افغانستان میں ایک امریکی شہری نے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا ہے۔
کرسٹوفر، جس کا اسلامی نام محمد عیسیٰ رکھا گیا ہے، نے کہا کہ وہ کئی سالوں سے افغانستان میں رہ رہے ہیں اور اس نے طالبان کے اخلاق سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کلمہ شہادت پڑھ کر باضابطہ طور پر امریکی شہری کو اسلام قبول کروایا اور اسکا اسلامی نام محمد عیسیٰ رکھا ۔