Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, September 9, 2024

امیدواروں کی رحلت کے باعث 6اضلاع میں ملتوی ہونیوالے انتخابات 13فروری کو ہوں گے

خیبر پختونخوا کے 17اضلاع میں 19دسمبر، 2021کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات سے پہلے امیدواروں کی رحلت کے باعث 6اضلاع میں ملتوی ہونیوالے انتخابات کے لئے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق مجموعی طور پر 89امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، یہ انتخابات 13فروری 2022کو ہوں گے، جن اضلاع میں یہ انتخابات ہورہے ہیں، ان میں ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی ڈسٹرکٹ کونسل کی نشست میئر سٹی کونسل، و یلیج کونسل کوٹ عیسی خان میں جنرل نشست اور ویلیج کونسل رٹھہ کلاچی کی نشست مزدور و کسان، مردان کی نیبرہڈ کونسل کوٹ اسماعیل زئی میں جنرل اورنیبرہڈ کونسل باغ ارم III اقلیتی نشست، چارسدہ کی ویلیج کونسل سور کمر میں جنرل نشست لکی مروت میں ویلیج کونسل میر اعظم میچن خیل اور نیبر ہڈ کونسل III میں جنرل نشستوں، باجوڑ میں ویلیج کونسل نوا میں مزدور و کسان جبکہ کوہاٹ میں نیبر ہڈ کونسل 15ٹپی میں جنرل نشست پر امیدوار کی وفات کے باعث خالی ہونیوالے نشست شامل

 ہیں، شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران ان کاغذات کی جانچ پڑتال 14جنوری تا 15جنوری، 2022کریں گے، ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونیکے خلاف اپیلیں 17تا 18جنوری 2022تک جمع کرائے جاسکیں گے، الیکشن ٹرائیبونل ان اپیلوں پر فیصلہ 21جنوری 2022تک کریگا، 22جنوری 2022کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی، 24جنوری 2022تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے،25جنوری 2022کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے، 13فروری2022کو پولننگ ہوگی جبکہ 16فروری 2022کو نتائج مرتب کئے جائینگے.

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket