پشاور: انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی
پشاور سے تعلق رکھنے والے تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں نے بینکاک میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تین رکنی ٹیم نے ایک گولڈ‘ دو سلور اور چار برآونز میڈل اپنے نام کر لئے ہیں‘ میڈل حاصل کرنے والوں میں وانیا غسان نے ایک گولڈ‘ ایک سلور اور ایک براونز میڈل حاصل کیا‘ آیان غسان نے ایک سلور اور ایک براونز میڈل حاصل کیا جب کہ خیبر پختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل وقار آفریدی نے دو براونز میڈل حاصل کئے۔خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ اور سیکرٹری ذوالفقار بٹ نے تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹیم کو خصوصاً سیکرٹری جنرل وقار آفریدی ٹیم منیجر ناصر خان کو مبارک باد دی ہے جب کہ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کے انتظامات کر لئے ہیں۔