سلمان احمد
ایڈیٹر ، وائس آف کے پی
سلمان احمد گزشتہ 13 سالوں سے شعبہ صحافت سے وابستہ ایک تجربہ کار صحافی ہے جنہوں نے پیشہ ورانہ سرگرمیوں کا آغاز 2012 کے اوائل میں کیا۔
اس دوران انہوں نے متعدد قومی اور علاقائی صحافتی اور تحقیقی اداروں میں بطور رپورٹر، پروڈیوسر اور ایڈیٹر کام کیا اور ادارتی قیادت، رپورٹنگ، اور مؤثر ابلاغ میں مہارت حاصل کی۔
سلمان احمد نے کئی مشہور اداروں میں کام کیا ہے جن میں سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز (سی آر ایس ایس)، نوائے وقت میڈیا گروپ اور ٹرائبل نیوز نیٹ ورک بطور خاص شامل ہیں۔
دریں اثناء وہ وائس آف کے پی کے ایڈیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ادارے کے پالیسی کے مطابق وہ یقینی بناتے ہیں کے صوبہ کے مثبت اور مترقی پہلوؤں کو اجاگر کریں اور ایسی صحافت کو فروغ دیں جو سچائی اور تحقیق پر مبنی ہو۔
انہیں خیبر پختونخوا اور سابقہ فاٹا کے علاقوں کے سماجی و سیاسی مسائل، ملکی سیاست اور سیکیورٹی صورتحال کی گہری سمجھ ہے۔