ایبٹ آباد :اولمپیڈ گیمز سٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میں شروع ہو گئیں. باقائدہ افتتاح لیولز اکیڈیمی کے ایم ڈی وسیم احمد نے کیا جبکہ انکے ہمراہ والی بال کے خالد خان جدون بیڈمنٹن کے حمزہ خان ٹیبل ٹینس کے شاہد رفیق مغل ساجد رفیق مغل شوکت حسین اور ایونٹ میں شریک مختلف پرائیویٹ سکولوں کے بچے اور بچیاں موجود تھیں۔
رنگا رنگ تقریب سے سپورٹس میلے کا آغاز کیا گیا ابدائی روز والی بال بیڈمنٹن کے بوائز اور گرلز کے مقابلے منعقد کئے گئے جس میں لیولز اکیڈیمی بیکن ہاؤس برن ہال نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنلز میں جگہ بنا لی جبکہ آرگنائزر سفیان خان جدون کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں دو گیمز کے مقابلے منعقد کئے گئے جبکہ دوسرے مرحلے میں کامسیٹس یونیورسٹی میں کرکٹ میراتھن ریس اور باسکٹ بال کے مقابلے منعقد ہونگے۔ اس موقع پر وسیم احمد کا کہنا تھا کہ ان گیمز کا مقصد بچوں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا رحجان پیدا کرنا ہے کینکہ کسی بھی صحت مندانہ سرگرمی میں صحت مند دماغ اور صحت مند جسم کا ہونا انتہائی ضروری ہے اور ان سرگرمیوں کے انعقاد سے نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں می اضافہ ہوتا ہے جو کہ موجودہ دور میں وقت کی اہم ضرورت ہے