جے یوآئی نے پشاورمیں مفتی محمودکانفرنس سے انتخابی مہم کاباقاعدہ آغازکردیاہے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان کاکہنا تھاکہ ہم جمہوریت کااستحکام اورانتخابات کاانعقاد چاہتے ہیں،ہمیں پارلیمان سے باہرنہیں رکھاجاسکتا،اگرزیادتی کی گئی توہم نے بھی چوڑیا ں نہیں پہنی ہوئی ہم بپھرکرمیدان میں آئیں گے،ہم عدم استحکام نہیں چاہتے لیکن اپنی سیاست کی قربانی نہیں دینگے، دھاندلی اورزبردستی نہیں چلے گی بلکہ آئین اورقانون پرعملدرآمدہوگاقبائلی اضلاع کوسالانہ سوارب روپے دینے کاوعدہ کیاگیاتھامگرچھ سال سے یہ وعدہ پورا نہیں کیاجارہا۔کانفرنس سے اے این پی کے غلام احمدبلور،پیپلزپارٹی کے رضاربانی،مسلم لیگ ن کے کیپٹن صفدر، حماس کے بانی سربراہ خالدمشعل اورتاجی زبیرنے بھی خطاب کیا فلسطینی راہنماؤں نے غیرمشروط حمایت پرپاکستانی عوام کاشکریہ اداکیا۔مسلم لیگ ن کے کارکن اورراہنماؤں نے نوازشریف کے استقبال کیلئے بھرپورتیاریاں کیں پورے صوبے میں جگہ جگہ استقبالی بینرزآویزاں کئے گئے اوربڑے بڑے سائن بورڈزپرخیرمقدمی کلمات درج کئے گئے صوبائی صدرامیرمقام،پارٹی ترجمان اختیارولی اورکیپٹن صفدر اس حوالے سے خاصے سرگرم رہے انہوں نے کارکنوں سے قریبی رابطہ رکھا،تقاریب کاانعقادکیااوراپنے قائدکے استقبالی جلسے کیلئے لاہورجانیکی بھرپورمہم چلائی اس بھرپورمہم کے سبب صوبے سے لیگی کارکنوں کی بڑی تعدادنے لاہورجلسے میں شرکت کی امیرمقام سے ناراض اورخودکونظریاتی گروپ کہلانے والوں نے بھی اپنے قائدکے استقبالیہ جلسے میں شرکت یقینی بنائی۔دوسری جانب پی ٹی آئی9مئی کے گرداب سے نکل نہیں پارہی اسے پشاورمیں ورکرزکنونشن کے انعقادکی اجازت نہیں دی گئی۔سابق وفاقی وزیرعلی محمدخان رہائی کے بعدتحریک انصاف کادفاع کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں ایسے وقت میں جب پارٹی کے تمام سیاسی راہنماغائب ہیں اورچندوکلا پارٹی نمائندگی کے فرائض سرانجاما دے رہے ہیں مردان سے علی محمدخان واحدسیاسی راہنماہیں جوپارٹی کی ترجمانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔پشاور میں مراد سعیدکی موجودگی کی اطلاع پرانکے سالے کے گھرپولیس نے چھاپہ مارامگر رشتہ داروں نے انہیں فرارکرانے میں مددکی جس کے سبب مراد سعیدقانون کی گرفت میں آنے سے بچ گئے البتہ انکے رشتے داروں کے خلاف مقدمات درج کردئے گئے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں علی امین گنداپورکی رہائش گاہ پربھی چھاپہ ماراگیامگروہ بھی پولیس کے ہاتھ نہ آسکے مرادسعیداورعلی امین گنڈاپور9مئی واقعات کے بعدسے تاحال روپوش ہیں انکے خلاف اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف تھانہ جات میں ایف آئی آرزدرج ہیں۔