دلفریب وادی سوات کے حسین وادیوں میں آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید

ڈی پی او سوات ناصر محمود کے احکامات کے مطابق حالیہ جاری برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے دلفریب بالائی علاقوں ملم جبہ، گبین جبہ، کالام اور مہوڈنڈ کے رخ کرنے والوں سیاحوں اور مقامی لوگوں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کے لیے سوات پولیس کے افسران و جوانان شاہراؤں پر موجود ہیں جو کہ برفباری کے دوران مقامی لوگوں، مسافروں اور سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لیے 24 گھنٹے موجود رہیں گے۔

برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے وادی سوات کے بالائی علاقوں کے رخ کرنے والے سیاحوں سے اپیل ہے کہ برفیلی علاقوں میں داخل ہونے سے پہلے اپنے گاڑیوں کے ٹائرز چیک کرائیں، اپنی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے ٹائر چین کی استعمال کو ضروری بنائیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما یا ایمرجنسی کے صورت میں سوات پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 یا سوات پولیس کنٹرول روم نمبر 0946881374 پر رابطہ کریں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket