ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا تیسرا کانوکیشن منعقد ہوا۔
گورنرخیبر پختونخوا حاجی غلام علی اس موقع پر چیف گیسٹ تھے۔ گورنر نے مائیکروبیالوجی،آئی ٹی، انگلش، فزکس، کیمسٹری، پاکستان سٹڈی، منیجمنٹ سائنسز کے طلباء و طالبات میں 372 ڈگریاں اور 62 گولڈ میڈل تقسیم کئے۔
کانوکیشن میں وائس چانسلرز پروفیسر ڈاکٹر طاہر خان ،ڈین مجدد رحمان، سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن اورنگزیب نلوٹا ،چیمبر آف کامرس آف ہزارہ ڈویژن حاجی افتخار حسین، ڈی سی ایبٹ آباد طارق اسلام ،ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل، جمیعت علماء اسلام ایبٹ آباد کے امیر مولانا انیس الرحمن، نائب امیر حاجی سلطان، تحصیل ایبٹ آباد امیر مولانا محمد خالد، تحصیل حویلیاں کے امیر حافظ سعید موجود تھے۔