شمالی وزیرستان: افغانستان میں مقیم شمالی وزیرستان کے باقی ماندہ متاثرین کی واپسی اسی ہفتے شروع ہوگی، سرکاری حکام کے مطابق بُدھ کے دن سے خوست کے گلان میں رہائش پزیر مداخیل متاثرین کی واپسی کا عمل باقاعدہ شروع ہو جائے گا۔
پہلے مرحلے میں گُلان کیمپ میں رہائش پذیر متاثرین کی واپسی ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں میرچھپر، پوویڑ، افعان دوبئی اور لمن میں مقیم متاثرین کی وطن واپسی ہوگی۔
قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ وہ متاثرین کی واپسی یقینی بنانے کیلئے جی او سی میجر جنرل نعیم اختر اور ڈپٹی کمشنر شاہد علی کے مشکور ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ امید ہے آخری مرحلے میں افغانستان سے تمام متاثریں کے واپسی یقینی بنائی جائے گی،