کیتھولک چرچ ایبٹ آباد میں اقلیتی مذہبی رہنماؤں کے لیے اعزازی چیکس کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں صوبائی محکمہ اوقاف پشاور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پندرہ ( 14 عیسائی، 1 ہندو مذہبی نمائندہ) اقلیتی مذہبی نمائندوں میں 30 ہزار فی کس کے مطابق اعزازیہ کے چیک تقسیم کیے۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف، مذہبی رہنماوں اور اقلیتی نمائندوں نے شرکت کی۔