چیمپئنز ٹرافی، آسٹریلیا افغانستان میں آج اہم میچ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی میں افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم مقابلہ آج ہوگا، جو جیتا وہ سیمی فائنل کھیلے گا۔ افغانستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج گروپ مرحلے میں اپنے آخری میچ میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔  آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ دونوں کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے، جو ٹیم جیتی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔ اگر افغانستان کی ٹیم ہاری تو وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گی لیکن آسٹریلیا ہارا تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوگا اور اسے ہفتے کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔

 آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے ابھی 3،3  پوائنٹس ہیں  البتہ رن ریٹ افریقا کا بہتر ہے۔افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔  آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف میچ کی تیاری انڈور میں کی جبکہ بارش کے باعث افغانستان کی ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔ افغانستا ن کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو ہراسکتے ہیں تو آسٹریلیا کو بھی شکست دے سکتے ہیں۔ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے بیڑ مارنوس لبوشین نے کہا کہ اُن کے بیٹر فار م میں ہیں،گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket