الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام کرلیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام کرلیا ہے, ملک بھر میں 2 لاکھ 76 ہزار سے زائد پولنگ بوتھ قائم کئے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ہر پولنگ بوتھ کے لئے 2 بیلٹ باکس فراہم کیے جارہے ہیں، ہر پولنگ بوتھ پر ایک بیلٹ باکس میں قومی اور دوسرے میں صوبائی اسمبلی کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

دو پولنگ بوتھ پر 5 بیلٹ باکس فراہم کیے جائیں گے جن میں ایک اضافی ریزرو باکس ہوگا، ملک بھر میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے 5 لاکھ 52 ہزار بیلٹ باکس استعمال ہوں گے۔

الیکشن میں سبز ڈھکنے والا سفید بیلٹ باکس استعمال کیا جائے گا، بیلٹ باکس پر 4 سیل لگائی جائیں گی اور ہر سیل پر الگ نمبر درج ہوگا، ہر بیلٹ باکس پر الیکشن کمیشن کا لوگو پرنٹ ہوگا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket