Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Sunday, June 29, 2025

افغانستان سے پیاز، ٹماٹر کی کھیپ براستہ طورخم پہنچ گئی

افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی پہلی کھیپ طورخم اور چمن بارڈر کے راستے جمعہ کو پاکستان پہنچی۔ 

طورخم بارڈر پر افغانستان سے انے والے امپورٹ پیاز اور ٹماٹر سبزی پر حکومت کی طرف سے ٹیکس ختم کر دی گئی  جس کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 300سے زائد گاڑیوں کی کلیئرنس ہوئی طورخم بارڈر پر تعینات کسٹم اپریزمنٹ کے ڈپٹی کلکٹر اپریزمنٹ امانت خان نے رابطے پر بتایا کہ حکومت کی طرف سے افغانستان سے انےوالے پیاز اور ٹماٹر سبزی پر ٹیکس ختم ہونے کے بعد تین سو سے زائد گاڑیوں کی کلیئرنس کرنے کے بعد چلی گئی ہیں جبکہ طورخم بارڈر پر افغانستان سے انے والی امپورٹ گاڑیوں کی کلئیر نس مزید تیز کر دی گئی ہے تاکہ تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں کمی  کی جائے۔ سبزی و دیگر گاڑیوں کی کلئیر نس بروقت ہوسکے حکومت کی طرف سے افغانستان سے امپورٹ میں پیاز اور ٹماٹر پر ٹیکس ختم کرنے پر تاجروں اور عوام نے حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا

افغانستان سے پیاز، ٹماٹر کی کھیپ براستہ طورخم پہنچ گئی

Shopping Basket