اور دیگر معیاری تربیت فراہم کی جائی گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان سروس ٹریننگ اہلکاروں کے کیرئیر پروگریشن اور صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے معیاری ایچ آر کی فراہمی کا احسن اقدام ہے۔ چئیرمین سیکرٹریٹ کوارڈینیشن کونسل ظفر ٹرائب نے تربیت میں شامل اہلکاروں کو لگن سے کام کرنے اور بروقت اپنے ٹاسک و تربیت مکمل کرنے کی تاکید کی۔

Successful rescue operation of Pakistani mountaineers by Pak Army helicopter پاک آرمی

پاک آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پاکستانی کوہ پیماؤں کا  کامیاب ریسکیو آپریشن

پاک آرمی نے پاکستانی  کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا۔گزشتہ دن 4 پاکستانیوں کی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ براڈ پیک  سر کیا  جن میں انم عزیر اور عماربٹ بھی شامل تھے۔انم عزیر اور عمار بٹ سبمٹ کے دوران فراسٹ بائٹ  اور سنو بلینڈنس کا شکار ہوئے۔پاک آرمی سے ریسکیو کے لئے اپیل کی جس کی اطلاع ملتے ہی پاک آرمی ہیلی کاپٹر نے دونوں کو ریسکیو کیا۔کوہ پیماؤں نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا جس نے انسانی ہمدردی کے بناء پر فوراً ان کو ریسکیو  کر کے سکردو پہنچایا۔

Charsadda: Khatam Al-Qur'an organized for martyrs' day of police پولیس

چارسدہ : یوم شہداء پولیس کے ایصال ثواب کیلئے ختم القرآن کا اہتمام

یوم شہداء 4 اگست کے حوالے سے پولیس اسٹیشن سرڈھیری میں ختم القرآن کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرڈھیری گل ولی خان، ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری مسعود خان اور دیگر پولیس اہلکاران سمیت مدرسے کے طلباء نے شرکت کی۔ختم القرآن پاک میں شہداء پولیس خیبرپختونخوا کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Dollar cheap in interbank, positive trend in stock exchange اسٹاک

انٹربینک میں ڈالر سستا، اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے ہو گئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔ اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 342 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 78 ہزار 971 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔