اورکزئی: انسداد پولیو مہم کے تیسرے دن بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات۔
ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں مزید سخت کر دی گئی ہے.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان انسداد پولیو مہم کی خود نگرانی کررہے ہیں سرکل ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنے علاقہ اختیار میں پولیو مہم کے دوران ناکہ بندیاں جاری رکھیں اور پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو اور کہا کہ پولیو مہم کے دوران امن و امان کی صورتحال بحال رکھنے اور محکمہ ہیلتھ کے عملہ کی حفاظت کو فل پروف بنایا جائے۔ انہوں نے ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کریں تاکہ عملہ اپنی ذمہ داریاں بلاخوف وخطر سرانجام دیتے ہوئے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنا سکیں۔ عوام الناس دوران چیکنگ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کیساتھ تعاون جاری رکھیں۔