Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, June 24, 2025

مودی کی صدرٹرمپ کوکال

وصال محمدخان
10مئی کووائٹ ہاؤس میں بھارتی انتہاپسندوزیراعظم نریندرمودی المعروف گجرات کے قصائی کی کال موصول ہوئی اورانہوں نے صدر ٹرمپ سے بات کرنیکی درخواست کی۔ صدرٹرمپ کوکال فارورڈکی گئی تومودی نے کہانمسکارجناب صدر! ہائے مسٹرموڈی ہاؤآریو؟

بھارتی الزامات اور صدر ٹرمپ کا ردعمل

مودی ! صدرصیب پاکستان نے حملہ کرکے ہماراسب کچھ تہس نہس کردیا، 6 اور7مئی کی رات توصرف رافیل اوردیگر جہازوں کوتباہ کیاگیا تھا اسکے بعداسرائیلی ڈرونزکوآوارہ پنچھی بنادیا اور اب ہمارے اسلحے کے ڈپوز، ائیربیسز، ایس فور ہنڈرڈ میزائل سسٹم اورتواورہمارے براہمو س میزائل کے ڈپوکوبھی تباہ کردیا۔

صدرٹرمپ نے بات کاٹتے ہوئے کہا دیکھومسٹرموڈی ! میں نے تجھے پہلے ہی کہا تھاکہ پاکستان کیساتھ زیادہ چھیڑچھاڑمت کرو، جس جگہ خارش نہیں ہورہی اسے مت کھجاؤ مگرٹم بازنہیں آئے، جب ٹم نے جنگ شروع کر دی اورپاکستان پرحملے کئے اسکے مساجدپرمیزائلزمارے، بچوں کوشہیدکیاتوکیاپاکستان تیرے خالہ جی کاگھرہے کہ وہ چپ کرکے بیٹھ جاتا؟

مودی کی فریاد اور ٹرمپ کا غصہ

مودی نے بیچ میں کودتے ہوئے کہاصدرصیب آپ نے پاکستان کی وکالت شروع کردی میں آپکے پاس فریادلیکرآیاہوں اورآپ مجھ پر چڑھائی کررہے ہیں اورمجھے ہی ڈانٹ ڈپٹ کررہے ہیں۔
مسٹرموڈی شکرکروٹم مجھ سے دورہوورنہ میں تیرامنہ توڑدیتا اورنقلی بتیسی کے سارے دانت توڑ پھوڑ کر تیرے ہاتھ پررکھ دیتاتب بھی میرے دل کوسکون نہ ملتا اور تسلی نہ ہوتی۔

جناب صدرصیب آپ کومجھ پراتنا غصہ کیوں ہے؟
الو کے پٹھے مجھے غصہ کیوں نہیں ہوگا تجھے ساری دنیانے سمجھایاتھا، میں نے بتادیاتھا، برطانیہ نے برابھلا سمجھا دیاتھاکہ پاکستان کوئی فلسطین یاغزہ نہیں، جہاں ٹم حملے کرکے پوراشہراجاڑدوگے اورکوئی پوچھنے والانہیں ہوگا۔

پاکستان کی طاقت کا اعتراف

پاکستان تولوہے کاچنا ہے، چھلاواہے اور موجودہ دنیاکی جنگل کاوہ شیرہے جسے کوئی چھیڑنے کی جرات نہیں رکھتا، مگرٹم باز نہیں آئے۔ اب جبکہ اس نے تیری نقلی بتیسی توڑپھوڑدی ہے اورتیرے تربوز جیسے سرپرضربیں لگائی ہیں توٹم مجھے کال کررہے ہو، میں اس میں کیاکرسکتاہوں؟

جنگ بندی کی درخواست

مودی ! صدرصیب آپ پاکستان پر دباؤ ڈالیں کہ وہ جنگ بندی کرے اور بھارت پرمزیدحملے نہ کرے اگراس نے مزیدحملے کئے توہم دوسوسال پیچھے چلے جائینگے، ہمارادفاعی سسٹم توچالیس فیصدتک تباہ ہوچکاہے، پاکستان دیوانہ وارحملے کررہاہے وہ ہمیں تباہ وبربادکردیگا اور ہم جواسے نیست ونابودکرنے کی بڑ ھکیں لگارہے تھے وہ ہمیں ہی نیست ونابود کرنے والاہے آپ ہی ہمیں بچاسکتے ہیں۔

صدرٹرمپ! میں کیوں بچاؤں؟ ٹم نے میری بات مانی؟ میں نے تجھے جنگ سے بازرہنے کا مشورہ نہیں دیاتھا؟ میں نے تجھے پاکستان کی طاقت سے آگاہ نہیں کیاتھا؟ جب ٹم نے میری بات نہیں مانی توپاکستان کیوں مانے گا؟ اورمیں جب پاکستان کوتیرے حملوں سے نہ بچاسکاتوتجھے اسکے حملوں سے کیسے بچاسکتاہوں؟

مسٹر موڈ ی ٹم اپنااعتماد، عزت ووقار اورہماراپیارسب کچھ کھوچکے ہو، ٹم قابل اعتمادنہیں ہو، ٹم جاہل ہو، ٹم انتہاپسندہو، ٹم خون بہانے اوراوربم و بارو د کے شوقین ہو۔ اب بھگتواورپاکستان کے ہاتھو ں ذلیل توہوگئے ہواب تباہ بھی ہوجاؤ، مجھے ٹم سے کوئی دلچسپی نہیں۔

میں دنیامیں امن کاخواہاں ہوں، میں نے یوکرائن روس جنگ بندکرنے کیلئے کوششیں کیں، اسرائیل اورفلسطین کے درمیان جنگ بندی کروائی اس سے تجھے اندازہ نہیں ہواکہ میں امن پسندصدرہوں؟ جبکہ ٹم شر پسندہو میں تمہاری کوئی مددنہیں کرسکتا۔

پاکستان نے توتجھے کہاتھاکہ جنگ شروع ٹم کروگے اورختم ہم کرینگے، اب انہیں ختم کرنے دوجب وہ جنگ ختم کرینگے توہم جنگ بندی کروالیں گے۔

مودی کی منت سماجت

جناب صدرمجھے توآپ سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں آپ توہمارامائی باپ ہوہم آپکواپنے باپوکادرجہ دیتے ہیں بھگوان مانتے ہیں آپ پہلے بھی کئی مرتبہ ہمیں بچاچکے ہیں اب بھی بچاؤپلیز؟

وہاٹ نان سنس مسٹرموڈی۔ ٹم مجھے اپنا باپو مت بناؤ تمہاری ماتاتوگائے ہے اب میں گائے کاپتی کہلاؤں گا؟ دنیاکے ایک بڑے بزنس مین کوٹم یوں رسوانہ کرو صدرٹرمپ اب گائے کا پتی کہلائے گا؟

مسٹرموڈی ٹم گاؤماتا کا پیشاب پی پی کرعقل وخردسے بیگانہ ہوچکے ہو، اتنانشہ تو ہمارے ہاں واڈکااوربلیک لیبل میں نہیں ہوتا، کیاگائے کے پیشاب میں اتنانشہ ہوتاہے کہ ٹم ہوش حواس سے بیگانہ ہوگئے؟ اب تومجھے باپوکہہ دیاآئندہ ایسی جرات نہ کرنا ورنہ میں تیرا کدو جیسامغزسے خالی سرپھوڑدوں گا، بے وقوف احمق آدمی! شرم بھی نہیں آتی۔ دنیاکے طاقتور ترین صدرکوگائے کاپتی بنانے پرتلے ہوئے ہو۔ میں لعنت بھیجتاہوں ٹم پراورٹمہارے انڈیاپر۔

مودی نے جلدی سے بات کاٹ کر خوشامدشروع کردی، صدرصیب پلیزغصہ مت کریں آپ نہیں جانتے پاکستان نے میری ہڈی پسلیاں ایک کردی ہیں میں واقعی ہوش وحواس کھوبیٹھاہوں آپ توہماراسہاراہیں آپ بھی ایسی باتیں کرینگے توہم دنیاکے نقشے سے مٹ جائینگے۔

صدر ٹرمپ کا حتمی مؤقف

مگرصدرٹرمپ کاغصہ تھاکہ ٹھنڈا نہیں ہو رہاتھا اس نے کہاتومٹ جاؤ اس سے قبل بہت سی تہذیبیں اوراقوام مٹ چکی ہیں گائے کی اولاد والی قوم مٹ جائیگی تودنیاکوکیافرق پڑجائیگا۔ ٹم مٹ جاؤگے توپاکستان کے 25کروڑعوام بھی سکون کاسانس لیں گے اورمجھے یقین ہے کہ پاکستان ٹم سے ہزاردرجے بہترملک ہے، وہاں کے لوگ تجارت کرناچاہتے ہیں، دنیامیں امن وآشتی چاہتے ہیں، جنگوں کے خلاف ہیں، اسکے وزیراعظم اورآرمی چیف سلجھے ہوئے لوگ ہیں، اسکی قوم زندہ دل قوم ہے، جوآرمی کی شانہ بشانہ کھڑی ہے، وہ ایک خداکوماننے والے ہیں، اسلئے توٹم پراس کانعرہ تکبیراللہ اکبر سکتہ طاری کرلیتاہے۔

جبکہ ٹم گاؤماتاکے بچاری ہو، اسکی قوم نڈراوربہادرہے جبکہ ٹم بزدل اوربت پرست ہو۔ ٹم نے اس کاپانی بندکرنے کی دھمکی دی دنیاکی کونسی چول ہے جوٹم نے نہیں ماری مگر پاکستان نے صبروتحمل کامظاہرہ کیا۔

مودی! جناب ہم بھی اب تجارت کرناچاہتے ہیں آپ سے بھی اورپاکستان سے بھی۔ اورآئندہ ہم ایسی حماقت نہیں کرینگے بس اس دفعہ معاف کردو اور پاکستان سے معافی دلوادو۔

چلومیں پاکستان سے بات کرتاہوں وہ بات کوسمجھنے والے لوگ ہیں وہ جنگ بندی پرآمادہ ہوجائینگے مگرتم توبہ کرو اوربھگوان، رام، کالی ماتا اور گاؤ ماتا کی سوگند اٹھاؤ کہ آئندہ پاکستان کونہیں چھیڑوگے ورنہ دوبارہ چھپیڑیں کھاؤگے اورمیں بھی نہیں بچاؤں گا۔

مودی ! بہت بہت دھنے واد صدر صیب۔
دھنے وادکواپنے پاس رکھواوردفعہ ہوجاؤ شکل نہ صورت، عقل نہ موت۔ جوکرمین۔ اب مجھے تیرے لئے پاکستان کی منتیں کرنی پڑیں گی۔
اورریسیورپٹخ دیا۔

وائس آف کے پی اور اسکی پالیسی کا لکھاری کی رائے سے متفق ہوناضروری نہیں ہے۔

مودی کی صدرٹرمپ کوکال

Shopping Basket