اسٹیٹ بینک نے عام تعطیل سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 14 اگست کوعام تعطیل ہو گی جس وجہ اسٹیٹ بینک بند رہے گا۔
پاکستان کا مرکزی بینک بند ہونے کی وجہ سے تمام بینک بھی تعطیل کریں گے، واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست میں ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔
تمام بینک 15 اگست بروز منگل کوصارفین کے لئے معمول کے مطابق کھلیں گے.