رمضان پیکج کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا مزید16 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان تورخم بارڈر پر افغان حکام کےحوالہ کردیا گیا۔امدادی سامان میں فوڈ اور ونٹر پیکجز سمیت بچوں کے لٸے خشک دودھ اور غذاٸی اشیاء شامل ہیں۔
الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے تحت افعانستان عوام کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری ھے پاک افغان تعاون فورم کے اشتراک سے رمضان المبارک سے قبل مزید 16 ٹرک امدادی سامان پاک افغان سرحد تورخم پر افغان حکام کے حوالے کرنے کی تقریب کاانعقاد کیاگیا اس موقع پرالخدمت فاونڈیشن کے خیبر پختونخوا کے ناٸب صدر فدا محمدخان ،میڈیامنیجرنورالواحدجدون، کمیونٹی سروسز کے سینٸر منیجر محمد وسیم نے بارڈر انتظامیہ اور پاک افغان تعاون فورم کے منتظمین کی موجودگی میں امدادی سامان سے لدے 16ٹرک امارت اسلامی افغانستان کے انچارج براٸے مہاجرین مولوی فیض محمد اور قاری بلال سمیت امارت اسلامی افغانستان کے اعلی حکام کے حوالے کٸے جن میں 2کروڑ روپے مالیت کے فوڈ اور ونٹر پیکجز اور بچوں کے لٸے خشک دودھ،غذاٸی اشیاء سمیت دیگر امدادی سامان شامل ھے۔واضح رہے کہ یہ الخدمت فاونڈیشن کی آٹھواں امدادی کھپ ھے.۔
اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے ذمہ داران نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ھوٸے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن پاک افغان کوآپریشن فورم کے اشتراک سے اب تک 142ٹرکوں کے زریعے 1200 ٹن امدادی سامان افغان حکام کے حوالےکر چکی ہیں جس کی مالیت تقریبا 28 کروڑروپے بنتی ہیں۔ جو کہ افغانستان کے صوبے کنڑ، پکتیکا،ننگرہار،کابل،ہلمند،قندہار اورشمالی افغانستان کے دیگر صوبوں میں لاکھوں مستحق خاندانوں کو فراہم کیا گیا جارہا ھے انہوں نے مخیر افراد سے اپیل کی کہ رمضان المبارک کی آمدسے قبل افغانستان کے مستحق متاثرین کے ساتھ امداد کا سلسلہ جاری رکھے تاکہ مشترکہ کاوشوں کے زریعے مظلوم افغانی عوام کی مشکلات پر قابوپایا جاسکے۔اس موقع پرامارت اسلامی افغانستان کےانچارج برائےمہاجرین مولوی فیض محمد اور دیگر اعلی حکام نے الخدمت فاونڈیشن حکومت پاکستان اور پاک افغان کوآپریشن فورم کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ مظلوم عوام کے ساتھ تعاون کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔