اورکزئی: اورکزئی میں فیسٹیولز اور سیاحتی پروگرامات کا انعقاد۔
سیکیورٹی فورسز اور قبائل کی قربانیوں کے ثمرات ہیں نوجوانوں کو کھیل کود کے مواقع اور اورکزئی میں سیر و سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیں علاقے کی ترقی اور امن وآمان کے قیام میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عوام بھی اپنا بھر پور کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل محمد تسنیم نے اورکزئی سکاؤٹس234ونگ کی جانب سے اپر اورکزئی غلجو سپورٹس گراؤنڈمیں 234ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ سپورٹس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا کمانڈنٹ کرنل محمد تسنیم نے غلجو میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 12سے14مئی کو لوئر اورکزئی میں سپرنگ فیسٹیول بھی منعقد کریں گے تاکہ اورکزئی میں ٹورازم کو فروغ ملے جس سے مقامی نوجوانوں کو رزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔
سپورٹس میلے میں کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل محمد تسنیم ڈی پی او نذیر احمد خان اور سپورٹس آفیسر محمد حسین سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران اورکزئی قبائل اور جوانوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ایک روزہ سپورٹس میلے میں 50مقامی جوانوں نے حصہ لیتے ہوئے 600میٹرموٹر سائیکل ریس کے بہترین مقابلے ہوئے جن میں عبدالمتین نے پہلی پوزیشن حاصل کی اسی طرح مقام جوانوں کے درمیان والی بال کے بہترین مقابلے بھی ہوئے تقریب کو چار چاند لگائے کے لئے مقامی رقص اتنڑ بھی پیش کیا گیا اورکزئی قبائل نے سپورٹس میلے کے انعقاد پر اورکزئی سکاؤٹس 234ونگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نوجوانوں کو اسی طرح کے مذید سپورٹس فیسٹیول منعقد کرنے کی امید ظاہر کی تقریب کے آخر میں کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل محمد تسنیم نے بہترین کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔